Urdu news

Saturday, 22 January 2022

آزاد کشمیر میں زخمی چیتے کا کامیاب ریسکیو

مظفرآ باد: آزاد کشمیر میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والے چیتے کو ریسکیو کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کشمیر کے علاقے نیلم ویلی میں گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والے چیتے کو محکمہ وائلڈلائف نے ریسکیو کیا جسے علاج کے لیے اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر میں مادہ چیتا گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے کے بعد دریائے نیلم کے پاس نوسادا نامی پہاڑی علاقے میں دیکھا گیا تھا۔ مقامی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جانور کو ریسکیو کرنے کی کوشش کی۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ وہ چیتے کو اس قدر زخمی دیکھ کر حیران رہ گئے، اس کی ٹانگیں ناکارہ لگ رہی تھیں جس کے باعث وہ چلنے کے بھی قابل نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے چیتے کو مرغی کا گوشت کھلانے کی بھی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

بعد ازاں محکمہ جنگلات کے عملے نے جانور کو ریسکیو کیا اور بتایا کہ چیتے کی ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوئی جس کے باعث وہ چلنے کے قابل نہیں ہے۔

The post آزاد کشمیر میں زخمی چیتے کا کامیاب ریسکیو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3AoKTH5

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...