Urdu news

Monday, 28 February 2022

ٹریفک جام میں پھنسے افراد کی مدد کرنے والا ’’راجا پاکستانی‘‘

 کراچی:  ایک ایسا شہر جہاں اکثر ٹریفک جام رہتا ہے، راجا پاکستانی اکثر ایسی ہی سڑکوں پر موجود ہوتے ہیں جو ٹریفک جام میں پھنسی گاڑیوں کی جانب سے تحاشا ہارن بجانے پر ان کیلیے راستہ بنانے میں ٹریفک پولیس کی مدد کرتے ہیں۔

کبھی کبھی یہ سب سے پیچیدہ معمے کو حل کرنے جیسا ہوتا ہے، بزرگ شخص جن کا اصل نام راجا ارشد علی ہے کا کہنا تھا کہ ’’میں برسوں سے یہ کام کر رہا ہوں لیکن جب میں 2017 میں رٹائر ہوا، یہ میرے لیے روز کا معمول بن گیا ہے، میں ٹیلی وژن کی اسکرین پر چپکا رہتا ہوں، کسی بھی بڑے ٹریفک جام کی خبر کیلیے ٹکرز دیکھتا ہوں۔

اگر مجھے کوئی نظر آتا ہے تو میں اپنی ٹریفک کٹ پہنتا، اپنی موٹرسائیکل کو اسٹارٹ کرتا اور جتنی جلدی ہو سکتا مدد کرنے کے لیے سائٹ پر پہنچ جاتا ہوں، 65 سالہ شخص جسے ضلع جنوبی میں راجہ پاکستانی کے نام سے جانا جاتا ہے وہ شہر کی سب سے زیادہ ٹریفک والی سڑکوں بشمول کالا پل، ڈیفنس موڑ، قیوم آباد، تین تلوار، بوٹ بیسن اور قریبی علاقوں میں روزانہ 6 سے 8 گھنٹے وقت گزارتا ہے۔

بڑے واقعات کو یاد کرتے ہوئے جنھوں نے گھنٹوں ٹریفک جام کیے رکھا راجہ نے ایک بم کے بارے میں بتایا جو کچھ سال قبل جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے گیٹ کے باہر نصب کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ انھوں نے کالا پل کے قریب دھماکے اور ڈی ایچ اے فیز ٹو میں الٹنے والے آئل ٹینکر کا بھی ذکر کیا، ان تمام حالات میںٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کیلیے 12 گھنٹے سے زیادہ لوگوں اور ٹریفک عملے کی مدد کرتا رہا۔

1957 میں جہلم میں ایک نیول پولیس آفیسر کے ہاں پیدا ہوئے راجہ کا خیال ہے کہ وہ اپنے والد کی طرح اپنے ملک کی مدد کرنا چاہتا ہے جبکہ کراچی جہاں ان کی جوانی گزری انھوں نے اپنی تعلیم حاصل کی یہ شہر ان کیلیے ایک خاص مقام رکھتا ہے۔

مجھے وہ دن اب بھی یاد ہے جب 2003 میں اسلام آباد میں ایک MNA مولانا اعظم طارق کو قتل کر دیا گیا تھا اور کراچی میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے جس سے شدید ٹریفک جام ہوا تھا، لوگ گھنٹوں پھنسے رہے، میں آئل ریفائنری سے واپس آ رہا تھا جہاں میں کام کرتا تھا جب میں نے یہ منظر دیکھا تو اپنی موٹرسائیکل فٹ پاتھ پر کھڑی کرکے قیوم آباد چورنگی پر پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک کا انتظام کرنا شروع کر دیا، ہم نے اس وقت تک کام جاری رکھا جب تک کہ سڑکیں ہموار نہ ہوگئیں پھر ہم گھر کے لیے روانہ ہو گئے، مزید بات کرتے ہوئے راجہ نے کہا کہ پچھلے 30 سال میں ٹریفک قوانین کی بڑھتی ہوئی لاپرواہی دیکھی ہے۔

The post ٹریفک جام میں پھنسے افراد کی مدد کرنے والا ’’راجا پاکستانی‘‘ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/K1bazjP

سندھ میں ڈاکوؤں کا وقت ختم ہونے والا ہے، اسد عمر

سکھر: 
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اب صوبے میں ڈاکوؤں کا وقت ختم ہونے والا ہے۔
رتوڈیرو میں سندھ حقوق مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام چاہتے ہیں صوبے کے حالات بہتر ہوں، ان ڈاکوؤں کے اقتدار کا وقت ختم ہونے والا ہے کیونکہ عمران خان سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زرداری کے ظلم کا نشانہ بننے والوں اور سندھ کی دھرتی کے سپوتوں کو جلد انصاف ملے گا۔ قبل ازیں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیپلزپارٹی کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم تین سال کا حساب دے دیتے ہیں پیپلز پارٹی 15سال کا حساب دے، سندھ میں 15سالوں سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے سندھ کے مسائل حل نہیں ہوئے، یہ کون سی سیاست ہے مخالف کو گولی کی نظر کر دیا جائے، صوبے میں فائر بریگیڈ والے پیپلز پارٹی کے جھنڈے لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قمبر میں تبدیلی دیکھ رہا ہوں، لاڑکانہ کی زمین پر پی ٹی آئی کے جھنڈے زیادہ دکھائی دے رہے ہیں۔ سندھ میں بہت جلد تبدیلی آئے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کا سندھ حقوق مارچ پہلی مارچ کو لاڑکانہ سے روانہ ہوکر خیرپور قومی شاہراہ پہنچے گا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں مارچ کراچی کیلٸے نوشہروفیروز کی قومی شاہراہ سے گزرے گا اور اس دوران پی پی کا لانگ مارچ بھی یہاں پہنچے گا، قومی شاہراہ کی ایک سڑک پر کھلاڑی تو دوسری سڑک پر جیالے ہوں گے۔

The post سندھ میں ڈاکوؤں کا وقت ختم ہونے والا ہے، اسد عمر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/YGiBgX3

کراچی؛ 2 ماہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں صحافی سمیت 18 افراد قتل، 90 زخمی

 کراچی: شہر قائد میں گزشتہ ماہ ڈاکوؤں نے سینئر صحافی سمیت 6 افراد کو زندگی سے محروم اور 35 سے زائد شہریوں کو زخمی کیا۔

اس اعتبار سے رواں سال کے 2 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 18 شہریوں کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر ابدی نیند سلا دیا جبکہ 90 سے زائد افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

علاوہ ازیں 12 فروری سے 28 فروری تک مجموعی طور پر 35 سے زائد پولیس مقابلوں میں 4 ڈاکو ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ 6 فروری کو سرسید ٹاؤن کے علاقے نارتھ کراچی الیون اے میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے حافط قرآن اسامہ کو قتل کیا تاہم چند روز قبل سمن آباد پولیس نے اسامہ کو فائرنگ کا نشانہ بنانے والے 2 زخمیوں سمیت 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا۔

18 فروری کو نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے چورنگی کے قریب سما ٹی وی کے پروڈیوسر و سینئر صحافی اطہر متین کو موٹر سائیکل لفٹر نے فائرنگ کا نشانہ بنا کر کے انہیں زندگی سے محروم کر دیا تاہم اس واردات میں شامل ایک ملزم کو کراچی پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ اطہر متین پر گولی چلانے والے ملزم کی تاحال تلاش جاری ہے۔

21 فروری کو لانڈھی کے علاقے زمان آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے 60 سالہ علی بن عمر گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئی زندگی کی بازی ہار گئے۔

28 فروری کو ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقے لانڈھی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے فرسٹ ایئر کا طالب علم 19 سالہ عثمان گردن پر گولی لگنے سے موت کی آغوش میں چلا گیا جبکہ اسی ڈسٹرکٹ کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں دن دیہاڑے کار سوار ڈاکوؤں نے کیشن وین لوٹنے کے دوران مزاحمت پر میڈیسن کمپنی کے ملازم اشوک کو فائرنگ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

گزشتہ ماہ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 35 سے زائد افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر زخمی کیا۔

The post کراچی؛ 2 ماہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں صحافی سمیت 18 افراد قتل، 90 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/exA1SZD

پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد 18 کروڑ 90 لاکھ سے تجاوز کرگئی

 اسلام آباد: وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر امین الحق نے بتایا ہے کہ پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد 18 کروڑ 90 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق نے جی ایس ایم اے کے تحت چار روزہ بارسلونا کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ جی ایس ایم اے کے تحت ہونے والی 4 روزہ کانفرنس میں دنیا بھر سے ٹیلی کام وزرا و کمپنی عہدیداران شریک ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ دسمبر 2021 تک موبائل صارفین کی تعداد 18 کروڑ 90 لاکھ سے زائد جبکہ تھری اور فور جی صارفین کی تعداد ریکارڈ مدت میں 10 کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 11 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے، یہ اعدادوشمار حکومتی اقدامات کا ثبوت ہیں۔ امین الحق نے بتایا کہ وزیراعظم کے ڈیجیٹیل پاکستان ویژن کی تکمیل موبائل کینکٹیویٹی کی فراہمی سے مشروط ہے، وزارت آئی ٹی نے گزشتہ 3 برس میں 44 ارب روپے سے 65 سے زائد پروجیکٹس شروع کیے، جن کی تکمیل سے ملک کے 12 ہزار پسماندہ دیہاتوں کے ڈھائی کروڑ افراد نیٹ ورکنگ سے منسلک ہوجائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک چاروں صوبوں کے 4 ہزار سے زائد دیہاتوں کے مزید 27 لاکھ افراد کیلئے منصوبے چند ماہ میں شروع کیے جائیں گے، وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کے تحت شروع کردہ تمام پروجیکٹس بروقت مکمل کریں گے۔

The post پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد 18 کروڑ 90 لاکھ سے تجاوز کرگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/iTfakPD

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں پرانکوائری کمیشن تشکیل دے، شیریں مزاری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آزادانہ انکوائری کمیشن تشکیل دینے اورکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تازہ رپورٹ شائع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈاکٹر شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 49 ویں سیشن سے خطاب  کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ بھارت عالمی میڈیا اور مبصرین کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی  دے اور سلامتی کونسل بھارت کو 5 اگست کے یکطرفہ اقدام واپس لینے پر مجبور کرے جہاں اسٹرٹیجک اور کمرشل مفادات کی خاطر انسانی حقوق اصولوں کی پامالی جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے عوام پر قابض افواج مظالم اٹھا رہی ہیں، طاقت ریاستیں دہائیوں سے بنیادی حقوق اور آزادیاں سلب کر رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں خواتین بچے قابض افواج کے مظالم کا مسلسل نشانہ بن رہے ہیں۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ حکومتوں کی سرپرستی میں اسلامو فوبیا اور دہشتگردی بڑھ رہی ہے، پائیدار ترقی کے اہداف اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے فنڈز کے وعدے پورے نہیں ہوئے تاہم سوشو اکنامکس چیلجز کے باوجود  حکومت  شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے پر عزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جبری گمشدگیوں کی روک تھام کا قانون پارلیمٹ سے پاس کروایا ہے، تشدد اور استحصال کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے انسداد ہراسانی اور اینٹی ریپ کے حوالے سے قانون سازی کی۔

شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ کاروبار میں انسانی حقوق پر پہلا  نیشنل ایکشن پلان لانچ کیا، صحافیوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی ہے، خواتین  اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے عدم مساوات کے خاتمے کیلئے اصلاحات شہریوں کو مفت ہیلتھ کیئریر کی فراہمی پر اقدامات کیے ہیں کے ساتھ ہم پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحفظات ہیں، قابض فوج کشمیر میں آبادی کا تناسب بدل رہی ہے، بھارت 40 لاکھ غیر کشمیریوں کو ڈومیسایل جاری کر چکا، نئی دہلی کےیہ اقدامات کشمیریوں کو ان کی سرزمین پر اقلیت میں بدلنے کی کوشش ہے، بی جے پی حکومت ہندوتواکشمیریوں کی نسل کشی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

The post اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں پرانکوائری کمیشن تشکیل دے، شیریں مزاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/RdqWh9c

کراچی میں سرکاری زمین 100 روپے فی اسکوائر یارڈ الاٹ ہونے کا انکشاف، عدالت برہم

 کراچی: سچل پولیس کو چوکی اراضی پر ملکیت کا دعویٰ کرنا مہنگا پڑگیا، سندھ ہائی کورٹ نے زمین 100 روپے فی اسکوائر یارڈ الاٹ ہونے سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سچل پولیس چوکی اراضی پر ملکیت کے دعویٰ سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پہلے یہ ثابت کریں، آپ کو کس قانون کے تحت زمین الاٹ ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سیکٹر 45 اے اسکیم 33 پر ہماری اراضی پر پولیس چوکی بنا دی گئی۔ پولیس چوکی ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ پہلے یہ بتائیں، آپ کو یہ زمین کیسے الاٹ ہوئی؟ ریاست کی زمین بغیر نیلامی کے کیسے آپ کو مل گئی؟ ریاست کی زمین پر پولیس چوکی بن گئی تو کیا حرج ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ 1992ء میں 100 روپے فی اسکوائر یارڈ خریدی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ 100 روپے فی اسکوائر یارڈ آپ کو زمین کیسے مل گئی؟ وزیر اعلی سندھ بھی یہ زمین کیسے الاٹ کرسکتا ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ 100 روپے اسکوائر یارڈ 1992ء میں دی گئی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا وزیر اعلی سندھ کو یہ زمین الاٹ کرنے کا اختیار تھا؟ جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ پہلے آپ مطمئن کریں، یہ زمین آپ کو قانونی الاٹ ہوئی۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔

The post کراچی میں سرکاری زمین 100 روپے فی اسکوائر یارڈ الاٹ ہونے کا انکشاف، عدالت برہم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/W9g0u7i

