Urdu news

Thursday, 31 March 2022

ایف سی پر حملے میں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی کا کارندہ کراچی سے گرفتار

کراچی میں ملیر پولیس نے کاررورائی کرتے ہوئے ایف سی پر حملے میں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی کا کارندہ گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ ایف سی پر حملہ کیا تھا جس میں دس اہلکار شہید ہوگئے تھے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ملزم کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، بال بیئرنگ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔ ملزم آئی ای ڈی بنانے کا ماہر جبکہ دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

The post ایف سی پر حملے میں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی کا کارندہ کراچی سے گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/sDCW81t

پاکستان میں آئینی عمل کی حمایت اور احترام کرتے ہیں، امریکا

واشگنٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئینی عمل کا احترام کرتے ہیں دھمکی آمیز خط کے الزامات میں صداقت نہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کی صورتحال کا بغورجائزہ لے رہے ہیں۔پاکستان میں قانون کی حکمرانی اورآئینی عمل کی حمایت اوراحترام کرتے ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دھمکی آمیز خط کے حوالے سے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ ایک طاقتور ملک کی جانب سے دھمکی آمیز مراسلہ بھیجا گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اس خط کے معاملے پر سفارتی سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔امریکی سفارتکار کودفترخارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا۔

The post پاکستان میں آئینی عمل کی حمایت اور احترام کرتے ہیں، امریکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zuXFbMl

خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں، شاہد آفریدی

کراچی: سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا پاکستان کے قیام کو 74 سال ہوگئے ہیں۔ خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں کیونکہ ہرعوام کی منتخب کردہ حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے کا حق ہے۔

سابق کپتان نے مزید کہا 74 سال کی برائیاں ختم ہوتے ہوتے ہوں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا ہے تحریک عدم اعتماد پر جو بھی فیصلہ ہو میں استعفیٰ نہیں دوں گا طاقتور ہوکر واپس آؤں گا۔

The post خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں، شاہد آفریدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/a1onHbV

دہشت گردی

پرامن ، مستحکم افغانستان ، چین اور پاکستان کے مفاد میں ہے ، ٹی ٹی پی کی سرگرمیوں پر تشویش ہے، افغان دوستوں کو خدشات سے آگاہ کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس کے موقعے پر چینی و روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

دوسری جانب پاکستانی فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ملک میں امن واپس آئے گا۔ انھوں نے جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران و جوانوں کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی۔

ادھر دہشت گردوں کی خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں ملٹری کمپاؤنڈ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سیکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی کے نتیجے میں تین دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے چھ جری سپوت مادر وطن پر قربان ہوگئے۔

پاکستان میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کے واقعات میں جس تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اس سے عام پاکستانی پریشانی میں مبتلا ہو گیا ہے کہ آخر اس دہشت گردی کا کوئی تدارک تو ہو گا۔

ہماری افغان پالیسی پر سوال اٹھنا شروع ہو گئے ہیں کہ آخر کب تک ہم دہشت گردی کا شکار ہوتے رہیں گے؟ افغانستان میں ٹی ٹی پی کی پناہ گاہیں امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ سرحد کے اس پار عسکریت پسندوں کی پناہ گاہیں اکثر پراکسی جنگوں کے لیے استعمال ہوتی ہیں، اب تو ایسا لگتا ہے کہ افغانستان کی طالبان حکومت کے لوگ بھی درپردہ ٹی ٹی پی کے لوگوں کی مدد کررہے ہیں ۔

دشمن ملکوں کی انٹیلی جنس ایجنسیاں پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ ٹی ٹی پی کی تربیت گاہیں افغانستان میں موجود ہیں بلکہ ان کی حمایت بھی کی جارہی ہے۔ طالبان کی عبوری حکومت کو صورتحال کی سنگینی اور نزاکت کا احساس کرنا چاہیے۔

پاکستان کے بارے میں بھارت کی سوچ اور اقدامات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں لیکن افغانستان کی موجود ہ حکومت کو ماضی کی حکومتوں سے مختلف کام کرنے کی ضرورت ہے، ایسے عناصر جو پاکستان میں دہشت گردانہ میں ملوث ہیں، ان کے خلاف کریک ڈاون کیا جانا چاہیے۔ پاکستان میں چین کے مفادات پر بھی دہشت گرد حملے ہوتے رہے ہیں اور طالبان حکومت کے دور میں بھی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

