کراچی: سندھ حکومت نے داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کو سندھ پٹرولیم کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومت سندھ نے داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کو سندھ پٹرولیم کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور منظوری کے لیے تقرری کی سمری جمعرات کو سندھ کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت مذکورہ ادارے میں سربراہی کی آسامی خالی ہے جبکہ ادارہ بھی تقریباً غیر فعال ہے یہ ادارہ 18ویں ترمیم کے بعد قائم ہوا تھا تاہم اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکا۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر فیض اللہ عباسی بحیثیت مستقل وائس چانسلر اپنے عہدے کی دوسری چار سالہ مدت جون 2021 میں پوری کرچکے ہیں اور اس عہدے پر ایک نوٹیفیکیشن کے تحت تاحکم کام کررہے ہیں۔
حکومت سندھ کی تلاش کمیٹی نئے وائس چانسلر کی تقرری کے لیے کئی ماہ قبل تین نام وزیر اعلی سندھ کو بھجواچکی ہے تاہم یونیورسٹی میں وائس چانسلر کا تقرر نہیں ہوسکا ہے۔
ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے جب ساڑھے 8 سال قبل داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا چارج لیا تھا تو اس وقت یونیورسٹی میں 10 شعبہ جات تھے تاہم اس وقت یونیورسٹی 14 شعبوں کے ساتھ کام کررہی ہے ہے۔
The post داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو سندھ پٹرولیم کمپنی کا سی ای او مقرر کرنیکی سفارش appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ONyFtra
No comments:
Post a Comment