Urdu news

Sunday, 16 January 2022

سپرہائی وے کراچی پر ریتی بجری کے ٹرکوں اور تجاوزات کیخلاف کارروائی کا حکم

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سپرہائی وے ایم نائن کے دونوں اطراف تجاوزات اور ریتی بجری کے ٹرکوں کے خلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر کو تجاوزات کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔

ہائیکورٹ میں سپرہائی وے ایم نائن کے دونوں اطراف تجاوزات اور ریتی بجری کے ٹرکوں کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی، کمشنر رپورٹ نے جواب عدالت میں جمع کرادیا۔

ناظر سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے رپورٹ بھی عدالت میں پیش کردی گئی۔ کمشنر کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سروس روڈ پر بڑے پیمانے پر ریتی بجری بھری پڑی ہے۔ سروس روڈز کے دونوں اطراف ڈمپرز اور ٹرک کھڑے ہوئے ہیں۔

سیپا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ گرین بیلٹ پر سرگرمیاں سیپا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ریتی بجری کی وجہ سے علاقے میں ہوا آلودہ ہورہی ہے۔ کھلے طریقے سے ریتی بجری رکھنے سے ماحول مزید آلودہ ہورہا ہے اور پھیپھڑوں سمیت متعدد بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں۔ ریتی بجری اس طرح رکھنا وہاں مکینوں کے لئے خطرناک ہے۔ عدالت نے سیپا کی رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے ناظر رپورٹ پر جواب کے لیے مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو تجاوزات کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔

عدالت نے ہدایت کی غیر قانونی طور پر رکھی گئی ریتی بجری اور دیگر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔ عدالت نے ڈیڑھ ماہ میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ سپر ہائی وے کے دونوں اطراف تجاوزات کیخلاف عبدالستار و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

The post سپرہائی وے کراچی پر ریتی بجری کے ٹرکوں اور تجاوزات کیخلاف کارروائی کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nwOYEd

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...