Urdu news

Tuesday, 22 February 2022

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک انتقال کر گئے

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ رحمان ملک 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا 70 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا، انتقال کی اطلاع ان کے بھائی خالد ملک نے دی، انہوں نے بھائی کی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ رحمان ملک کورونا کے باعث وینٹی لیٹر پر تھے اور صحتیاب نہ ہوسکے، انہوں نے سوگواران میں بیوہ اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں۔

رحمان ملک 1951 میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ایم ایس سی شماریات کی ڈگری حاصل کی اور انہیں کراچی یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی، وہ 2008 سے 2013 تک پاکستان کے وزیر داخلہ رہے۔

رحمان ملک 2018 سے سینیٹ کے رکن تھے، سیاست میں آنے والے قبل وہ ایف آئی اے کے سربراہ بھی رہے۔ سینیٹر رحمان ملک کو ان کے بہترین کارکردگی کے بنیاد پر حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ شجاعت اور نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

سینیٹر رحمان ملک محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے با اعتماد اور وفادار ساتھیوں میں سے تھے۔ مرحوم کی وفات پر سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔

The post سابق وزیر داخلہ رحمان ملک انتقال کر گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/GhB3fgP

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...