Urdu news

Monday, 14 February 2022

کھیل تماشے کیلیے یوکرین سے لائی گئی 4 نایاب ڈولفن ہلاک

لاہور: پاکستان میں ڈولفن شو کیلیے لائی جانیوالی نایاب نسل کی 4ڈولفن مچھلیوں کی ہلاکت کاانکشاف ہوا ہے۔

ڈولفن مچھلیاں 2019 میں کھیل تماشے کیلیے لاہورلائی گئی تھیں۔زندہ بچ جانیوالی 2 سی کیٹ مچھلیاں چندروزقبل واپس یوکرین بھیج دی گئی ہیں۔

کراچی میں ڈولفن شو کروانے والی نجی کمپنی نے روس اوریوکرائن کی دو کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کرکے2019 میں ڈولفن شوکیلیے4ڈولفن مچھلیاں جن میں 2نراور2مادہ تھیں امپورٹ کی تھیں جبکہ 2 سی کیٹ بھی منگوائی گئی تھیں۔

لاہورمیں ڈولفن شوصرف 3ماہ ہی چل سکا اس کے بعدکوروناوباکی وجہ منتظمین کویہ شوبند کرنا پڑا تھا۔ کورونا کے دوران منتظمین ڈولفن مچھلیوں کوروزانہ خوراک تودیتے رہے جبکہ ان کی دیکھ بھال کیلیے غیرملکی ڈاکٹربھی موجودتھا لیکن اس کے باوجود چاروں ڈولفن یکے بعد دیگرے دم توڑ گئیں۔

لاہورمیں ڈولفن اورسی کیٹ کاامپورٹ پرمٹ پنجاب وائلڈلائف کی طرف سے دیاگیا تھا۔

The post کھیل تماشے کیلیے یوکرین سے لائی گئی 4 نایاب ڈولفن ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/TDl5d69

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...