Sunday, 27 February 2022

بزمِ سائنسی ادب کی ماہانہ نشست میں سائنس اور کورونا وائرس پر کا احوال پیش کیا گیا

کراچی ۔: پاکستان میں کئی عشروں سے جاری بزمِ سائنسی ادب کی دوسواکیانوے ویں ماہانہ نشست ہفتہ 26 فروری کو کراچی میں واقع سلیم الزماں صدیقی سائنس سینٹر میں منعقد ہوئی۔

بزم کی نظامت کے فرائض جناب صلاح الدین غازی نے انجام دیئے اور مہمانِ خصوصی ملک کے ممتاز سائنسداں، سابق سربراہ سپارکو اور ممتاز شاعر ظفرمحمد خان ظفر تھے۔

تلاوتِ کلامِ پاک کی منظوم ترجمانی کے بعد پاکستانی میں سمندری مرجانی چٹانوں (مونگوں) پر ممتاز محقق اور جامعہ کراچی میں انسٹی ٹیوٹ آف میرین سائنسس کے ویزیٹنگ ریسرچر ڈاکٹر عابد رضا نے کووڈ 19 وبا کے تناظر میں کورونا وائرس کی مکمل تاریخ کو کم وقت میں پیش کیا۔ انہوں نےشرکا کو بتایا کہ تاریخی لحاظ سے یہ وائرس ایک طویل عرصے سے موجود ہیں لیکن ذرائع ابلاغ نے غلط انداز میں اسے خوف اور ہراسانی پھیلانے کے لیے استعمال کیا ہے۔

پاکستانی سائنسی صحافی جناب سہیل یوسف نے اسلامی دنیا میں سائنس و ٹیکنالوجی کے ماضی، حال اور مستقبل پر اپنی گفتگو میں کہا کہ اس وقت دنیا کی سو بہترین جامعات میں ایک کا بھی تعلق اسلامی دنیا سے نہیں ہے۔ انہوں کہا کہ اسلام ممالک کو نہ صرف اپنا سائنسی نیٹ ورک مضبوط کرنا ہوگا بلکہ ترقی یافتہ ممالک سے سیکھتے ہوئے ان کے تجربات سے استفادہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا میں سائنس کی تدریس کو بنیادی جماعتوں سے بہتر بنانا ہوگا جہاں بچوں کو ہر قسم کے سوالات کرنے کی مکمل آزادی بھی ضروری ہے۔

ماہنامہ سائنس ڈائجسٹ کے مدیر اور ممتاز سائنسی صحافی رضی الدین خان نے کہا کہ اسلامی دنیا میں مشرقِ وسطیٰ کے امیر ممالک بھی شامل ہیں۔ ضروری ہے کہ وہ سائنس و ٹیکنالوجی پر اہمیت دیں اور اس کے فروغ کے لیے خاص پروگرام اور منصوبے بھی بنائیں۔

آخر میں مہمانِ خصوصی ممتاز سائنسداں اور شاعر ظفرمحمد خاں ظفر نے بزم میں پڑھے جانے والی نگارشات پر اپنی گفتگو کی۔

واضح رہے کہ بزمِ سائنسی اداب کا سلسلہ گزشتہ 290 ماہ  سے جاری ہے  جس کے بانی پاکستان کے ممتاز سائنسی صحافی عظمت علی خان تھے ۔ بزم کے پلیٹ فارم سے سائنس و ٹیکنالوجی کے ان گنت موضوعات پر عام فہم انداز لیکن ادبی پیرائے میں سائنسی شاعری، سائنسی ہائیکو، مضامین، سائنسی افسانے اور انشائیے پیش کئے جاتے ہیں۔

The post بزمِ سائنسی ادب کی ماہانہ نشست میں سائنس اور کورونا وائرس پر کا احوال پیش کیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/xkGmIA5

الیکشن ایکٹ میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم پر صدر کے سیکرٹری اور اٹارنی جنرل کو نوٹس

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم پر صدر کے سیکرٹری اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیے۔

ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے الیکشن ایکٹ 2017 میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کے خلاف سابق چیئرمین یونین کونسل سردار مہتاب کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر 15 مارچ کو عدالت کی معاونت کی ہدایت کی۔

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آرڈی نینس کے ذریعے کیا ترمیم کی گئی ہے؟۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کر کے پبلک آفس ہولڈرز کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کا اہل بنایا گیا، ترمیمی آرڈیننس حکومتی بدنیتی پر مبنی ہے، ترمیم کیلئے ہنگامی صورتحال نہیں تھی، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومت نے آرڈیننس کا ڈرافٹ پہلے ہی تیار کر رکھا تھا، حکومت نے پارلیمنٹ کا سیشن ملتوی ہونے کے فوری بعد ترمیمی آرڈیننس جاری کیا، قانون سازی سے بچنے اور آرڈیننس کے اجرا کے لیے پارلیمنٹ کا سیشن ملتوی ہونے کا انتظار کیا گیا، حالانکہ قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کے اجلاس کا انتظار کیا جا سکتا تھا۔

The post الیکشن ایکٹ میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم پر صدر کے سیکرٹری اور اٹارنی جنرل کو نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cVit2p

پشین میں مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم سے 3 مسافر جاں بحق

 کوئٹہ: مسافر کوچ پشین کے علاقے خانوزئی کے مقام پر ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ خانوزئی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 3 افراد جاں بحق اور 22زخمی ہوگئے۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے کوئٹہ میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

The post پشین میں مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم سے 3 مسافر جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/KIC9T2u

شریف،زرداری فیملی کوپتا ہے عدالت سے بھاگنےمیں عافیت ہے،فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایک اورتاریخ شریف اورزرداری خاندان کوپتا ہے عدالت سے بھاگنے میں عافیت ہے۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ شریف اورزرداری فیملی دونوں کوپتا ہے عدالت سے بھاگنے میں ہی عافیت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک اورتاریخ ۔شہباز شریف کا مقدمہ اتنا کمزور ہے تووہ عدالت سے بھاگ کیوں رہے ہیں۔ روزانہ سماعت اورلائیوکوریج کی مخالفت کیوں کررہے ہیں۔

ایک اور تاریخ ۔۔۔۔۔شہباز شریف کا مقدمہ اتنا کمزور ہے تو وہ عدالت سے بھاگ کیوں رہے ہیں؟ روزانہ سماعت اور لائیو کوریج کی مخالفت کیوں؟ حقیقت یہ ہے کہ شریف فیملی اور زرداری خاندان دونوں کو پتہ ہے عدالت سے بھاگنے میں ہی عافیت ہے۔

The post شریف،زرداری فیملی کوپتا ہے عدالت سے بھاگنےمیں عافیت ہے،فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/FYTqIO1

کراچی میں 5 منزلہ غیر قانونی عمارت کو مسمار کرنے کا حکم

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے گزری کے علاقے میں 5 منزلہ غیر قانونی عمارت مسمار کرنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو گزری کے علاقے میں 5 منزلہ غیر قانونی عمارت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر عدالت ایس بی سی اے حکام پر برہم ہوگئی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ غیر قانونی تعمیرات توڑنے میں کوئی خطرہ ہے؟ جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ گراؤنڈ پلس 2 بنانے کی اجازت تھی 5 منزلہ عمارت کیسے بن گئی؟ عمارت کی چھت پر پینٹ ہاؤس بھی بنایا گیا ہے۔ اگر توڑ بھی دیا تو دوبارہ بن جائے گا۔ آخر آپ لوگ کارروائی کرتے کیوں نہیں؟۔

ایس بی سی اے کے انسپکٹر نے بتایا کہ میرا ساؤتھ زون میں ابھی تبادلہ ہوا ہے۔ جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ اس سے پہلے آپ کہاں تھے؟ انسپکٹر نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تعینات تھا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے ناظم آباد اور لالو کھیت میں کتنی غیر قانونی عمارتیں بنی ہوئی ہیں؟ اس سے پہلے کسی عمارت کو نوٹس دیا کسی کو مسمار کیا؟ عدالت کی سرزنش کے باوجود ایس بی سی اے انسپکٹر خاموش کھڑا رہا۔

عدالت نے تنبیہہ کی کہ غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کریں ورنہ آپ کیخلاف کارروائی ہوجائے گی۔ عدالت نے گزری کے علاقے میں 5 منزلہ غیر قانونی عمارت کو مسمار کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ایس بی سی اے کو پلاٹ نمبر 467 اور 467-A مسمار کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے عمارت میں لگے بجلی، پانی اور گیس کے کنکشن منقطع کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ عدالت نے سب رجسٹرار کو عمارت میں سب لیز دینے سے روک دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب تک بلڈنگ کا کمپلیشن سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جاتا کسی کو سب لیز نہ دی جائے۔

The post کراچی میں 5 منزلہ غیر قانونی عمارت کو مسمار کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/EW7bNhI

اے این ایف کی ملتان ڈی جی خان روڈ پر کارروائی، ٹرک سے 630 کلو منشیات برآمد

 راولپنڈی: اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف ملتان نے ملتان ڈی جی خان روڈ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

حکام کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع موصول ہونے پر اے این ایف نے غازی گھاٹ چنگی کے قریب پنجاب پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کی اور مشکوک ٹرک کو روک کر تلاشی لی۔

ٹرک کے فیول ٹینک اور فرش میں بنے خُفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائی گئی 630 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی، جس میں 571 کلوگرام چرس، 55 کلوگرام افیون اور 4 کلوگرام سے زائد میتھ ایمفیٹامائن (آئس) شامل تھی۔

اے این ایف نے پشین کے رہائشی فیض اللّٰہ اور عبداللّٰہ نامی دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کرکےملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے مقدمہ درج کر لیا جن سے تفتیش کا آغاز کردیاگیا ہے اور انکشافات کی توقع ہے۔

The post اے این ایف کی ملتان ڈی جی خان روڈ پر کارروائی، ٹرک سے 630 کلو منشیات برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/xDH5ch9

سی ٹی ڈی کی نیوکراچی میں کارروائی، سنی تحریک کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

 کراچی: سی ٹی ڈی ٹارگٹ کلنگ سیل نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب نیوکراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق کارروائی کے دوران پولیس ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سنی تحریک کا نہایت مطلوب دہشت گرد فضل الرحمان عرف فضلو نیو کراچی سے گرفتار کیا گیا ۔

گرفتار ملزم ٹارگٹ کلنگ ٹیم لائنز ایریا کا انچارج و سابقہ یونٹ انچارج ہے جو سال 2011 سے شہر میں قتل و غارت کے عمل میں ملوث رہا ہے ، ملزم کے کرمنل ریکارڈ کے مطابق سال 2011-2015 میں ٹارگٹ کلنگ ، پولیس مقابلہ ، قتل ، اقدام قتل کے متعدد مقدمات میں ملوث و مفرور رہا ہے ۔

ملزم نے 2011 میں اپنے ساتھیوں سمیت بی ھائنڈ چوک لائنز ایریا پر حبیب سوئیٹس کے مالک عدیل کو بھتہ نا دینے پر قتل کیا ، سال 2012 میں ساتھیوں سمیت لائنز ایریا میں ایم کیو ایم کے کارکن صلاح الدین کو گولیاں ماریں ، سال 2012 ہی میں ایم کیو ایم کے کاؤنسلر بابو ریڈ کو پی ای سی ایچ ایس میں ساتھیوں سمیت ٹارگٹ کر کے قتل کیا ، سال 2012 میں ساتھیوں سمیت پولیس آفیسر اے ایس آئی علی محسن نقوی کو اس وقت قتل کیا جب وہ اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس آرہا تھا ، 2012 میں تھانہ بریگیڈ کی پولیس موبائل پر ساتھیوں سمیت حملہ کیا اور موقعہ سے فرار ہوگئے۔

اس نے سال 2013 میں ساتھیوں سمیت ہڑتال کے دوران گاڑیوں کو لوٹا اور آگ لگا کر جلا دیا ، متعلقہ تھانہ جات سے انکشافات کی تصدیق کروائی گئی جو کہ درست پائی گئی ، مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزم کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

The post سی ٹی ڈی کی نیوکراچی میں کارروائی، سنی تحریک کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/FcgqYMd

وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب میں روس اوریوکرین تنازع پربات کریں گے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں معیشت اورعالمی چیلنجز پرقوم کواعتماد میں لیں گے۔

The post وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/WYxCplk

Saturday, 26 February 2022

روحانی دوست

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں:
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!

