Urdu news

Sunday, 13 February 2022

بلوچستان سے کراچی آنیوالی ایمبولینس سے25 کلو چرس برآمد

موچکو پولیس نے بلوچستان سے کراچی آنے والی ایمبولینس میں25 کلو چرس کی اسمگلنگ ناکام بناکرڈرائیورکو گرفتارکرلیا۔

موچکو پولیس نے حب ریور روڈ  موچکو پر اوتھل بلوچستان سے آنے والی ہائی ایس ایمبولنس798-LES شہبازویلفیئر ایسوسی ایشن پنجاب کو روک کر چیک کیا توایمبولنس کی پچھلی سیٹوں کے ساتھ اسٹریچر کے نیچے خفیہ خانوں سے 25 کلو چرس کے 20 پیکٹ برآمد ہوئے۔

پولیس نے ملزم ڈرائیور سلیم ولد محمد امین کو گرفتارکرکے ملزم کے خلاف مقدمہ الزام61/2022 بجرم دفعہ 15/ 6/9-C نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کرلیا، ملزم کاسابقہ ریکارڈ چیک کیاجارہاہے،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی نے پولیس پارٹی کی کارگردگی پرانعام کااعلان کیا ہے۔

The post بلوچستان سے کراچی آنیوالی ایمبولینس سے25 کلو چرس برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/feZLy6r

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...