کراچی: آج (ہفتے) سے سمندری ہوائیں جزوی طورپرفعال ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آج سے سمندر کی بند ہوائیں جزوی طورپربحال ہونے کی توقع ہے رات سے صبح کے درمیان بلوچستان کی شمالی اورشمال مشرقی جبکہ دوپہر کے وقت سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شہر میں بارش کا سبب بننے والے مغربی سلسلے کی وجہ سے سمندرکی جنوب مغربی ہوائیں رک گئی تھیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 3روزکے دوران شہرکا مطلع دن میں صاف جبکہ رات میں سرد رہنے کی توقع ہے اس دوران کم سے کم پارہ 12 سے 14 اور زیادہ سے زیادہ 26سے28ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
بدھ کو دن کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب حدت محسوس کی جاسکتی ہے،جمعے کو شہر کا کم سے کم پارہ 12.7 جبکہ زیادہ سے زیادہ 27.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
The post کراچی میں 3 روز کے دوران مطلع دن میں صاف اور رات سرد رہے گی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/TnkdPha
No comments:
Post a Comment