Urdu news

Sunday, 27 February 2022

الیکشن ایکٹ میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم پر صدر کے سیکرٹری اور اٹارنی جنرل کو نوٹس

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم پر صدر کے سیکرٹری اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیے۔

ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے الیکشن ایکٹ 2017 میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کے خلاف سابق چیئرمین یونین کونسل سردار مہتاب کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر 15 مارچ کو عدالت کی معاونت کی ہدایت کی۔

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آرڈی نینس کے ذریعے کیا ترمیم کی گئی ہے؟۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کر کے پبلک آفس ہولڈرز کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کا اہل بنایا گیا، ترمیمی آرڈیننس حکومتی بدنیتی پر مبنی ہے، ترمیم کیلئے ہنگامی صورتحال نہیں تھی، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومت نے آرڈیننس کا ڈرافٹ پہلے ہی تیار کر رکھا تھا، حکومت نے پارلیمنٹ کا سیشن ملتوی ہونے کے فوری بعد ترمیمی آرڈیننس جاری کیا، قانون سازی سے بچنے اور آرڈیننس کے اجرا کے لیے پارلیمنٹ کا سیشن ملتوی ہونے کا انتظار کیا گیا، حالانکہ قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کے اجلاس کا انتظار کیا جا سکتا تھا۔

The post الیکشن ایکٹ میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم پر صدر کے سیکرٹری اور اٹارنی جنرل کو نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cVit2p

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...