Urdu news

Thursday, 17 February 2022

ملیر جیل میں قیدی پراسرار طور پرہلاک

 کراچی:  ملیر جیل میں قیدی پراسرار طور پرہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل ملیر کے اندر پطرس نامی قیدی پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ ملیر جیل کے سپرنٹنڈنٹ ارشد شاہ نے بتایا کہ پطرس نامی قیدی کو اغوا کے کیس میں 3 ماہ قبل جیل لایا گیا تھا ، اس پر اغوا کے دوران لڑکی سے زیادتی کا الزام بھی تھا جواس کی قریبی رشتے دار تھی۔

جیل آنے کے بعد اس کے اہل خانہ اس سے ملنے بھی نہیں آتے تھے ، جمعرات کوعلی الصبح پطرس اپنی بیرک کے واش روم گیا اور جب کافی دیر بعد تک وہ واپس نہیں آیا تو ساتھی قیدیوں نے دروازے پر دستک دی کوئی جواب نہ آنے پر موقع پر موجود اہلکاروں کو بھی مطلع کیا جس کے بعد سب نے مل کر دروازہ توڑا ، اندر دیکھا تو پطرس زمین پر گرا ہوا تھا اور اس کی ناک سے خون بہہ رہا تھا۔

فوری طور پر جیل پولیس کے اہلکار اور قیدیوں نے پطرس کو جیل کے اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد موت کی تصدیق کردی ، سپرنٹنڈنٹ ارشد شاہ نے مزید بتایا کہ واقعے کے بعد پطرس کے اہل خانہ کو مطلع کردیا گیا جبکہ متعلقہ مجسٹریٹ صاحب بھی جیل پہنچ گئے ، اہل خانہ کی مشاورت کے بعد ہی پوسٹ مارٹم کا فیصلہ کیا جائے گا۔

The post ملیر جیل میں قیدی پراسرار طور پرہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/nvop5PR

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...