Urdu news

Friday, 18 February 2022

لاہورمیں گردن پرپتنگ کی ڈورپھرنے سے نوجوان زخمی

لاہورکے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ گردن پرپتنگ کی ڈورپھرنے سے نوجوان زخمی ہوگیا۔

لاہورمیں شمالی چھاؤنی کے علاقے میں گردن پرپتنگ کی ڈورپھرنے سے نوجوان عبداللہ زخمی ہوگیا۔

ترجمان لاہورپولیس کے مطابق نامعلوم سمت سے آنے والی پتنگ کی ڈور سے زخمی ہونے والے نوجوان کواسپتال منتقل کردیا گیا۔

سی سی پی او لاہورفیاض احمد دیو نے نوجوان کی گردن پرڈورپھرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔

سی سی پی او لاہورنے شہرمیں پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈورپھرنے کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

The post لاہورمیں گردن پرپتنگ کی ڈورپھرنے سے نوجوان زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/fVlBwWD

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...