Urdu news

Saturday, 12 February 2022

کورونا وائرس سے مزید 41 مریض جاں بحق، 3206 نئے کیسز رپورٹ

 اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 41 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 55 ہزار 304  ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3206 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 41 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 5.79 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1623 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 

The post کورونا وائرس سے مزید 41 مریض جاں بحق، 3206 نئے کیسز رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/F8jHvXZ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...