کراچی: شہرمیں گرمی کا پارہ 30 ڈگری سے تجاوز کرگیا جب کہ آج(منگل)کو کم سے کم درجہ حرارت 19ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا پارہ مذید کئی ڈگری اضافے سے 19ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے،محکمہ موسمیات کے ارلی سینٹرفارہیٹ ویو کی جاری پیش گوئی کے مطابق اگلے 3روز کے دوران دن کے وقت مطلع صاف جبکہ رات کو سردرہ سکتا ہے۔
اس دوران شہر کی فضاؤں پرصبح کے وقت ہلکی دھند چھانے کی توقع ہے،سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں اگلے چند روز تک تواترسے بحال رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کوشہر میں ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار23کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی،صبح کے وقت دھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہوکر2500 میٹر (ڈھائی کلومیٹر)رہ گئی تھی۔
The post سرد موسم میں گرمی کا غلبہ، درجہ حرارت 30 ڈگری سے تجاوز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ywF278Xlo
No comments:
Post a Comment