اول طریقہ تاریخ پیدائش
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے
ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے
یعنی باہم جمع کیجیے:
1+2+7+1+9+9=29
29 کو بھی باہم جمع کریں (2+9) تو جواب 11 آئے گا:
11 کو مزید باہم جمع کریں (1+1)
تو جواب 2 آیا یعنی اس وقت تک اعداد کو باہم جمع کرنا ہے جب تک حاصل شدہ عدد مفرد نہ نکل آئے پس یعنی آپ کا لائف پاتھ عدد/نمبر ہے۔
گویا تاریخ پیدائش سے احسن کا نمبر 2 نکلا۔

اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ”احسن ” والدہ کا نام ” شمسہ” والد کا نام ” راشد”،
حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ء ،ی،ق،غ)
2 کے حروف (ب،ک،ر)
3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت)
5 کے حروف (ہ،ن،ث)
6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف (ز،ع،ذ)
8 کے حروف (ح،ف،ض)
9 کے حروف (ط،ص،ظ)
احسن کے نمبرز (1،8،6،5)
تمام نمبرز کو مفرد کردیں:
(1+8+6+5=20=2+0= 2
گویا احسن کا نمبر2 ہے:
ایسے ہی احسن کی والدہ
”شمسہ” کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا:
(2+9+1=12=1+2=3)
گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
28فروری تا6 مارچ 2022
پیر 28فروری 2022
آج کا حاکم نمبر 2 ہے۔چاند کا دن اور چاند ہی کا عدد حاکم گویا دہری قوت حاصل ہے۔
1,3,4,5,8اور9کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے۔2,6 اور7نمبر والوں کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِصدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص ”یارحیم، یارحمٰن، یااللہ” 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 1 مارچ 2022
آج کا حاکم نمبر 1ہے۔نئی ابتدا کسی بھی کام کے افتتاح کے لیے ایک معاون دن ہے۔
1,2,4,5,6اور9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔
3,7اور8 نمبر والوں کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذورسیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔وظیفۂ خاص”یاغفار، یاستار، استغفراللہ العظیم” 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درود شریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 2 مارچ 2022
آج کا حاکم نمبر 7 ہے۔دل و دماغ میں اگرچہ توازن مشکل ہے لیکن امید ہے آج دل اور دماغ یک زبان ہوں گے 3,4,5,7,8 اور 9 نمبر والوں کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔1,2اور6 نمبر والوں کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص”یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااللہ” 41 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات 3مارچ 2022
آج کا حاکم نمبر 6 ہے۔ایک خوش کردینے والا دن ہوسکتا ہے۔
شہرت اور عزت لانے والا دن ہوسکتا ہے۔1,4,5,6,8اور9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی بہتر رہنے کی امید ہے۔2,3اور7 نمبر والوں کو کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔وظیفۂ خاص”سورۂ فاتحہ 7 بار یا یا قدوس یا وھابُ، یااللہ” 21 بار اول و آخر 11 بار درود شریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ4 مارچ 2022
آج کا حاکم نمبر1 ہے۔ایک بہتر دن کی امید ہے 1 اور6 کا امتزاج کبھی کبھی توقع کے برعکس بھی حالات لے آتا ہے۔ 1,2,4,5,6اور9 کے لیے بہتری کی امید ہے۔
3,7 اور8 نمبر والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی۔ سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔وظیفۂ خاص”سورۂ کہف یا یاودود، یامعید، یااللہ” 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 5مارچ 2022
آج کا حاکم عدد 4 ہے۔حالات توقع سے بالکل برعکس ہوسکتے ہیں۔
جہاں کہیں ہوں اپنے امور میں محتاط رہیں۔1,2,3,6,7اور8 نمبر والوں کے لیے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے۔4,5 اور9 کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 80 یا800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔وظیفۂ خاص”یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللہ” 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار6 مارچ 2022
آج کا حاکم نمبر7 ہے۔سیروتفریح کے لیے موزوں دن، مطالعہ اور مشاہدے کے لیے موزوں ہے۔ 3,4,5,7,8اور9 کے لیے اچھا دن کی امید ہے۔
1,2اور6 نمبر والوں کو مشکل ہوسکتی ہے۔صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔
وظیفۂ خاص”یاحی یاقیوم یااللہ” 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

The post روحانی دوست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/fa1giXt

آسٹریلوی ٹیم 24 سال بعد سخت سیکیورٹی میں پاکستان پہنچ گئی

 اسلام آباد: آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے 24 سال بعد آج خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستانی سرزمین پر قدم رکھ دیا۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی 24سال بعد خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچی، آسٹریلوی ٹیم 2 روزتک بائیوسیکیورببل میں رہے گی، کھلاڑیوں کے 2 روز بعد کورونا ٹیسٹ کیےجائیں گے جب کہ آسٹریلوی کرکٹرزکورونا ٹیسٹ منفی آنے پر پریکٹس کریں گے۔

آسٹریلیا کے کھلاڑیوں میں کپتان پیٹ کمنز، اسٹیو اسمتھ، مارنوس لبوشین، مچل اسٹارک ، مچل مارش، عثمان خواجہ، جوش ہیزل ووڈ، ناتھن لیون اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

دوسری جانب قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان کا آج آئسولیشن میں میں آخری روز ہے، آج صبح کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن شیڈول کیا گیا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم پاکستان میں 3 ٹیسٹ،3 ون ڈے، ایک ٹی20میچ کھیلے گی جب کہ پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے کھیلا جانا ہے۔

The post آسٹریلوی ٹیم 24 سال بعد سخت سیکیورٹی میں پاکستان پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/wBIQFSY

سوشل میڈیا رولز 2021؛ آزادی اظہار رائے میں مددگار یا اس سے متصادم

گزشتہ برس اکتوبر 2021 میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن (ایم او آئی ٹی ٹی) نے سوشل میڈیا رولز 2021 کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ بظاہر تو ان ترمیم شدہ قوانین کے تحت پاکستانی صارفین آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت اظہار رائے کی مکمل آزادی حاصل کریں گے اور قواعد پاکستانی صارفین اور سوشل میڈیا تنظیموں کے درمیان رابطے میں اہم کردار ادا کریں گے لیکن اس کے ذریعے منفی ہتھکنڈوں کا استعمال بھی ہو سکتا ہے۔

ان قوانین میں سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستانی قوانین اور سوشل میڈیا صارفین کے حقوق کی پاسداری کرنے کا پا بند کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی منظوری کے ساتھ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی، الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ، 2016 (ایکٹ نمبر XL 2016) کے سیکشن 51 کے ساتھ پڑھنے والے سیکشن 37 کے ذیلی سیکشن (2) کے ذریعے دیئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، ان قوانین کو موئثربنا دیا ہے. جس کی اہم دفعات درج ذیل ہیں:

٭ انتہا پسندی، دہشت گردی، نفرت انگیز تقریر، فحاشی اور پُرتشدد مواد کی براہ راست نشریات پر پابندی ہوگی۔
٭ سوشل میڈیا تنظیمیں پاکستان کے وقار اور سلامتی کے خلاف مواد ہٹانے کی پابند ہوں گی۔
٭ غیر اخلاقی اور فحش مواد کی تشہیر کرنا بھی جرم ہوگا۔
٭ سوشل میڈیا تنظیمیں اور سروس فراہم کرنے والے کمیونٹی گائیڈ لائن تیار کریں گے۔
٭ ہدایات صارفین کو مواد اپ لوڈ کرنے کے بارے میں آگاہ کریں گی۔
٭ کسی بھی شخص سے متعلق منفی مواد اپ لوڈ نہیں کیا جائے گا۔
٭ دوسروں کی رازداری سے متعلق مواد پر بھی پابندی ہوگی۔
٭ پاکستان کے ثقافتی اور اخلاقی رجحانات کے برعکس مواد پر پابندی ہوگی۔
٭ بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما اور اخلاقی تباہی سے متعلق مواد پر پابندی ہوگی۔
٭ تمام سوشل میڈیا تنظیمیں بشمول یوٹیوب، فیس بک، ٹک ٹیک ٹو، ٹویٹر، گوگل پلس قوانین کے پابند ہوں گے۔
٭ نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد، یہ ضروری ہو گیا ہے کہ پاکستان میں جلد از جلد سوشل میڈیا دفاتر قائم کیے جائیں۔
٭ سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان کے لیے مجاز آفیسر کا تقرر کریں گی۔

اس کے علاوہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) آن لائن رسائی کو ہٹانے یا بلاک کرنے کے لیے بر وقت کاروائی کرے گی۔نئے سوشل میڈیا رولز 2021 کے تحت، سوشل میڈیا کمپنیوں کو نوٹیفکیشن کے مطابق، ”غیر قانونی آن لائن مواد کو ہٹانے اور مسدود کرنے کے طریقہ کار، نگرانی اور حفاظت کے قوانین، 2021” کو الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ (پیکا) 2016 کے تحت بنا دیا گیا ہے۔ نافذ ہونے کے تین ماہ کے اندر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ساتھ رجسٹر کرنا ہوگا۔

انہیں پاکستان میں مقیم ایک بااختیار تعمیل کنندہ افسر اور شکایت افسر کو بھی مقرر کرنا ہوگا۔ ان افسران کو سات دنوں کے اندر شکایات کا ازالہ کرنا ہوگا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کسی بھی سروس فراہم کرنے والے یا سوشل میڈیا کمپنی کے خلاف کاروائی شروع کر سکتی ہے جو مواد تک رسائی کو ہٹانے یا بلاک کرنے میں ناکام ہو جاتی ہے یا پی ٹی اے کی ہدایات کی روشنی میں مقررہ مدت کے اندر تعمیل نہیں کرتی۔

اس کے علاوہ ہر شخص یا تنظیم کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ ہرقسم کے مواد کا آن لائن اظہار کرے اور اسے نشر کرے جیسا کہ آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان 1973 کے آرٹیکل 19 کے تحت ہے بشرطیکہ یہ درج بالا نکات سے متصادم نہ ہو۔

نئے قوانین کے مطابق، سروس فراہم کرنے والے اور سوشل میڈیا کمپنی ملک میں آن لائن انفارمیشن سسٹم کے ذریعے براہ راست سلسلے کو فوری طور پر بلاک کرنے کے لیے ایک طریقہ کار متعین کرے گی خاص طور پر جو دہشت گردی، انتہا پسندی، نفرت انگیز تقاریر، فحش، تشدد پر اکسانے والا اور قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہو۔ مزید برآں، کوئی بھی پریشان شہری، وزارت، ڈویژن، منسلک محکمہ، سب آرڈینیٹ آفس، صوبائی یا مقامی محکمہ یا دفتر، قانون نافذ کرنے والی یا انٹیلی جنس ایجنسی یا ریاست کی ملکیت یا کنٹرول والی کمپنی مواد کو روکنے یا ہٹانے کے لیے شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا کمپنیوں کو کسی بھی آن لائن انفارمیشن سسٹم تک رسائی یا استعمال کے لیے کمیونٹی گائیڈلائنز شائع کرنا ہوں گی جو کہ اپنے صارفین کی رہنمائی کریں کہ وہ ملکی قوانین کی خلاف ورزی کیے بغیر کس طرح کسی بھی آن لائن مواد کی میزبانی، ڈسپلے، اپ لوڈ، ترمیم، شائع، ترسیل، اپ ڈیٹ یا شیئرکریں گے۔ اسی طرح انہیں کسی بھی تفتیشی اتھارٹی کی طرف سے درخواست کی گئی معلومات فراہم کرنا لازمی ہو گا۔ معلومات کرپٹڈ، پڑھنے کے قابل، اور قابل فہم فارمیٹ یا سادہ ورژن میں ہوسکتی ہیں۔

سوشل میڈیا کمپنیوں کو ملک کے صارف ڈیٹا پرائیویسی اور ڈیٹا لوکلائزیشن پربھی عمل کرنا ہوگا۔

ترامیم کے مطابق عالمی سوشل میڈیا کمپنیوں کو تین ماہ کے اندر پی ٹی اے میں رجسٹرڈ ہونا پڑے گا

قوانین کے تحت سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستانی قوانین اور سوشل میڈیا صارفین کے حقوق کی پاسداری کرنی ہوگی۔مزید برآںسوشل میڈیا کمپنیوں اور سروس فراہم کرنے والوں کو کمیونٹی گائیڈلائن وضع کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ صارفین کو مواد اپ لوڈ کرنے کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔

ممنوعہ مواد کی فہرست میں، ”پاکستان کے ثقافتی اور اخلاقی رجحانات کے خلاف مواد” کے ساتھ ساتھ وہ مواد جو اخلاق کو ”تباہ” کر سکتا ہے بھی شامل ہے۔

مزید یہ کہ قوانین فیس بک، یوٹیوب، ٹک ٹاک، ٹویٹر اور گوگل سمیت تمام سوشل میڈیا آؤٹ لیٹس پر لاگو ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں جلد از جلد اپنے دفاتر قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

اگر سروس فراہم کرنے والا یا سوشل میڈیا کمپنی مواد تک رسائی کو ہٹانے یا بلاک کرنے یا پی ٹی اے کی ہدایات پر عمل کرنے میں ناکام ہو جاتی ہے تو پی ٹی اے کارروائی شروع کر سکتی ہے۔

یہ بات بڑی اہمیت کی حامل ہے کہ نومبر 2020 میں منظور کیے گئے سوشل میڈیا قوانین کو و ڈیجیٹل رائٹس ایکٹیوسٹس، انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز آف پاکستان اور ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔کچھ کمپنیوں نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر قوانین میں ترمیم نہ کی گئی تو پاکستان میں اپنی سروس بند کردیں گی، یہ کہتے ہوئے کہ یہ قواعد و ضوابط ان کے لیے کام جاری رکھنا مشکل بنا دیں گے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ ابتدا میں بنائے گئے قوانین کو اسلام آبا د ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواست پر ایک سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے ہائی کورٹ کو یقین دلایا تھا کہ حکومت قواعد پر نظرثانی کے لیے تیار ہے۔

مارچ 2021میں حکومت نے متنازعہ سوشل میڈیا قوانین کا جائزہ لینے کے لیے ایک بین وزارتی کمیٹی تشکیل دی۔کمیٹی نے قواعد اگست تک تیار کیے اور انہیں 23 ستمبر 2021 کو کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے معاملات سے منظور کیا گیا۔ بالآخر اس ترامیمی قوانین کا باقاعدہ نو ٹیفکیشن 14 اکتوبر 2021 کو جاری کر دیا گیا۔

ترامیم کے باوجود تازہ ترین قوانین کو بھی شدید ردعمل کا سامنا ہے۔ معترضین کا خیال ہے کہ تازہ مسودے میں بھی سب سے زیادہ پریشانی والی دفعات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر جیف پین نے کہا کہ ایشیا انٹرنیٹ کولیشن اور اس کی رکن کمپنیاں مجوزہ نظر ثانی سے مایوس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کئی مہینوں سے انڈسٹری کی جانب سے بار بار آراء کے باوجود، مسودے کے قوانین میں اب بھی کئی مسائل ہیں جیسے ڈیٹا لوکلائزیشن اور مقامی موجودگی کی ضروریات جو ملک کی ڈیجیٹل نمو اور ترقی کو متاثرکرتی ہے۔

