Urdu news

Monday, 14 February 2022

کراچی میٹروپولیٹن کے نام سے نئی میڈیکل یونیورسٹی کا اضافہ

کراچی: کراچی میں سرکاری سطح پر ایک اور میڈیکل یونیورسٹی کا اضافہ ہونے جارہا ہے۔

نارتھ ناظم آباد میں بلدیہ عظمیٰ کے تحت چلنے والے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دے کر ’’کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی‘‘ کا نام دیا جارہا ہے اور پہلی بار گورنر سندھ کے بجائے وزیر اعلی سندھ یونیورسٹی کے چانسلر جبکہ اس کی کنٹرولنگ اتھارٹی اور پروچانسلر ہوںگے۔

کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کا بل جمعرات 17 فروری کو منظوری کے لیے سندھ کابینہ میں پیش ہوگا جس کے بعد اس کی حتمی منظوری سندھ اسمبلی سے ایکٹ کی شکل میں لی جائے گی۔

کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سلطان مصطفیٰ نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ جب دو ماہ قبل انھوں نے پرنسپل کی حیثیت سے کالج کو جوائن کیا تھا تو اسی وقت سے یونیورسٹی کے بل پر کام تیز کردیا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ ڈرافٹ بل کے مطابق یونیورسٹی میں صرف کراچی کے ڈومیسائل کے حامل طلبا کو داخلہ دیا جائے گا جبکہ کالج کے ملازمین کو یونیورسٹی میں ضم ہونے کے بعد کسی دوسری جگہ یا محکمے میں ٹرانسفر نہیں کیا جائے گا بلکہ پہلے سے کام کرنے والے ملازمین یونیورسٹی کا ہی حصہ رہیں گے جبکہ نئی تقرریوں میں سے بھی 90 فیصد کراچی کے ڈومیسائل پر ہی ہوںگی تاہم 10 فیصد ملازمین کراچی سے باہر کے ڈومیسائل پر بھی لیے جاسکیں گے۔

ڈاکٹر سلطان مصطفی کا کہنا تھا کہ دیگر جامعات میں جو گورنر کا کردار ہے وہ اس یونیورسٹی میں وزیر اعلی سندھ کا ہوگا جبکہ جو کردار وزیر اعلی سندھ کا ہے وہ ایڈمنسٹریٹر/میئر کراچی کا ہوگا۔

یاد رہے کہ اس وقت کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا جامعہ کراچی سے الحاق ہے۔

The post کراچی میٹروپولیٹن کے نام سے نئی میڈیکل یونیورسٹی کا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/97Zcfw8

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...