کراچی: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے وی سی کے پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی کو غیر اخلاقی میسیجز بھیجنے کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم میں تحریری شکایت بھیج دی۔
ذرائع کے مطابق شکایت لیاری کی ایم پی اے شازیہ کریم کی جانب سے بھیجی گئی ہے،شکایت کے ساتھ موبائل کے اسکرین شارٹس بھی بھیجے گئے ہیں،وی سی پرغیر اخلاقی میسج بھیجنے کا الزام ہے۔
شازیہ کریم کو بدھ کی شام 4 بجے ایف آئی اے سائبرکرائم میں بیان پیش ہونے کا کہا گیا تھا تاہم آمادگی کے باوجود وہ ایف آئی اے سائبر کرائم کے دفتر نہیں آئیں۔
ذرائع کے مطابق حقائق اور دستیاب ثبوت کو سامنے رکھ کر معاملے انکوائری اور تحقیقات کا فیصلہ ہوگا۔
The post ایم پی اے کو غیر اخلاقی میسج ارسال کرنے پر بینظیربھٹو یونیورسٹی لیاری کے وی سی کو پیش ہونے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fG2q4k
No comments:
Post a Comment