متاثرہ شکایت کنندہ جو ایک فرد،سرکاری ایجنسی یا محکمہ ہو سکتا ہے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میں شکایت درج کر سکتا ہے اور بعض صورتوں میں، شکایت کنندہ کی شناخت کو خفیہ رکھا جائے گا تا کہ اس کے نتیجے میں اسے نقصان پہنچنے یا ہراساں یا بدنام کرنے کا احتمال نہ رہے۔

شکایت ملنے پر اتھارٹی کے پاس اس معاملے پر فیصلہ کرنے کے لیے 30 دن ہوں گے۔ جس کے بعد اتھارٹی سوشل میڈیا کمپنی کو 48 گھنٹے دے گی لیکن ایمرجنسی کی صورت میں یہ دورانیہ صرف 12گھنٹے ہو گا۔ اگر سوشل کمپنی اس کی تعمیل کرنے میں ناکام ہو جاتی ہے تو اسے 48 گھنٹوں کے اندر تحریری وضاحت دینا پڑے گی ورنہ اس کی خدمات معطل یا پورا آن لائن انفارمیشن سسٹم بلاک ہو جائے گا یا اسے 50 کروڑروپے تک جرمانہ ہو گا۔

نئے قوانین کے تحت، سوشل میڈیا کمپنیوں کو تفتیشی ایجنسی کو کوئی بھی معلومات، ڈیٹا اور مواد پڑھنے کے قابل اور قابل فہم شکل میں فراہم کرنا لازمی ہوگا۔

سوشل میڈیا کمپنیوں کو بھی ضروری ہے کہ وہ ایک ایسا طریقہ کار ترتیب دیں جو براہ راست سلسلہ بندی کو فوری طور پر بلاک کرے، خاص طور پر اگر یہ دہشت گردی، نفرت انگیز تقریر، فحش مواد سے متعلق ہو یا قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہو۔

نئے قوانین میں مزید حکم دیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیاں تین ماہ کے اندر پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹر ہوں اور پاکستان میں ایک دفتر قائم کریں، جو ترجیحی طور پر اسلام آباد میں واقع ہو۔ تاہم بین الاقوامی سوشل میڈیا کمپنیوں کی طرف سے کوئی خاص رد عمل یا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ اگرچہ کہ اس سے قبل جب حکومت نومبر 2020 میں ان قوانین کو لائی توایشیا انٹرنیٹ کولیشن (اے آئی سی) نے سخت الفاظ میں کہا کہ اگر یہ سوشل میڈیا قوانین برقرار رہے تو وہ پاکستان چھوڑ دیں گے۔

اس کے بعد قواعد کا دوسرا ورژن جاری کیا گیا اور بعد میں حکومت کی طرف سے ایک اور تیسرا ورژن جاری کیا گیا جس پربھی اے آئی سی نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ ستمبر میں، ’’فریڈم آن دی نیٹ‘‘ کی ایک رپورٹ میں پاکستان کو آن لائن آزادی کے حوالے سے ناقص درجہ دیا گیا جس میں کہا گیا کہ ملک میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو گرفتاریوں، قید اور جسمانی حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آئین پاکستان تمام شہریوں کو آزادی اظہار رائے کی مکمل اجازت دیتا ہے جس کی درج ذیل دفعات ہیں:

آئین پاکستان کی دفعہ 19:آزادی اظہار رائے

ہر شہری کو اظہار رائے اور اظہار رائے کی آزادی کا حق حاصل ہو گا اور پریس کی آزادی ہو گی جو کہ اسلام کی شان یا سالمیت، سلامتی یا سلامتی کے مفاد میں قانون کی طرف سے عائد کسی بھی معقول پابندیوں سے مشروط ہو گی جیسے پاکستان یا اس کے کسی حصے کا دفاع، غیر ملکی ریاستوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات، امن عامہ، شائستگی یا اخلاقیات، یا توہین عدالت یا کسی جرم کا ارتکاب یااکسانا۔

آئین پاکستان کی دفعہ A19 :معلومات کا حق

‘ہر شہری کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ عوامی اہمیت کے تمام معاملات میں معلومات تک رسائی حاصل کرے جو کہ قانون کی جانب سے عائد ضابطے اور معقول پابندیوں سے مشروط ہو۔

اگرچہ کہ درج بالا آئین پاکستان کی دفعہ 19اور A 19 کے تحت اظہار رائے کی آزادی اور معلومات تک رسائی تمام شہریوں کو حاصل ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ کوئی بھی مواد یا مٹیریل سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا جائے جو کے ان پہلوںکے خلاف ہو جیسے کہ:

٭ ”اسلام کی عظمت”
٭ ”پاکستان کی سلامتی”
٭ ”پبلک آرڈر”، جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آن لائن مواد میں کوئی ”جعلی یا غلط معلومات ہوں جو کہ پبلک آرڈر، پبلک ہیلتھ اور پبلک سیفٹی کے لیے خطرہ ہو”
٭ ”شائستگی اور اخلاقیات”
٭ ”پاکستان کی سالمیت اور دفاع”
اس کے با وجود سوشل میڈیا اس قدر مادر پدر آزاد نہ ہو کہ جو کوئی، جب چاہے، جو چاہے، کسی بھی قسم کا مواد اس پر ڈال دے۔ اگرچہ عالمی سطح پر کوئی ایسا قانونی منظم طریقہ موجود نہیں ہے جو سوشل میڈیا پر ڈالے گئے مواد کی حقیقت یا ضرورت کی اچھی طرح جانچ کرسکے ناہی کوئی ایسا قانون موجود ہے جو کسی فرد، ادارے یا تنظیم کو ایسا کرنے سے منع کرے یا جس سے صرف کوئی مخصوص مواد ہی اپلوڈ کیا جا سکے۔

سوشل میڈیا پانچویں نسل کی جنگ یا فیفتھ جنریشن وار (5GW) کا ایک موئثر ہتھیار ہے۔یہ وہ جنگ ہے جو بنیادی طور پر غیر متحرک فوجی کارروائی کے ذریعے کی جاتی ہے جیسے سوشل انجینئرنگ، غلط معلومات، سائبر حملوں کے ساتھ ساتھ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے مصنوعی ذہانت اور مکمل طور پر خود مختار نظام وغیرہ۔ ‘پانچویں نسل کی جنگ’ یا فیفتھ جنریشن وار کی اصطلاح سب سے پہلے 2003 میں رابرٹ سٹیل نے استعمال کی۔ڈینیل ایبٹ نے اسے ”معلومات اور فہم و ادراک ” کی جنگ قرار دیا ہے لیکن پانچویں نسل کی جنگ کی تعریف پر قطعی اتفاق نہیں ہے۔

الیکس پی شمڈ نے پانچویں نسل کی جنگ کو ”ہر جگہ میدان جنگ” سے تعبیر کیا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ اس میں لازمی طور پر فوجی طاقت کا استعمال نہیں کیا جاتا، اس کے بجائے متحرک اور غیر متحرک قوت کا مرکب استعمال کرتے کیا جاتا ہے۔ اس میں ”سیاسی، معاشی اور تکنیکی تشدد ” روایتی جنگ سے زیادہ تباہ کن ہو سکتا ہے۔ بد قسمتی سے پاکستان میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال بڑے پیمانے پر جاری ہے جس کے کئی وجوہات ہیں۔

سوشل میڈیا فیفتھ جنریشن وار (5GW) کا ایک موئثر ہتھیار ہے۔یہ ایسی جنگ ہے جو غیر متحرک فوجی کارروائی کے ذریعے کی جاتی ہے۔ جیسے کسی ملک کے سماجی ڈھانچے کی بربادی، غلط معلومات پھیلا کر لوگوں کو گمراہ کرنا، سائبر حملوں کے ذریعے ریاست نظام میں رخنہ اندازی اور مصنوعی ذہانت( آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کو استعمال میں لاتے ہوئے ریاستی نظام پر حملے کرنا۔

اس وقت سوشل میڈیا کی پوری دنیا پر حکمرانی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میڈیا کی طاقت استعداد کار اور دائرہ کار میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کا گلوبل ولیج میں ایک مرکزی کردار واضع ہو چکا ہے۔ سوشل میڈیا ذاتی زندگیوں سے لے کر اجتماعی انسانی ذہن تک کو متاثر کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا کا معاشیات، نفسیات سیاسیات غرض ہر شعبہ زندگی کے معاملات میں عمل دخل ہے۔

سوشل میڈیا معاشرے کے انفرادی، اجتماعی رجحانات، رائے، خیالات اور محسوسات تک کو بدلنے میں اہم کردار کا حامل بن چکا ہے۔ مختصر یہ کہ کسی معاشرے کی سوچ بدلنے میں ہتھیار کا کام کر سکتا ہے۔ یہ عالمی رائے ہموار کرنے عوامی رائے کو تبدیل کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔ غرض عالمی سطح پر حکومتوں کے عروج و زوال، صف بندیوں، اتحادوں اور ان سے علیحدگیوں میں اس کا عمل دخل ہے۔عالمی بیداری میں یہ اہم مقام حاصل کر چکا ہے اقوام عالم کو متحد یا منتشر کرنا اس کے بس میں ہے۔

سوشل میڈیا کو اب ترقی یافتہ کے ساتھ ترقی پزیر اقوام میں بھی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ جمہوریت ہو یا آمریت یہ دونوں کے لئے ضروری بن چکا ہے۔مستقبل میں وہی اقوام ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکیں گی جوسوشل میڈیا کا درست اور براہ راست استعمال کرنے کے قابل ہوں گے۔ اقوام کو متحد یا منتشر کرنا اس کی مٹھی میں ہے۔ یہ ایٹم بم سے زیادہ خطرناک اور مہلک ہتھیار ہے۔ جتنی دیر میں سورج کی روشنی کرہ ارض تک نہیں پہنچتی اس سے کہیں زیادہ تیزی سے سوشل میڈیا دنیا کے کونے کونے میں پہنچ رہا ہے۔

یہاں اس بات کاذکر کرنا بھی ضروری ہے کہ انسان سے اظہار رائے کی آزادی چھیننا انسانی حقوق کے منافی ہے، لیکن اس کے ساتھ یہ سمجھنا بھی ضروری ہے کہ حقوق انسانی اور آزادی اظہار رائے کا تصور دنیا کے مختلف حصوں میں مختلف ہے۔ مثال کے طور پر توہین مذہب اور پیغمبروں کے احترام کے بارے میں یورپ اور امریکہ سمیت دنیا کے بہت سے حصوں میں صورتحال یکسر مختلف ہے۔ فرانس جن خاکوں کا دفاؑع کرتا رہا یورپ ہی کے ملک روس کے صدر ولادیمیر پوتین کا کہنا ہے توہین رسالت کو آزادی اظہار رائے قرار نہیں دیا جا سکتا۔

دوسری جانب یہ بات بھی درست ہے کہ پاکستان میں کچھ ایسے با اثر حلقے موجود ہیں جن میں شامل لوگوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں لیکن وہ یہاں یورپ اور امریکہ سے بڑھ کر شخصی آزادیاں چاہتے ہیں۔ یہ بات بھی اپنی جگہ درست ہے کہ غیر جمہوری حکمران اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے یا پھر منتخب حکمران اپنی نااہلی اور بدعنوانی پر پر پردہ پر پردہ ڈالنے کے لیے بھی اسے ایک مؤثر ہتھیار کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں اور اس مقصد کے لئے موافق قانون سازی بھی کی جا سکتی ہے۔

اس بات کا احتمال بھی موجود رہتا ہے کہ حکومت مخالف جماعتوں اور ’’نا پسندیدہ‘‘ لوگوں سے متعلق معلومات جبراً حاصل کر لی جائیں۔ اس کا حقائق کو دبانے کے لئے استعمال کرنا انتہائی ناپسندیدہ عمل قرار پائے گا۔ بعض حلقے اس بات پر بھی تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں کہ سوشل میڈیا کمپنیوں پر کچھ خاص قوانین کے تحت سزا اور جرمانے کرنا ان پر دباؤ ڈال کر حکومت مخالف لوگوں سے متعلق ذاتی مواد یا ریکارڈ حاصل کرنے کا حربہ بھی ہو سکتا ہے۔

اہم سوشل میڈیا کمپنی” سے مراد پاکستان میں نصف ملین سے زائد صارفین والی کمپنی یا خاص طور پر فہرست میں شامل کمپنی ہے جس سے آن لائن مواد ہٹانے کی شکایت کی جا سکتی ہے۔ شکایت کنندہ کسی بھی آن لائن مواد کے خلاف دستیاب معلومات کا مکمل حوالہ دیتے ہوئے اتھارٹی کو مجوزہ شیڈول شدہ شکایت فارم کے ذریعے شکایت درج کرا سکتا ہے۔ جہاں شکایت کنندہ اس مجوزہ شیڈول شدہ شکایت فارم کے ذریعے شکایت درج کرانے سے قاصر ہواس صورت میں وہ تحریری طور پر کوئی دوسرا مناسب ذریعہ استعمال کر سکتا ہے اور اسے آن لائن مواد کو واضح طور پر بیان کرنا ہے جہاں یہ مواد موجود ہے اس کے علاوہ اس مواد کو ہٹانے یا آن لائن مواد تک رسائی کو روکنے کی وجوہات بھی بتانی ہو گیں۔

اتھارٹی مذکورہ شکایت کو رجسٹر کرے گی اور شکایت نمبر کو شکایت کنندہ تک پہنچایا جائے گا۔ علاوہ ازیں اتھارٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ آن لائن مواد اور شکایت کنندہ کی شناخت کو خفیہ رکھا جائے گا تا کہ کوئی اسے ہراساں یا بدنام نہ کرسکے۔علاوہ ازیں دائر شکایت کا اتھارٹی تیس (30) دنوں کے اندر فیصلہ کرے گی۔

