Urdu news

Friday, 11 February 2022

کراچی؛ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 6422 گاڑیوں کے چالان

 کراچی:  ٹریفک پولیس نے 7 فروری سے 10 فروری تک خصوصی مہم کے دوران 6422 چالان کر کے ان پر بھاری جرمانے عائد کیے۔

ترجمان کے مطابق عدالت عالیہ سندھ کے جاری شدہ حکم کے مطابق شہر بھرمیں پریشر ہارن،گاڑیوں میں لگی فینسی نمبرپلیٹ، غیرقانونی یاغیرمنظورشدہ رجسٹریشن نمبر پلیٹ،رنگین شیشے،ریوالنگ لائٹ یا بارہائٹ کے استعمال پرمکمل پابندی عائد کررکھی ہے،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کراچی نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

7 فروری سے 10 فروری 2022 تک کراچی ٹریفک پولیس نے شہربھر میں اس خصوصی مہم کے دوران رنگین شیشے پر 1794 چالان اور 1794000 روپے جرمانے کیے گئے،بغیررجسٹریشن 365 چالان جاری کئے گئے جبکہ 182500 روپے کے جرمانے کیے گئے اور اسکے ساتھ ہی156گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔

پریشر ہارن پر 1641 چالان جاری کیے گئے جبکہ 1641000 روپے کے جرمانے کیے گئے اور اسکے ساتھ ہی860 پریشر ہارن بھی ضبط کیے گئے،فینسی نمبر پلیٹ 2562 چالان جاری کیے گئے جبکہ 1281000 روپے کے جرمانے کیے گئے اور اس کے ساتھ ہی498 نمبر پلیٹیں بھی ضبط کی گئیں۔

ہوٹر،ریوالونگ لائٹ 60 چالان جاری کیے گئے جبکہ 30000 روپے کے جرمانے کیے گئے اور اسکے ساتھ ہی7 لائٹیں بھی ضبط کی گئیں۔

The post کراچی؛ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 6422 گاڑیوں کے چالان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/GQvRXph

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...