Urdu news

Tuesday, 15 February 2022

گاڑیوں کی درآمدات، پہلی ششماہی میں 114.7 فیصد اضافہ

اسلام آباد: مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر گاڑیوں کی درآمد پر 1.520 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے 114.71 فیصد زیادہ ہے۔

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ملک میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر2021 کے دوران سالانہ بنیاد پر گاڑیوں کی درآمد پر 1.520 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے 114.71 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں گاڑیوں کی درآمدات کا حجم 708.34 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ دسمبر 2021 میں گاڑیوں کی درآمد کا مالیاتی حجم 277.65 ملین ڈالر رہا جو دسمبر 2020 کے مقابلے 48 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر 2020 میں گاڑیوں کا درآمدی حجم 187.55 ملین ڈالر تھا۔

دوسری جانب آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمارکے مطابق ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار اور فروخت میں رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

The post گاڑیوں کی درآمدات، پہلی ششماہی میں 114.7 فیصد اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/lxETa1K

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...