آن لائن مواد کے خلاف اس شخص کو سنا جانے کا موقع فراہم کرنے کے بعد قابل اعتراض مواد کو ہٹانے یا بلاک کرنے کے اپنے فیصلے کی وجوہات لکھ کر آرڈر کریگی۔ مزید یہ کہ ایمرجنسی کی صورت میں اتھارٹی سروس فراہم کرنے والی سوشل میڈیا کمپنی یا اہم سوشل میڈیا کو 48 گھنٹوں کے بجائے 12 گھنٹوں کے اندر آن لائن مواد تک رسائی کو ہٹانے یا مسدود کرنے کی ہدایت دے سکتی ہے اور یا پانچ سو ملین روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

اتھارٹی آن لائن مواد کو ہٹانے یا مسدود کرنے کی شکایات پر غور نہیں کرے گی جہاں:
٭ شکایت کنندہ ضروری معلومات فراہم کرنے یا متعلقہ معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہتا ہے۔
٭ دستاویزات، یو آر ایل/لنکس، ویڈیوز کے ساتھ ٹائم سٹیمپ یا جواب نہیں دیتا۔
٭ نوٹس یا یاد دہانیوں کے باوجود سماعت میں شرکت نہیں کرتا۔
٭ دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر شکایت کا فیصلہ کرنا ممکن ہے
٭ شکایت کا موضوع عدالت، ٹربیونل کے سامنے زیر سماعت ہے۔
٭ تحقیقات زیر التوا ہیں۔
٭ شکایت کا موضوع وہی ہے جو پہلے ہی اتھارٹی یا عدالت یا ٹربیونل کے ذریعہ نمٹا دیا گیا ہے۔
٭ شکایت کے حقائق اس نوعیت کے ہیں کہ اس کے اندارج کے لیے صحیح پوزیشن،دستاویزی اور زبانی دونوں کی تفصیلی جانچ کی ضرورت ہے۔
٭ ثبوت اور اس کی تشخیص، جس کے لیے مناسب فورم عدالت ہے۔
٭ شکایت ایک ایسے شخص کی طرف سے کی گئی ہے جو پریشان یا متاثر نہیں ہے۔
٭ نابالغ شخص کی صورت میں شکایت/درخواست کو ترجیح دی جائے۔
٭ شکایت گمنام یا مخفی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اتھارٹی کے فیصلے کے خلاف تیس (30) دنوں کے اندر اتھارٹی کے سامنے نظرثانی کے لیے درخواست بھی دائر کی جا سکتی ہے۔اور اتھارٹی تیس (30) ورکنگ دنوں کے اندر نظرثانی کی درخواست کا تحریری طور پر فیصلہ کرے گی اور فریقین کو مطلع کیا جائے گا۔

یہ حقیقت ہے کہ روایتی سرکاری میڈیا اور حکومت کے حمایت یافتہ نجی میڈیا ہاوسز حکومتی تعریفوں کے پل باندھتے ہیں۔ یہ صرف حکو متی کارناموں کا ذکر کرتے ہیں،ترقی کی تشہیر،حکومتی پالیسیوں کی کامیابی، ترقیاتی منصوبوں کا تسلسل، امن عامہ اور ’سب اچھا ہے‘ دکھایا اور سنایا جاتا ہے۔ سرکاری میڈیا پر عماماً حکومت پر تنقید کا تصور نہیں ہے۔ انہیں وجوہات کیے باعث پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں سوشل میڈیا کو مقبولیت اور پذیرائی مل رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر جہاں آزاد، غیر جانبدارانہ تجزیہ اور حقائق پیش کئے جاتے ہیں وہیں مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجہ حلقوں کے اپنے ذرائع بھی سرگرم رہتے ہیں جو اپنے نقطہ نظر کی تشہیر کے لئے ہر طرح کے جھوٹ اور غلط بیانی پر آمادہ رہتے ہیں۔ شرپسند عناصر حکومت مخالف، مذہب وقومیت کے خلاف جھوٹ، ڈس انفارمیشن،بدامنی و انتشار پر مبنی مواد ڈالتے ہیں لیکن اسی سوشل میڈیا کی بدولت جلد یا بدیر اس کی اصلیت آ شکار بھی ہو جا تی ہے۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی اور سوشل میڈیا قوانین کے ذریعے حکمرانوں کو اپنی بدعنوانی،کرپشن اور بیڈ گورننس پر پردہ ڈالنے سے باز رکھنے کو یقینی بنانے کا اہتمام کیا جائے۔ اس کے علاوہ سیاسی مخالفین اور نقادوں کے خلاف کسی بھی منفی کارروائی کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔

المیہ یہ ہے کہ تیسری دنیا کے ممالک کی طرح پاکستان میں یہ چلن عام رہا ہے کہ ماضی میں مسند اقتدار پر بیٹھنے والے حکمران ہمیشہ ہی سے میڈیا کواپنے مفادات کے تحفظ، خودساختہ کارناموں کی تشہیر کرنے،اپنی بدعنوانیوں،بے ضابطگی اور لوٹ مار، اقربا پروری پر پردہ ڈالنے کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں اور اسے اپنے اقتدار کو طول دینے اور مضبوط و مستحکم کرنے کے لئے بڑی بیدردی سے استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عوام الناس، عالمی اداروں اور حکومت مخالف قوتوں سے حقائق چھپانے بلکہ انہیں مسخ کرنے اپنی غلطیاں کی پردہ پوشی کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

اس صورتحال میں سوشل میڈیا ان پابندیوں اور مصلحتیوں سے نسبتاً آزاد ہوتا ہے اور اور بلا شبہ یہی اس کے مقبول ہونے اور عوامی پذیرائی حاصل کرنے کی بڑی وجہ ہے، اس کے علاوہ یہ عوام الناس کی آر اء اقوام عالم تک پہنچانے کا ایک موثر ذریعہ ہے۔ عوام اور با اثر سنجیدہ حلقوں کو اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ حکومت ملکی سالمیت و بقا، مذہب اسلام اور دیگر حساس معاملات کو بنیاد بنا کر ان نئے سوشل میڈیا قوانین کواپنی کوتاہیوں کو طشت از بام ہونے سے بچانے اور سوشل میڈیا کو قابو کرنے کے لیے استعمال نہ کرنے پائے۔

اس بات کا خطرہ بھی موجود ہے کہ حکومت اپنی مخالف سیاسی جماعتوں، دھڑو ں اور افراد سے متعلق کوئی بھی مواد یا معلومات مستقل ہٹا سکے گی یا انہیں سیاسی نقصان پہنچانے کے لیے ان سے متعلق مواد باآسانی حاصل کر سکے گی۔ یہ بات بھی نہایت اہم ہے کہ معاشرے میں، خصوصا نوجوان نسل میں سوشل میڈیا لٹریسی عام کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ انہیں شعور اور آگاہی حاصل ہو اور وہ خود غلط اور درست کا انتخاب کر سکیں۔ انہیں یہ پتہ ہو کہ کس قسم کی سوشل میڈیا ایکٹیوٹی انہوں نے دیکھنی اور سمجھنی ہے اور کیا اپ لوڈ یا ڈاؤن لوڈ کرنا ہے تا کہ ان کا وقت ،سرمایہ،توانائی محفوظ رہے اور وہ اخلاقی تباہی سے بچ سکیں۔

The post سوشل میڈیا رولز 2021؛ آزادی اظہار رائے میں مددگار یا اس سے متصادم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Ae13m90

پنجاب کے مختلف اضلاع سے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار

 لاہور: انسداد دہشت گردی فوس پنجاب نے صوبے کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں گوجرانوالہ سے تین جبکہ چنیوٹ سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گوجرانوالہ سے گرفتار دہشت گردوں کی شناخت اشرف اور حبیب یوسف کے ناموں سے ہوئی جن کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے۔

حکام کے مطابق چنیوٹ سے کالعدم تنظیم کے اہم رکن عثمان سعید کو گرفتار کیا گیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد حساس مقامات اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، آپریشن کے دوران 39 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کی گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔

The post پنجاب کے مختلف اضلاع سے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/8ZjzkL6

اسلام آباد سے برطانیہ منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام،کوئی گرفتاری نہ ہوسکی

 اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو مختلف کاروائیوں میں 22 کلو سے زائد ہیروئن برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا تھا کہ پہلی کارروائی میں برطانیہ جانے والے دستانوں کی شپ منٹ کی تلاشی کے دوران 20 کلو ہیروئن برآمد کی، برطانیہ جانے والی کارگو کراچی سے نجی کورئیر کمپنی سے بک کی تھی جبکہ ہیروئن کو مہارت سے دستانوں میں چھپایا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دوسری کارروائی بھی اسلام آباد ائیرپورٹ کے کارگو سیکشن میں کی گئی، کارگو کے ذریعے کھیلوں میں استعمال ہونے والے دستانوں کو برطانیہ بھیجا جارہا تھا خفیہ اطلاع پر کارروائی میں 2 کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی۔

دونوں کارروائیوں میں کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا تاہم اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے دو الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں کاروائیاں خفیہ اطلاع پر کارگو سیکشن میں کی گئی تھیں۔

The post اسلام آباد سے برطانیہ منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام،کوئی گرفتاری نہ ہوسکی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/4DQmPSE

Friday, 25 February 2022

پی پی لانگ مارچ کے حوالے سے ٹریفک پلان تیار

 کراچی:  ٹریفک پولیس نے اتوار 27 فروری کو مزار قائد سے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے لانگ مارچ حوالے سے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی پلان مرتب کرتے ہوئے متبادل راستوں کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مزار قائد سے شروع ہونے والا لانگ مارچ شارع قائدین سوسائٹی سگنل سے شارع فیصل ، ملیر ہالٹ ، قائد آباد ، اسٹیل ٹائون سے ہوتے ہوئے سسی ٹول پلازہ سے ٹھٹھ کی جانب روانہ ہوگا، شہر بھر سے لانگ مارچ میں آنے والے شرکا نمائش چورنگی مزار قائد کے قریب آئیں گے جو بعدازاں جلوس کی شکل میں اپنی منزل کی جانب رواں ہونگے۔

اس دوران ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو زحمت سے بچانے کے لیے مرتب کیے گئے خصوصی ٹریفک پلان میں متبادل راستوں کا اہتمام کیا گیا ہے جس کے مطابق جیسے ہی لانگ مارچ کے شرکا مذکورہ مقام سے روانہ ہونگے تو اس دوران گرومندر جمشید روڈ اور تین ہٹی سے نمائش آنے والی سڑک کو عام پبلک کے لیے بند کر دیا جائیگا اس دوران شہری گرومندر بہادر یار جنگ روڈ (سولجر بازار) اور جمشید روڈ سے جیل چورنگی فلائی اوور یا نیوٹائون سے طارق روڈ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق شارع قائدین سے سوسائٹی چورنگی سے آگے نمائش تک کا راستہ بند رہیگا اور کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی تاہم شہری سوسائٹی چورنگی سے دائیں جانب کشمیر روڈ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں جبکہ سوسائٹی چورنگی سے آنے والی ٹریفک کو پی پی چورنگی تک عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی البتہ عائشہ عزیز چورنگی سے شہری کشمیر روڈ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق جیل چورنگی یونیورسٹی روڈ سے آنے والے ٹریفک کو جیل چورنگی سے بائیں جانب شہید ملت کی جانب موڑ دیا جائیگا جبک بنوری سگنل جیل چورنگی سے جمشید روڈ آنے والی ٹریفک کو جانب سولجر بازار بزنس ریکارڈر روڈ کی جانب موڑ دیا جائیگا۔

ترجمان کے مطابق صدر دواخانہ ریگل سے نیو ایم اے جناح روڈ کوریڈور 3 تک عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی لہذاہ شہری صدر دواخانہ سے دائیں جانب لکی اسٹار سے شارع فیصل کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

ناظم آباد اور تین ہٹی سے آنے والی بسوں اور منی بس اور دیگر ہیوی ٹریفک کو لسبیلہ سے گرومندر کی جانب جانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی تاہم چھوٹی گاڑیوں کو جانے کی اجازت ہوگی جبکہ ہیوی ٹریفک نشتر روڈ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

ایم اے جناح روڈ تبت سینٹر سگنل سے آنے والی ٹریفک کو کیپری سے سولجر بازار نمبر 1 بہادر یار جنگ روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا جبکہ سر شاہ سلیمان روڈ اور ڈالمیا سے آنے والی ٹریفک کو اسٹیڈیم فلائی اوور سگنل سے کارساز کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی اس دوران ٹریفک کو ڈالمیا اور نیو ٹاؤن کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق میلینئم مال راشد منہاس روڈ سے آنے والی ٹریفک کو ڈرگ روڈ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی اس دوران دوران گاڑیوں کو ڈالمیا روڈ سے نیو ٹاؤن کی جانب موڑ دیا جائے گا ، کورنگی صنتعی ایریا سے شاہ فیصل برج کے ذریعے آنے والی ٹریفک کو جانب میٹرو شاپنگ ریمپ شارع فیصل اسٹار گیٹ کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم ٹریفک کو ڈرگ روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق لیاقت آباد نمبر 10 سے جانب تین ہٹی اور گرومندر تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا اور اسی طرح سے شارع قائدین سے جانب سوسائٹی ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔

ٹریفک پولیس نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ وہ زحمت و پریشانی سے بچنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں اور کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس راہنما 1915 پر رابطہ کریں۔

The post پی پی لانگ مارچ کے حوالے سے ٹریفک پلان تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zbq14uw

کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران گرمی بڑھنے کا امکان

 کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر قائد میں اگلے 3 روز کے دوران تیز دھوپ رہے گی اور زیادہ سے زیادہ پارہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ کراچی میں اگلے تین دن کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 16سے18ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے، صبح کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 80فیصد جبکہ شام کے وقت 30فیصد تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز نے بتایا کہ شہر کا مطلع دن کے وقت صاف جبکہ رات میں کچھ خنکی ہوسکتی ہے، 28 فروری سے ایک نیا مغربی سلسلہ بلوچستان کے راستے داخل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نئے مغربی سلسلے کے اثرات کے نتیجے میں سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور شکارپور سمیت دیگر اضلاع میں بونداباندی یا پھوار ہوسکتی ہے، تاہم کراچی میں اس مغربی سلسلے کے تحت بارش یا ہواؤں کی رفتار میں اضافے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج (ہفتے) کو صبح کے وقت شہر کی فضاوں پرہلکی دھند کے سبب حدنگاہ متاثرہوسکتی ہے۔

دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ تیز وہلکی بارش ہوسکتی ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

The post کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران گرمی بڑھنے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/cpasil9

مہنگائی کے عالمی بحران میں عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ممالک عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی قیمتوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، حکومت نے کرونا وبا کے دوران پیدا ہونے والے مہنگائی کے عالمی بحران میں عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ملکی اقتصادی صورت حال اور عالمی سطح پر اشیا ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان کے حالیہ دورہ روس اور دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کے حوالے سے پیش رفت پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اجلاس میں وفاقی وزرا شوکت فیاض ترین، فواد چوہدری، اسد عمر، مخدوم خسرو بختیار، حماد اظہر اور معاونِ خصوصی ثانیہ نشتر نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات کو عام آدمی تک پہنچنے سے روکنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ترقی پذیر ممالک میں موجود عوام مہنگائی سے متاثر ہورہے ہیں۔

اجلاس کو ملکی مجموعی اقتصادی صورت حال  پر بریفنگ دی گئی اور یہ بھی بتایا گیا کہ حالیہ کشیدگی کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہیں جبکہ  گیس کی قیمتوں میں بھی 3 سے 5 گُنا اضافہ ہوا ہے. اس کے ساتھ ساتھ اشیا خوردونوش بالخصوص پَام آئل (خوردنی تیل) کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم کو احساس پروگرام  کی مختلف اسکیموں اور عوامی ریلیف کیلئے ان میں مزید بہتری کیلئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

The post مہنگائی کے عالمی بحران میں عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/aYZJXWT

تحریک عدم اعتماد؛ حکومت کا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اراکین سے رابطوں کا فیصلہ

 اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد قیصر کی زیر صدارت حکومتی وزرا کے اہم اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی جس میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اراکین سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ رابطوں کے لیے وفاقی وزرا کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ہے اور وفاقی وزرا انفرادی طور پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ارکان سے رابطہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان سے رابطہ کیا جائے گا جبکہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک پیش ہوئی تو کوئی حکومتی رکن اجلاس میں شریک نہیں ہوگا۔

اس حوالے سے بتایا کہ اجلاس کے فیصلوں سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

The post تحریک عدم اعتماد؛ حکومت کا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اراکین سے رابطوں کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ftx3zu

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رکن اسمبلی شاہ محمد کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی کے 74 بنوں سے رکن اسمبلی شاہ محمد کی خلاف دائر نااہلی کی درخواست خارج کردی۔ چیف جسٹس پاکستان کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق صرف ٹرائل کے بعد ہی ہو سکتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے شاہ محمد کی ناہلی کیس کی سماعت کی اس دوران درخواست گزار کے وکیل کامران مرتضیٰ نے دلائل دیتے ہوئے کہا پی ٹی آئی ایم پی اے شاہ محمد نے اثاثے چھپائے، عدالت 62 ون ایف کے تحت شاہ محمود کو نااہل قرار دے۔

جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزشتہ اسمبلی کی مدت کے لیے تھی جو اب ختم ہوچکی، آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کو بھول جائیں، آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق صرف ٹرائل کے بعد ہی ہو سکتا ہے، آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق چاہتے ہیں تو مجاز عدالت سے رجوع کریں۔

عمر عطا بندیال نے اپنے ریمارکس میں یہ بھی کہا کہ سیاسی لوگ الیکشن جیتا کریں نہ کہ مخالفین کو نااہل کرایا کریں، جس اسمبلی نشست کا تنازع تھا اس کا دورانیہ مکمل ہو چکا ہے، آئندہ الیکشن میں اگر معاملہ سامنے آئے تو متعلقہ فورم پر اٹھایا جا سکتا ہے

بعد ازاں درخواست گزار کے وکیل نے کہا ذاتی طور پر تاحیات نااہلی کے خلاف ہوں، عدالت اجازت دے تو درخواست واپس لینا چاہتا ہوں جس پر عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔

The post سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رکن اسمبلی شاہ محمد کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/BOZt2CS

Thursday, 24 February 2022

50 ہزار اساتذہ کو نوکریوں کے آرڈر دینے کا آغاز

 کراچی:  ملکی تاریخ میں پہلی بارایک ہی ریکروٹمنٹ پروسیس کے تحت پاس ہوئے 50 ہزار اساتذہ کو نوکریوں کے آرڈرز دینے کا آغاز کردیاگیا آئی بی اے سکھر کی طرف سے 5 لاکھ امیدواران سے لیے گئے ٹیسٹ میں47 ہزارکے قریب امیدواران میرٹ پر پاس ہوئے تھے۔

کراچی جنوبی کے 489 پاس امیدواران کو لیاری کے سرکاری اسکول میں منعقدہ تقریب میں نوکریوں کے آفر آرڈرز دے دیے گئے، تقریب میں وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ، وزیر اطلاعات سعید غنی، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب سمیت پی پی پی کی ایم پی اے شازیہ کریم، پیپلز یوتھ کے صدر جاوید نایاب لغاری اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

سیکریٹری تعلیم غلام اکبر لغاری نے کہا کہ پاکستان میں ایک ہی مرحلے میں 50 ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کی مثال نہیں ملتی، وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا ٹاسک تھا کہ50 ہزار لوگوں کی ریکروٹمنٹ ہو، اللہ کاشکر ہے کہ ایک بھی امیدوار کو پیسوں یا سفارش پر نوکری نہیں ملی بلکہ غریبوں کے بچے اپنی میرٹ کی بنیاد پر پاس ہوئے،اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد بہت ہی متنازع ہے کیونکہ بہت سارے سیکٹرز نے ان اعدادوشمار کواپنی منشا کے مطابق بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔

سعید غنی جب کابینہ میں ریکروٹمنٹ پالیسی لائے تو کافی بحث و مباحثہ کے بعد منظوری دی گئی، یہ بھی سناکہ بہت مشکل ٹیسٹ تھا، 45 نمبر پاسنگ مارکس رکھے گئے  ہمیں اس سے فائدہ ہواکہ کون کس مضمون میں ایکسپرٹ ہے،ہمارے پاس سائنس ٹیچر کا فقدان تھا ہم ایک ہی استاد سے تمام مضامین پڑھواتے ہیں اور پھر یہ توقع رکھتے ہیں کہ پڑھائی بہترہوگی۔

ہم استادوں کو لائسنس دیں گے تاکہ قابل استاد آئیں، ہم یہاں سیاست کرنے نہیں آئے ہم اپنی کمٹمنٹ دکھارہے ہیں کہ میرٹ کی بنیاد پرغریب کے بچے بھی اسی سسٹم کا حصہ بن سکتے ہیں، وزیرتعلیم کا مزید کہنا تھاکہ 80 فیصد بچے پانچویں کے بعد اسکول چھوڑ دیتے ہیں،پرائمری اسکول زیادہ ہیں، جونیئر اور سینئر ایلیمنٹری اساتذہ کے سسٹم کو ختم کرکے نئی اسکیم بنائیں گے،اس موقع پر وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی اور ایڈمنٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی اساتذہ سے کہا کہ انھیں میرٹ کی بنیاد پر چنا گیا ہے، ان سے امید ہے کہ قوم کے معماروں کے مستقبل کو بہتر بنائیں گے۔

The post 50 ہزار اساتذہ کو نوکریوں کے آرڈر دینے کا آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/k5gO6vP

اسٹریٹ کرائم کی روک تھام؛ کمانڈوز کو موٹر سائیکل اسکواڈ ساتھ تعینات کرنے کا فیصلہ

 کراچی: ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے شہر کے مختلف کرائم ہاٹ سپاٹ پر تعینات ایس ایس یو کمانڈوز کی ہیڈ کوارٹر سے روانگی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، شہریوں کو پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایس یو کمانڈوز کو اس بات پر فخر محسوس کرنا چاہیے کہ سینئر افسران اور حکومت نے ایک بار پھر اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافے سے نمٹنے کے لیے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، ڈی آئی جی سیکیورٹی نے کمانڈوز کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے جبکہ ڈیوٹی کے دوران شہریوں کے ساتھ شائستگی اور نرمی سے پیش آئیں۔

اس سے عوام میں پولیس کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے میں مدد ملے گی، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر شہر کے مختلف کرائم ہاٹ سپاٹ پراور حساس مقامات پر ایس ایس یو کمانڈوز کو موٹر سائیکل اسکواڈ کے ہمراہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یہ فیصلہ شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا، کمانڈوز مختلف علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ کرائمز کے خلاف بروقت کارروائی کرنے میں مقامی پولیس کی مدد کررہے ہیں۔

The post اسٹریٹ کرائم کی روک تھام؛ کمانڈوز کو موٹر سائیکل اسکواڈ ساتھ تعینات کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/e5yvwFS

عدالت کا کے ایم سی ملازمین کومتبادل گھردینے کاحکم

 کراچی:  سندھ ہائی کورٹ نے جہانگیر پارک کے ایم سی ملازمین کو متبادل گھر نہ دینے سے متعلق درخواست پر ڈائریکٹر اکاموڈیشن کوذاتی حیثیت میں پیش ہوکر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو جہانگیر پارک کے ایم سی ملازمین کو متبادل گھر نہ دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف دیاکہ5 سرکاری ملازمین کواب تک گھر نہیں دیے گئے، عدالت نے ملازمین کو متبادل گھر نہ دینے پر ڈائریکٹرکے ایم سی اکاموڈیشن چمن داس پر برہمی کا اظہارکیا۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ آپ کے ملازمین سالوں سے دربدر ہیں،ملازمین سڑکوں پر ہیں قبضے کیوں ختم نہیںکرواتے؟ 6 , 7سال سے آپ کے ملازمین دربدر ہیں آپ کو احساس ہی نہیں ہے، عدالت نے ڈائریکٹر کے ایم سی کو15 روز میں ملازمین کو متبادل گھر دیکر رپورٹ کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

The post عدالت کا کے ایم سی ملازمین کومتبادل گھردینے کاحکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/lL6mpAz

کورونا وبا سے مزید 25 افراد جاں بحق، 1122 نئے کیسز رپورٹ

 اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 25 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 41 ہزار 142  ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1122 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 25 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.72 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1186 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

The post کورونا وبا سے مزید 25 افراد جاں بحق، 1122 نئے کیسز رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/gjolESC

نارتھ ناظم آباد؛ مکینوں نے ڈاکو کو پکڑ کر دھنائی کردی

 کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں علاقہ مکینوں نے ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی کی نیت سے آنے والے ڈکیت کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک R میں مکینوں نے ایک ڈاکو اسلحے سمیت پکڑ کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اس موقع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید غم و غصے کا بھی اظہار کیا۔

موقع پر موجود شہری نے پکڑے جانے والے ڈکیت سے پوچھا کہ وہ کہاں رہتا ہے تو اس کا کہنا تھا کہ قصبہ کالونی کا رہائشی ہوں اور میرے دیگر 2 ساتھی میرے ساتھ تھے جو موقع سے فرار ہوگئے ہیں جبکہ ہم یہاں پر ڈکیتی کی واردات کے لیے آئے تھے بعدازاں پکڑے جانے والے ڈکیت کو اسلحے سمیت موقع پر پہنچنے والی شارع نور جہاں پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے ایک موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ بھی ملی ہے جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا۔

ایس ایچ او سب انسپکٹر عامر علی خان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ڈکیت کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پولیس اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے جبکہ پولیس شہریوں کے تشدد سے زخمی ڈکیت کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔

The post نارتھ ناظم آباد؛ مکینوں نے ڈاکو کو پکڑ کر دھنائی کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/chdsrpS

آئندہ سال سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت نہیں ہوگی، علی زیدی

 کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2023 میں سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت نہیں ہوگی بلکہ ہم ایم کیو ایم کے اتحاد سے حکومت بنائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا وفد علی زیدی کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد پہنچا جہاں ایم کیو ایم کنونیئر اور رابطہ کمیٹی کو حقوق سندھ ریلی میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ہونے والی حقوق سندھ ریلی میں شرکت کی عوت دی ہے، ہم ریلی کی حمایت کرتے ہیں اوربھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے غاضب حکمران پچھلی کئی دہائیوں سے سندھ کی عوام کے خون پسینے کی کمائی کو لوٹ رہے ہیں، انہوں نے اپنے طرز حکمرانی سے صوبے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ  سندھ کی متعصب حکومت نے کراچی سے ایم کیو ایم کے پرچم اتار کر اپنے جھنڈے لگائے یہاں تک کہ ہمارے شہدا کی یاد گار پر بھی جاکر پولیس کی سرپرستی میں ہمارے پرچم اتار کر اپنے جھنڈے لگائے گئے۔

وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ 2023میں سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نہیں ہو گی، ہم اور ہمارے اتحادی ایم کیوایم مل کر حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  ایم کیو ایم کا سسٹم بہت آرگنائز ہے اور میں ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے اتنی عزت بخشی ہے۔

علی زیدی نے بتایا کہ پی ٹی آئی گھوٹکی سے سندھ حقوق ریلی کا آغاز کر رہی ہے جو 6مارچ کو کراچی پہنچے گی، ایم کیو ایم کے بھائیوں سے گزارش کرتا ہوں ریلی میں شرکت کر کے ریلی کوکامیاب بنائیں۔

علی زیدی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جو ٹیکہ کراچی کولگایا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کراچی کے لئے کچھ نہیں کیا بلکہ انہوں نے صرف یہاں بنگلے بنائے ہے۔ انہو ں نے کہا کہ سند ھ میں ایک اسپتال نہیں بنا سکے صحت کے شعبے میں کچھ نہیں کرسکے ہزاروں اسکول بند کر ر ہے ہیں اور فرنیچر کے لئے ان کو فنڈ چاہیے۔ کوویڈ کی ویکسین تو دور کی بات ان کے پاس کتوں کے کاٹنے کی ویکسین تک نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحالہ انتہا ئی خراب ہے اسٹریٹ کرائم عروج پر اور پولیس پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی حفاطت کے لئے موجود ہے.

