Urdu news

Monday, 21 February 2022

کورنگی میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں خاتون ساتھی سمیت گرفتار

 کراچی: کورنگی پولیس نے سیکٹر 35 اے زمان ٹاؤن میں مبینہ مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں خاتون ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او کورنگی کے مطابق گرفتار خاتون زخمی ڈکیت عمران کی بہن ہے جبکہ دوسرا زخمی ڈکیت کورنگی ڈھائی نمبر کا رہائشی ہے۔

اس حوالے سے ایس ایچ او کورنگی زاہد لودھی نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی شناخت عمران، قاسم اور فرزآنہ کے نام سے ہوئی ہے جن کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول، نقدی اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جس کے بارے میں سی پی ایل سی سے معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ گرفتار خاتون زخمی ملزم عمران کی بہن ہے جو کہ سرجانی ٹاؤن کے رہائشی ہے، عمران اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، دوسرا زخمی ڈکیت قاسم کورنگی ڈھائی نمبر کا رہائشی ہے۔

ایس ایچ او کورنگی کے مطابق ڈاکوؤں کا یہ گروپ اسٹریٹ کرائمز کے علاوہ گھروں میں گھس کر بھی ڈکیتی کی وارداتیں کرتا تھا۔

The post کورنگی میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں خاتون ساتھی سمیت گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/gtwBLeP

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...