اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں چور دوسروں کا احتساب کر رہے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں چور دوسروں کا احتساب کر رہے ہیں، عمران خان بتائیں کہ انہوں نے کرپشن سے متعلق نیب اور ایف آئی اے کو کتنے خط لکھے ہیں
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کی نا اہلی کے باعث مہنگائی عروج پر ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے مشیر فرار ہوگئے، مشیر کی نوکری چھوڑنے والے اپنے اثاثے سامنے لائے جب کہ چیئرمین نیب ڈیلی ویجز پر چمٹا ہوا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ نواز شریف کا علاج چل رہا ہے، اس سال آئیں یا اگلے سال جب علاج مکمل ہو جائے گا تو وطن واپس آ جائیں گے۔
The post پاکستان واحد ملک ہے جہاں چور دوسروں کا احتساب کر رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/n5qyoQikM
No comments:
Post a Comment