The post آئندہ سال سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت نہیں ہوگی، علی زیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/vPBp8mx

Wednesday, 23 February 2022

محسن حسن بٹ کو دوبارہ آئی جی بلوچستان لگا دیا گیا

 اسلام آباد: او ایس ڈی محسن حسن بٹ (گریڈ21) کو دوبارہ آئی جی بلوچستان تعینات کر دیا گیا۔

حکومت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی محسن حسن بٹ (گریڈ21)کو دوبارہ آئی جی بلوچستان تعینات کر دیا ہے، وہ پہلے بھی 13 جون 2018 سے 22 جنوری 2021 تک آئی جی بلوچستان رہ چکے ہیں، موجودہ آئی جی محمد طاہر رائے (گریڈ21) کو نیکٹا کا نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا ہے، ان کے پیشرو مہر خداداد لک کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دیگر نوٹیفکیشنز کے مطابق جوائنٹ سیکریٹری پارلیمانی امور ڈویژن شہزاد حمید کی گریڈ 20 میں ترقی، جوائنٹ سیکرٹری خزانہ ڈویژن، تقرری کے منتظر ڈی آئی جی احمد ارسلان کی خدمات اے این ایف اور ڈی آئی جی خالد خٹک کو اے این ایف سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

The post محسن حسن بٹ کو دوبارہ آئی جی بلوچستان لگا دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/wrvaQhl

پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے نیا ہدایت نامہ جاری

 کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) انتظامیہ نے پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

قومی ائرلائن انتظامیہ کے مطابق پاکستان میں کورونا کی 2 خوراکیں لینے والے مسافروں کو سعودی عرب پہنچنے پر 5 دن کا قرنطینہ کرنا ہوگا جبکہ مسافروں کو قرنطینہ پی آئی اے کے سعودی عرب میں مقرر کردہ سینٹرز پر کرنا ہوگا۔جس میں خاندان کے شوہر اہلیہ اور بچوں کو اکھٹے قرنطینہ کرنے کی اجازت ہوگی تاہم انفرادی طور سعودی عرب جانے والے پی آئی اے مسافر الگ الگ کمروں میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت کی متعین کردہ کورونا پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے مسافروں کو 2 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا۔
سعودی عرب پہنچنے پر ایئرپورٹ سے قرنطینہ سینٹر تک ٹرانسپورٹ قرنطینہ سروس مہیا کرنے والے کمپنی فراہم کرے گی جبکہ 24 گھنٹے بعد کورونا کا دوسرا ٹیسٹ ہوگا۔

پی آئی اے کے مسافروں کو وقت سے پہلے قرنطینہ سینٹر میں کمرہ خالی کرنے پر فوری پی آئی اے کے سعودی عرب میں تعینات حکام کو اطلاع دینی ہوگی جبکہ ٹریول ایجنٹ یا قرنطینہ سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے اصرار پر 5 دن سے قبل قرنطینہ سینٹر ہرگز نہ چھوڑیں بھی ہدایت کی گئی ہے، اگر کوئی مسافر اس کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اسے گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودیہ میں قرنطینہ کے دوران مسافروں کو ” توکلنا ایپ” لازمی ایکٹیویٹ کرنا ہوگا جبکہ پی آئی اے سے سعودی پہنچنے والے مسافروں کو دوران قرنطینہ کھانا قرنطینہ سروس دینے والی کمپنی کے فراہم کرے گی۔

The post پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے نیا ہدایت نامہ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/gHjvYE4

عدم اعتماد پر آصف زرداری کے مشورے سے لائحہ عمل طے کریں گے، چوہدری پرویز الہی

 لاہور: مسلم لیگ ق اور پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورت اور مشترکہ فیصلوں پر اتفاق کیا جبکہ چوہدری پرویز الہیٰ نے سابق صدر کو یقین دہانی کرائی کہ عدم اعتماد کے معاملے پر آپ کے مشورے سے لائحہ عمل طے کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی، جس کا مشترکہ اعلامیہ اور اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

اعلامیے کے مطابق آصف علی زرداری اور چوہدری پرویزالٰہی کی ملاقات میں اہم فیصلے کیے گئے، دونوں جماعتوں نے مشاورت سے فیصلے کرنے پر اتفاق کیا جبکہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کوئی کچھ بھی کہے آپ ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہیں، زرداری کا شہبازشریف سے مکالمہ

اعلامیے کے مطابق موجودہ سیاسی منظر نامے میں آصف علی زرداری اور چوہدری پرویزالٰہی مشاورت سے لائحہ عمل طے کریں گے، پاکستان مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے ایک دوسرے پر بھرپور اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

ملاقات کی اندرونی کہانی

آصف علی زرداری اور چوہدری پرویز الہی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آئی جس کے مطابق آصف علی زرداری اور ق لیگ کی قیادت کے ساتھ بات چیت کے 2 دور ہوئے، پہلے دور میں آصف علی زرداری اور ق لیگ کی مکمل قیادت تیس منٹ تک مشاورت کرتی رہی، جس میں تحریک عدم اعتماد اور دیگر آپشنز پر غور کیا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے وقت کا تعین کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل

ملاقات کے ایک دور کے بعد عشائیہ دیا گیا جس کے بعد دوسرا دور شروع ہوا، جس میں آصف زرداری اور چوہدری پرویز الہی کے درمیان چالیس منٹ ون ٹو ون ملاقات ہوئی، اس میں سابق صدر نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مسلم لیگ ق سے مکمل حمایت مانگی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ن لیگ کے متعلق ماضی اور مستقبل خدشات کا اظہار کیا گیا اور طے کیا گیا کہ اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان خدشات کو دور کرنے کے لیے مولانا فضل الرجمن اور آصف علی زرداری کردار ادا کریں گے۔

آصف علی زرداری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر نے مسلم لیگ ق سے حمایت مانگتے ہوئے کہا کہ آپ وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد پر ہمارا ساتھ دیں، اس مشکل وقت میں اپوزیشن اور ملک کو اتحادیوں کے تعاون کی سخت ضرورت ہے، ہم اتحادیوں کے تمام تحفظات کو بہترین طریقے سے دور کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریکِ عدم اعتماد؛ چوہدری برادران نے اپوزیشن سے حتمی لائحہ عمل کے لیے 48 گھنٹے مانگ لیے

چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ ’زرداری صاحب ہم کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے آپ سے مکمل مشاورت کریں گے، عدم اعتماد کے معاملے پر آپ کی مشاورت سے لائحہ عمل طے کریں گے، آپ ہمارے قابل اعتماد دوست ہیں اور ہمارا تعلق بہت مضبوط ہے‘۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری چوہدری پرویز الہی کے ساتھ ہونے والی ملاقات پر اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔

The post عدم اعتماد پر آصف زرداری کے مشورے سے لائحہ عمل طے کریں گے، چوہدری پرویز الہی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/GXCuSPL

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے وقت کا تعین کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام کے قائدین نے تفصیلی مشاورت کے بعد مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی جو سیاسی اور قانونی حکمت عملی اور تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے وقت کا تعین کرے گی۔

لاہور میں شہبازشریف کی رہائش گاہ پر منعقد مشترکہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ قائدین نے ملک کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور اتفاق کیا کہ پورا پاکستان اس امر پر متفق ہے کہ موجودہ حکومت سے جس قدر جلد ممکن ہوسکے نجات دلائی جائے۔

اپوزیشن کے قائدین آصف علی زرداری، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ کہا گیا کہ عوام میں مجموعی طور پر مہنگائی کا جوعذاب نازل ہے اور اس کا ظالمانہ سلسلہ مسلسل جس شدت سے جاری ہے وہ عوام کے لیے ناقابل برداشت اور ناقبول ہے۔

اعلامیے کے مطابق بجلی، گیس، پیٹرول سمیت اشیائے ضروریہ بالخصوص کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام خاص طور پر غریب اور تنخواہ دار طبقات کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، ساڑھے تین سال سے جاری حکومتی ظالمانہ بالواسطہ اور بلاواسطہ ٹیکسوں کی بھرمار ہے اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے اس حکومت کا گھرجانا لازم ہے جس پر ہم سب متفق ہیں۔

اپوزیشن قائدین نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں پاکستان میں قومی اتحاد اور یکجہتی کی فضا کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، وفاق اور اس کی اکائیوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے آئینی انتظام میں بداعتمادی پیدا ہورہی ہے جو پاکستان کے قومی مفاد میں نہیں ہے۔

اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری، یوسف رضاگیلانی، پرویز اشرف، سعد رفیق، رانا ثنااللہ، ایاز صادق، مریم اورنگزیب اور اکرم درانی نے بھی شرکت کی۔

The post وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے وقت کا تعین کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/intXO8K

سکھر ویمن یونیورسٹی کی سابق وائس چانسلر ایچ ای سی سندھ کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر منتخب

 کراچی: سندھ اعلی تعلیمی کمیشن بورڈ نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر(ای ڈی) کی آسامی کے لیے سکھر ویمن یونیورسٹی کی سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین کو منتخب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کمیشن کے سلیکشن بورڈ کا اجلاس چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیو ایشن کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر طارق رفیع کی زیر صدارت بدھ کو این ای ڈی یونیورسٹی میں ہوا، جس میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر (ای ڈی) کی آسامی کے لیے 9 شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں میں سے 8 شریک ہوئے اور ایک امیدوار سابق وائس چانسلر ارشد سلیم انٹرویو کے موقع پر غیر حاضر رہے۔

ڈاکٹر طارق رفیع کے قریبی زرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ تمام امیدواروں میں ایچ ای سی کی کمیشن ممبر ڈاکٹر ثمرین حسین نے انٹرویو میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 100 میں سے 79 مارکس حاصل کیے، جس کی بنیاد پر انہیں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر منتخب کیا گیا جبکہ دوسرے نمبر پر آئی بی اے کے رجسٹرار ڈاکٹر زاہد کھنڈ رہے جنھوں نے 63 مارکس حاصل کیے۔

واضح رہے کہ ای ڈی کے لیے منعقدہ سلیکشن بورڈ کی منظوری سندھ ایچ ای سی کا کمیشن دے گا۔

The post سکھر ویمن یونیورسٹی کی سابق وائس چانسلر ایچ ای سی سندھ کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر منتخب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Hr02VFl

Tuesday, 22 February 2022

کورونا وبا سے مزید 43 افراد جاں بحق، 1232 نئے کیسز رپورٹ

 اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 43 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 41 ہزار 744  ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1232 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 43 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.95 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1230 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

The post کورونا وبا سے مزید 43 افراد جاں بحق، 1232 نئے کیسز رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/I5nb1t7

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک انتقال کر گئے

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ رحمان ملک 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا 70 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا، انتقال کی اطلاع ان کے بھائی خالد ملک نے دی، انہوں نے بھائی کی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ رحمان ملک کورونا کے باعث وینٹی لیٹر پر تھے اور صحتیاب نہ ہوسکے، انہوں نے سوگواران میں بیوہ اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں۔

رحمان ملک 1951 میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ایم ایس سی شماریات کی ڈگری حاصل کی اور انہیں کراچی یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی، وہ 2008 سے 2013 تک پاکستان کے وزیر داخلہ رہے۔

رحمان ملک 2018 سے سینیٹ کے رکن تھے، سیاست میں آنے والے قبل وہ ایف آئی اے کے سربراہ بھی رہے۔ سینیٹر رحمان ملک کو ان کے بہترین کارکردگی کے بنیاد پر حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ شجاعت اور نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

سینیٹر رحمان ملک محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے با اعتماد اور وفادار ساتھیوں میں سے تھے۔ مرحوم کی وفات پر سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔

The post سابق وزیر داخلہ رحمان ملک انتقال کر گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/GhB3fgP

پاکستان بار کونسل کے ممبران نے پیکا قانون میں ترمیم کی حمایت کردی

 اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے پیکا قانون میں کی جانے والی ترمیم کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قانون کے بعد زرد صحافت کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان بار کونسل کے ممبران چوہدری اشتیاق احمد اور منیر کاکڑ کی وزیر قانونی بیرسٹر فروغ نسیم سے ملاقات ہوئی، جس میں پیکا ایکٹ اور آرڈیننس پر بات کی گئی۔

مزید پڑھیں: پیکا ایکٹ کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

پاکستان بار کونسل کے ممبران نے کہا کہ جو ترامیم پیکا قانون میں کی گئی ہیں ان کے ذریعے زرد (یلو) جرنلزم اور جعلی خبروں کا خاتمہ ہوگا کیونکہ غلط اور گمراہ کن خبروں کے تدارک کے لیے اس طرح کی ترمیم بہت ضروری تھی۔

