کراچی: ٹریفک پولیس نے اتوار 27 فروری کو مزار قائد سے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے لانگ مارچ حوالے سے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی پلان مرتب کرتے ہوئے متبادل راستوں کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مزار قائد سے شروع ہونے والا لانگ مارچ شارع قائدین سوسائٹی سگنل سے شارع فیصل ، ملیر ہالٹ ، قائد آباد ، اسٹیل ٹائون سے ہوتے ہوئے سسی ٹول پلازہ سے ٹھٹھ کی جانب روانہ ہوگا، شہر بھر سے لانگ مارچ میں آنے والے شرکا نمائش چورنگی مزار قائد کے قریب آئیں گے جو بعدازاں جلوس کی شکل میں اپنی منزل کی جانب رواں ہونگے۔
اس دوران ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو زحمت سے بچانے کے لیے مرتب کیے گئے خصوصی ٹریفک پلان میں متبادل راستوں کا اہتمام کیا گیا ہے جس کے مطابق جیسے ہی لانگ مارچ کے شرکا مذکورہ مقام سے روانہ ہونگے تو اس دوران گرومندر جمشید روڈ اور تین ہٹی سے نمائش آنے والی سڑک کو عام پبلک کے لیے بند کر دیا جائیگا اس دوران شہری گرومندر بہادر یار جنگ روڈ (سولجر بازار) اور جمشید روڈ سے جیل چورنگی فلائی اوور یا نیوٹائون سے طارق روڈ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق شارع قائدین سے سوسائٹی چورنگی سے آگے نمائش تک کا راستہ بند رہیگا اور کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی تاہم شہری سوسائٹی چورنگی سے دائیں جانب کشمیر روڈ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں جبکہ سوسائٹی چورنگی سے آنے والی ٹریفک کو پی پی چورنگی تک عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی البتہ عائشہ عزیز چورنگی سے شہری کشمیر روڈ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق جیل چورنگی یونیورسٹی روڈ سے آنے والے ٹریفک کو جیل چورنگی سے بائیں جانب شہید ملت کی جانب موڑ دیا جائیگا جبک بنوری سگنل جیل چورنگی سے جمشید روڈ آنے والی ٹریفک کو جانب سولجر بازار بزنس ریکارڈر روڈ کی جانب موڑ دیا جائیگا۔
ترجمان کے مطابق صدر دواخانہ ریگل سے نیو ایم اے جناح روڈ کوریڈور 3 تک عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی لہذاہ شہری صدر دواخانہ سے دائیں جانب لکی اسٹار سے شارع فیصل کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔
ناظم آباد اور تین ہٹی سے آنے والی بسوں اور منی بس اور دیگر ہیوی ٹریفک کو لسبیلہ سے گرومندر کی جانب جانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی تاہم چھوٹی گاڑیوں کو جانے کی اجازت ہوگی جبکہ ہیوی ٹریفک نشتر روڈ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔
ایم اے جناح روڈ تبت سینٹر سگنل سے آنے والی ٹریفک کو کیپری سے سولجر بازار نمبر 1 بہادر یار جنگ روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا جبکہ سر شاہ سلیمان روڈ اور ڈالمیا سے آنے والی ٹریفک کو اسٹیڈیم فلائی اوور سگنل سے کارساز کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی اس دوران ٹریفک کو ڈالمیا اور نیو ٹاؤن کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق میلینئم مال راشد منہاس روڈ سے آنے والی ٹریفک کو ڈرگ روڈ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی اس دوران دوران گاڑیوں کو ڈالمیا روڈ سے نیو ٹاؤن کی جانب موڑ دیا جائے گا ، کورنگی صنتعی ایریا سے شاہ فیصل برج کے ذریعے آنے والی ٹریفک کو جانب میٹرو شاپنگ ریمپ شارع فیصل اسٹار گیٹ کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم ٹریفک کو ڈرگ روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق لیاقت آباد نمبر 10 سے جانب تین ہٹی اور گرومندر تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا اور اسی طرح سے شارع قائدین سے جانب سوسائٹی ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔
ٹریفک پولیس نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ وہ زحمت و پریشانی سے بچنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں اور کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس راہنما 1915 پر رابطہ کریں۔
The post پی پی لانگ مارچ کے حوالے سے ٹریفک پلان تیار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zbq14uw
No comments:
Post a Comment