Urdu news

Friday, 18 February 2022

جہلم ڈسٹرکٹ جیل میں چرس اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی گئی

جہلم: ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں کھجوروں کی گٹھلیوں میں چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ منشیات کھجوروں کی گٹھلیوں میں چھپا کرلائی گئی تھی۔

منشیات کے مقدمے میں قید اسد خان سے اس کا دوست سہیل شہزاد جیل میں ملاقات کے لئےپہنچا اورکھانا بھی لایا۔ جیل انتظامیہ نے جیل مینوئل کے مطابق کھانا چیک کیا تو کھجورکی گٹھلیوں میں چھپائی گئی چرس برآمد ہوئی۔

سپریٹنڈنٹ  ڈسٹرکٹ جیل جہلم آفتاب باجوہ نے بتایا کہ سہیل شہزاد کو برآمد کی گئی چرس سمیت پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ملزمان کیخلاف تھانہ سول لائن جہلم میں مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

The post جہلم ڈسٹرکٹ جیل میں چرس اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/H7rwo1c

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...