ممبران پاکستان بار کونسل نے کہا کہ جو لوگ اس قانون کی مخالفت کر رہے ہیں وہ من گھڑت خبروں کو پھیلانے میں مددگار ہیں، انڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف قائم کردہ ڈس انفو لیب کی طرز کی من گھڑت خبروں کا خاتمہ اس قانون سے ممکن ہوگا، سچے معاشرے کی بنیاد میڈیا ڈالے گا اور پیکا کا نیا قانون اس میں مدد کرے گا۔

The post پاکستان بار کونسل کے ممبران نے پیکا قانون میں ترمیم کی حمایت کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/THJRwse

آرمی چیف کی آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورس سے ملاقات

 راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آسٹریلوی فوج کے جنرل سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان کی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلیا کے چیف آف ڈیفنس فورس جنرل اینگس جے کیمبل کی ملاقات ہوئی۔

آسٹریلوی جنرل نے افغان صورت حال، بارڈر مینجمنٹ اور علاقائی استحکام میں کردار کو سراہا اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف بھی کیا۔ دونوں ممالک کے فوجی عہدیداران نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششوں سمیت دوطرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کی خواہش کا اعادہ بھی کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

ازبکستان کے نائب وزیراعظم کی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات

قبل ازیں ازبکستان کے نائب وزیراعظم سردار عمر زاکوف کی جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امو ر اور علاقائی سلامتی کی صورتحال خصوصاً افغانستان کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی روابط اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہوا، سردار عمر زاکوف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف کیا جبکہ انہوں نے پاکستان کی علاقائی خودمختاری،سالمیت کے دفاع میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔

جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان تمام علاقائی ممالک خصوصاً ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ فوجی تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

The post آرمی چیف کی آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورس سے ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/qfZcoRM

ڈسکہ 5 افراد کی گاڑی میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی

 لاہور: پنجاب کے شہر ڈسکہ میں 5 افراد نے مبینہ طور پر لڑکی کو گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور پولیس اہلکار کو یرغمال بنا کر ساتھی کو اپنے ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسکہ میں 5 افراد نے مبینہ طور پر لڑکی کو گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کیا جس کے بعد ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر کے اہلکار کو یرغمال بنایا اور ساتھی کو چھڑوا کر لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیگووالہ کے علاقے میں چھاپہ مار ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزم کے ساتھیوں نے ڈنڈوں، سوٹوں سے اہلکاروں پر حملہ کردیا جبکہ ایک اہلکار کو یرغمال بنا کر مرکزی ملزم کو چھڑوا لیا۔

اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا مقدمہ دفعہ 18 کے تحت 63 افراد سمیت خواتین کیخلاف بھی درج کرلیا گیا ہے۔

ملزم کامران نے شادی کا جھانسہ دےکر لڑکی کو گھر بلایا جہاں پہلے سے موجود نشے میں دھت 4 افراد نےلڑکی سے چھیڑخانی کی۔

The post ڈسکہ 5 افراد کی گاڑی میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/QorZkNd

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بے نتیجہ ختم

 لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں قائم بلاول ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کی اہم بیٹھک ہوئی مگر حزب اختلاف کی جماعتیں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکمتِ عملی پر متفق نہ ہوسکیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بلاول ہاؤس لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا، جس میں مسلم لیگ ن کے شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر قائدین وفد کے ساتھ شریک ہوئے۔

سابق صدر آصف علی زرداری سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، ملاقات میں پی پی پی چئیرمن بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی(ف) کے پارلیمانی قائد مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے۔

اعلامیے کے مطابق رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اہم گفتگو کی اور فیصلہ کن اقدام پر مشاورت بھی کی۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ مہنگائی کی آگ عوام کے گھر جلا رہی ہے، حکومت کو گھر بھجوا کر عوام کو اس ظلم سے بچایا جا سکتا ہے، عوام کی خواہشات پوری کرنے کے لئے تندہی سے کام کریں گے، ان شاءاللہ جلد رزلٹ دیں گے، فسطائیت اور آمریت کو پیکا ترمیمی قانون کا نام دیا گیا ہے، میڈیا اور اظہار رائے کی آزادیاں چھیننے والے حکمران سے اقتدار چھین لیں گے۔

سیاسی جماعتوں کے قائدین نے ملک میں بدامنی اور لاقانونیت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ حکمران عوام کی جان ومال اور بنیادی ضروریات پوری کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔

بعد ازاں سابق صدر آصف زرداری ، شہبازشریف، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو نے کل مشترکہ ملاقات کرنے پر اتفاق کیا، تینوں جماعتوں کی سینئر قیادت کی ملاقات کل دوپہر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کی قیادت تحریک عدم اعتماد کے حوالے  سے حکمت عملی کو حتمی شکل نہ دے سکی جس کے پیش نظر کل شہباز شریف کی رہائش گاہ پر اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس کی میزبانی مسلم لیگ ن کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کئی رہنماؤں کی عدم موجودگی کے باعث مشاورت مکمل نہ ہو سکی، کل کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمن بھی شریک ہوں گے جو پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

The post وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بے نتیجہ ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/l43dziE

Monday, 21 February 2022

آپریشن ردالفساد سے ملک غیر یقینی صورتحال سے نکل کر پرامن ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر

 اسلام آباد: ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد کو آج پانچ سال مکمل ہو گئے ،آپریشن کا مقصد دو دہائیوں کی جنگ اور دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا تھا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کا مقصد دہشت گردی کے خلاف دو دہائیوں کی طویل جنگ کے فوائد کو مستحکم اور ملک بھر میں دہشت گردوں کی باقیات کو ختم کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کا اہم ترین مقصد پاکستانی عوام کی سیکیورٹی یقینی بنانا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری رہا ،جس کے نتیجے میں ملک غیر یقینی صورتحال سے نکل کر پرامن ہوا ، ردالفساد کی کامیابیاں صرف شہدا کے خون اور عوام کے عزم سے ممکن ہو سکیں ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹ میں بتایا کہ آرمی چیف نے کہا ہے کہ ہم شہدا کی قربانیوں اورعوام کے عزم اورجرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

The post آپریشن ردالفساد سے ملک غیر یقینی صورتحال سے نکل کر پرامن ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/BUA5Mwb

قصور میں پولیس کا سرچ آپریشن، 15 ملزمان گرفتار

قصور: تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشن کرکے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے ساڑھے تین کلوگرام چرس، 200 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ گرفتار ملزمان میں 2 ڈاکو، 5 منشیات فروش اور 8 عدالتی مفروران شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن میں ڈرون کیمروں کا استعمال کیا گیا تاکہ پتنگ بازوں کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔ سرچ آپریشن کے دوران 55 گھروں اور 125 افراد کو چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ ملزمان کی گرفتاری اور پتنگ بازی کا انسداد تھا۔

The post قصور میں پولیس کا سرچ آپریشن، 15 ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/qhGBiaO

سندھ کابینہ؛ صوبائی فنانس کمیشن تشکیل دینے کی منظوری

کراچی: سندھ کابینہ نے صوبائی فنانس کمیشن (پی ایف سی)تشکیل دینے کی منظوری دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ میئر کے علاوہ ٹاؤن اور یونین کونسلز کے نمائندے کمیشن کا حصہ ہوں گے۔

وزیراعلی ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعلی مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ وزیراعلی ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیر، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

کابینہ نے اپنے اجلاس میں میئر کوکراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی(کے ڈی اے)، ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی(ایم ڈی اے)اور لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی(ایل ڈی اے)کی گورننگ باڈیز کا رکن بنانے کی منظوری دے دی۔

اجلاس کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاکہ اس طرح متعلقہ میئر/ چیئرمین ایچ اے ڈی، سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور لاڑکانہ ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کی گورننگ باڈیزکے ممبر ہوجائیں گے ساتھ ہی صوبائی کابینہ نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن(کے ایم سی)کے میئر کو کراچی واٹر اینڈ سیویج بورڈ کا چیئرمین بنانے کی بھی منظوری دے دی۔

کابینہ نے صوبے کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز اور تعلقہ ہیڈکوارٹرزکو ٹاؤن کمیٹی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔اجلاس کے دوران سندھ کابینہ نے صوبے کے ہر ضلع میں یونیورسٹی یا یونیورسٹی کی کیمپس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ کابینہ نے کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی، صوبائی حکومت نے گزشتہ ماہ جامعہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (کے ایم ڈی سی)کو یونیورسٹی بنانے کا عباسی شہید اسپتال کو ٹیچنگ اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

صوبائی کابینہ کے فیصلوں پر تبصرہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ کابینہ نے کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی بل منظور کرلیاہے جس کے تحت سندھ حکومت کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو سرکاری یونیورسٹی کا درجہ دے رہی ہے۔ساتھ ہی انھوں نے اپنے سیاسی حریفوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کے ایم ڈی سی کیس طلبہ کا وہ بڑا مطالبہ تھا جسے اتنے برسوں میں ایم کیو ایم پورا نہ کرسکی۔

مزید برآں سندھ کابینہ نے لاڑکانہ میں واقع غریب و مکاں ہاؤسنگ کالونی کے رہائشیوں کو مفت مالکانہ حقوق دینے کی منظوری دے دی۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی، بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر سندھ حکومت کچی آبادیز کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دینا چاہتی ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ مالکانہ حقوق کراچی کے کچی آبادیزکے رہائشیوں کو بھی دیے جائیں گے۔

کابینہ نے ایک پرائیویٹ آرگنائزیشن چلڈرن آف ایڈم کی طرف سے جدید ترین نیورو سائیکاٹرک سینٹر کے قیام کی تجویز کی منظوری دی اور انہیں ڈیھہ ناراتھر، ڈسٹرکٹ ملیر میں 12.5 ملین روپے فی ایکڑ کے حساب سے 10 ایکڑ زمین الاٹ کی۔

کابینہ نے 13 اضلاع میں پاسپورٹ آفس قائم کرنے کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو پلاٹ الاٹ کرنے کی تجویز کی منظوری دی۔ ان اضلاع میں ٹھٹھہ، نوشہروفیروز، ٹی ایم خان، بدین، دادو، ٹنڈو الہیار، شکارپور، گھوٹکی، جیکب آباد، میرپورخاص، سانگھڑ، خیرپور اور سجاول شامل ہیں۔

وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کابینہ کو بتایا کہ16 اضلاع میں 19 رورل ہیلتھ سینٹرز (آر ایچ سی) کو ان کے بجٹ کے ساتھ پی پی ایچ آئی کے حوالے کرنے کی تجویز ہے یہ آر ایچ سی سجاول، ٹنڈوالہٰیار، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، دادو، قمبر، شکارپور، جیکب آباد، کشمور، شہید بینظیر آباد، نوشہروفیروز اور سانگھڑ میں واقع ہیں،کابینہ نے اس تجویز کی منظوری دی، کابینہ نے لوئر نارا کینال سے مکی فراش پروجیکٹ چوٹیاری کے ذریعے تھر کول پاور پلانٹس کو 200 کیوسک پانی مختص کرنے کی منظوری دی۔

محکمہ صحت کی درخواست پر کابینہ نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) گریڈ BS-20 کی پوسٹوں کو گریڈ BS-20/19 کی فلوٹنگ پوسٹوں میں تبدیل کرنے کی منظوری دی۔

The post سندھ کابینہ؛ صوبائی فنانس کمیشن تشکیل دینے کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zVi9K0E

‏این سی او سی کا 10 فیصد سے کم کورونا والے شہروں میں پابندیاں مزید نرم کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر (‏این سی او سی) نے 10 فیصد سے کم کورونا سے متاثرہ شہروں میں پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کر لیا جبکہ گلگت، مردان، مظفرہ آباد میں پابندیاں برقرار رہیں گی۔

این سی او سی کے جائزہ اجلاس میں ملک بھر میں کورونا کی شرح دیکھی گئی جس کے بعد پابندیوں میں نرمی سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق انڈور اجتماعات میں شرکا کی تعداد 300 سے بڑھا کر 500 تک کرنے کی اجازت کردی گئی جبکہ آوٹ ڈور تقریبات اور اجتماعات کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی گنجائش  70 فیصد سے بڑھا کر 80 فیصد کر دی گئی، دوران سفر بیوریج کی تقسیم پر 28 فروری تک پابندی برقرار رہے گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ریلوے میں دورانِ سفر مسافروں کی گنجائش 80 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کر دی گئی، تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت مکمل طور پر کھولنے کی اجازت دے دی۔

این سی او سی نے حیدر آباد میں بھی کورونا پابندیاں اٹھا دی جبکہ  گلگت، مردان، مظفرہ آباد کے علاوہ ملک بھر میں کورونا پابندیاں نرم کر دی گئں۔

The post ‏این سی او سی کا 10 فیصد سے کم کورونا والے شہروں میں پابندیاں مزید نرم کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/qQ8r9NG

وزیراعظم پر الزامات، نجم سیٹھی پر 15 ہزار روپے جرمانہ

اسلام آباد: وزیراعظم پر الزامات لگانے پر عدالت نے نجم سیٹھی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے وزیراعظم عمران خان کے نجم سیٹھی کیخلاف ہتک عزت، ہرجانے، ازدواجی زندگی سے متعلق غلط بیانی کیس میں نجم سیٹھی کی عدالتی دائرہ کار نہ ہونے کی درخواست خارج کردی۔

نجم سیٹھی کی جانب سے ہرجانے کا کیس خارج کرنے کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے نجم سیٹھی کی ہرجانہ کیس خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی اور ان پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

The post وزیراعظم پر الزامات، نجم سیٹھی پر 15 ہزار روپے جرمانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Fz8oIY4

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...