Urdu news

Saturday, 22 January 2022

کوہاٹ میں بارودی مواد کے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق

 پشاور: کوہاٹ کے قبائلی سب ڈویژن جواکی کے علاقے گلوتنگی میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا میں جاں بحق ہونے والے افراد خانہ بدوش تھے، دھماکے میں ایک بچہ زخمی بھی ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر طلب کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ نے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ دھماکا مارٹر گولے کے پھٹنے کی وجہ سے خانہ بدوشوں کی جھونپڑی میں ہوا، جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

The post کوہاٹ میں بارودی مواد کے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3tKjzC2

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...