Urdu news

Monday, 14 February 2022

اسلام آباد موٹر وے پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 2 ملزم گرفتار

 راولپنڈی: اے این ایف انٹیلی جنس نے اسلام آباد موٹر وے کے قریب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 12 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

حکام کے مطابق اسلام آبادموٹروے ٹول پلازہ کے قریب دورانِ مشکوک کار کو روک کر چیک کیا تو کار میں مہارت سے چھپائی گئی 12 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

گاڑی میں سوارجمرود کے رہائشی وحید خان اور خیبر کے رہائشی حبیب الرحمان نامی 2 ملزمان کوگرفتار کر کے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

The post اسلام آباد موٹر وے پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 2 ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/EMijIVL

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...