Urdu news

Friday, 18 February 2022

آرمی چیف کی بیلجیم کی وزیر دفاع اور چیف آف ڈیفنس سے ملاقاتیں

برسلز / راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بیلجیم کی وزیر دفاع، چیف آف ڈیفنس اور چیف آف اسٹاف سے ملاقات ہوئی جس میں فوجی اور دفاعی پیداوار میں فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے فوجی اور دفاعی پیداوار میں فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بیلجیم کے وزیردفاع سے بھی ملاقات ہوئی۔ جس بیلجیم کی قیادت کی خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بیلجیم کی قیادت نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا، فوجی تربیت، انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا بیلجیئم کا سرکاری دورہ، اہم ملاقاتیں

پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں جانب سے فوجی اور دفاعی پیدوار میں فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان  بیلجیم کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

The post آرمی چیف کی بیلجیم کی وزیر دفاع اور چیف آف ڈیفنس سے ملاقاتیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/yg1Gs0z

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...