Urdu news

Sunday, 23 January 2022

بلدیاتی قانون کا مسئلہ حل نہ ہوا تو 27 فروری سے بلاول ہاؤس پر پڑاؤ ہوگا، سراج الحق

 کراچی: جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر پیپلزپارٹی نے 27 فروری تک بلدیاتی قانون کا مسئلہ حل نہ کیا تو بلاول ہاؤس کے باہر پڑاؤ ڈالا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار سراج الحق نے جماعت اسلامی کے دھرنے کے 24ویں روز شرکا سے خطاب میں کیا۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ میں کرپٹ جاگیرداروں کے ٹولے ہیں، ان ظالم اور جابروں نے قوم کو غلام بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 74 سالوں میں ایک دن بھی اللہ کا نظام نہیں دیکھا، 35 سال اس ملک میں جرنیلوں نے حکومت کی جنہوں نے امریکا اور آئی ایم ایف کے ساتھ وفاداری نبھائی۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ چوبیس دنوں سے کراچی کے لوگ دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں، چیف جسٹس صاحب نے ابھی تک وزیراعلیٰ کو طلب نہیں کیا، انہیں کیا کچھ نظر نہیں آرہا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ اتنے سنگدل لوگ کبھی نہیں دیکھے، ستم ظریفی یہ ہے کہ یہ سنگ دل لوگ جمہوریت کے نام پر سیاست کرتے ہیں، یہ سنگ دل جنگل کے درندوں سے بھی بدتر ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے لیے سندھ کارڈ استعمال کرنے کا وقت چلا گیا، اندر سے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی ملے ہوئے ہی، دونوں پی ڈی ایم، پی ڈی ایم کھیلتے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ اس ملک کو حقیقی انقلاب کے ذریعے تبدیلی کی ضرورت ہے، یہ طویل معرکہ اور طویل جدو جہد ہے، دھرنا جتنے زیادہ دن چلے گا پیپلزپارٹی کو اتنا ہی نقصان ہوگا۔

جماعت اسلامی کے امیر نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 27 فروری کو مارچ کرنے والے بلاول سن لو، اگر 27 فروری سے پہلے پہلے بلدیاتی قانون کا معاملہ حل نہ ہوا تو یہ مارچ بلاول ہاؤس پر پڑاؤ ڈالے گا۔

The post بلدیاتی قانون کا مسئلہ حل نہ ہوا تو 27 فروری سے بلاول ہاؤس پر پڑاؤ ہوگا، سراج الحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3KBBdxB

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...