Urdu news

Friday, 21 January 2022

مری میں برفباری کا آغاز ہوتے ہی انتظامیہ متحرک

 اسلام آباد: مری میں چند روز وقفے کے بعد ایک بار پھر سے برفباری شروع ہوگئی جس کے پیش نظر انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روم تھام کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مری میں ایک بار پھر برفباری کا آغاز ہوگیا ہے جس کے بعد انتظامیہ نے جناح ہال میں کنٹرول روم قائم کرکے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے تاکہ ماضی کی طرح کوئی افسوس ناک واقعہ رونما نہ ہو۔

مری میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوتے ہی سیاح  بھی خوشی سے جھوم اٹھے۔

اُدھر کمشنر راولپنڈی نورالامین مینگل اورنوتعینات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہرفاروق برفباری کے بعد انتظامات کا جائزہ لینے مری پہنچے جہاں انہوں نے کنٹرول روم قائم کیا۔

انتظامی حکام نے تمام محکموں اور اُن کے افسران و ملازمین کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اگلے دوروز تک مری میں برفباری جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

The post مری میں برفباری کا آغاز ہوتے ہی انتظامیہ متحرک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3GQYjhL

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...