پاکستان کی حکومت نے افغان حکومت سے ٹی ٹی پی کے محفوظ ٹھکانوں کے خاتمے کی ہمیشہ درخواست کی ہے۔ پاکستان نے طویل عرصے سے افغانستان پر زور دیا ہے کہ وہ شمال مشرقی افغان صوبوں کنڑ اور نورستان میں ٹی ٹی پی کی ’’محفوظ پناہ گاہوں‘‘ کو ختم کرے، لیکن افغانستان کی حکومت اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔

پاکستان افغانستان میں امن کی حمایت کرتا ہے لہٰذا پاکستان کے خلاف افغان سرزمین دہشت گردوں کی کارروائیوں کے لیے ہر گز استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ ٹی ٹی پی کا مقابلہ کرنے کے لیے علاقائی ریاستوں بشمول پاکستان، چین اور روس کی طرف سے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے کیونکہ افغانستان میں بدامنی اور لاقانونیت جاری رہی تو افغانستان کے ہمسایہ ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ چین کے حکمران بھی حقائق سے آگاہ ہیں۔

ان کی بھی یہی کوشش ہے کہ افغانستان کی طالبان حکومت ایسی پالیسیاں اختیار کرے جس سے عالمی سطح پر اس کی قبولیت میں اضافہ ہو‘ اسی طرح روس کی بھی یہی کوشش ہے کہ افغانستان میں موجود ایسے گروہوں کا خاتمہ ہو جو افغانستان میں عدم استحکام اور ہمسایہ ممالک میں مسائل کا سبب بن رہے ہیں۔ اس وقت عالمی صورت حال کے تناظر میں دیکھا جائے تو افغانستان کی وجہ سے پاکستان بھی مشکل میں پھنسا ہوا ہے۔

پاکستان کی موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ اقوام عالم طالبان کی حکومت کو تسلیم کر لیں‘ پاکستان کی یہ بھی خواہش اور مطالبہ ہے کہ افغانستان کی طالبان حکومت دوحہ معاہدے کی شرائط پر عمل کرے۔اپنی حکومت میں افغانستان میں بسنے والی تمام اقوام کو بھرپور نمایندگی دی جائے۔ افغانستان کی حکومت خواتین کے حقوق کے حوالے سے خاصی تنقید کی زد میں ہے۔

عالمی میڈیا میں جو اطلاعات آ رہی ہیں ‘ان میں یہی کہا جا رہا ہے کہ افغانستان میں بچیوں کے اسکول اور کالجز کو بند کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح جو خواتین گھروں سے باہر نکل کر ملازمتیں یا کوئی اور بزنس کر رہی ہیں ‘ ان پر بھی مختلف قسم کی پابندیاں لگائی جا رہی ہیں‘ افغانستان کے نسلی اور لسانی گروہ جن میں تاجک ‘ہزارہ منگول اور ازبک شامل ہیں ‘ وہ طالبان حکومت کی ساخت اور پالیسیوں سے مطمئن نہیں ہیں۔یہ وہ حقائق ہیں جن کی وجہ سے افغانستان کی حکومت عالمی تنہائی کا شکار ہے۔ افغانستان کے غیر ملکی اثاثے منجمد ہیں‘ افغانستان کی حکومت کو دنیا کے کسی ملک نے تسلیم نہیں کیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ افغانستان اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی فورمز پر اپنا مقدمہ بھی نہیں لڑ سکتا۔ اس ساری صورت حال نے سب سے زیادہ پریشانی اور مشکلات افغانستان کے غریب عوام کو درپیش ہے۔ افغانستان میں کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے۔ ملازمین کو تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں ہیں۔ بیرونی تجارت بھی انتہائی محدود پیمانے پر ہو رہی ہے۔ پاکستان اپنی بساکھ کے مطابق افغان عوام کی مدد کر رہا ہے لیکن پاکستان کی معاشی حالت بھی اس قابل نہیں ہے کہ وہ افغانستان کا بوجھ اٹھا سکے۔ ایسے حالات میں سب سے زیادہ ذمے داری افغانستان کی طالبان حکومت کی ہے کہ وہ اپنے ملک اور عوام کے مفاد میں اپنے طرز حکومت پر نظر ثانی کرے۔

افغانستان سے اس کے پڑوسی ممالک میں سب سے طویل 2600 کلو میٹر سے زائد کی سرحد پاکستان کے ساتھ ہے اور اس میں سے 1468 کلومیٹر طویل سرحد پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساتھ ہے۔ بلوچستان کے ساتھ اس طویل بارڈر پر افغانستان کے چار صوبے لگتے ہیں جن میں ہلمند، قندھار، نمروز اور زابل شامل ہیں۔

ایسے میں کچھ عرصے سے سیاسی اور دفاعی پنڈت ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی افغانستان کی صورتِ حال کا براہ راست اثر بلوچستان پر پڑنے کا خدشہ بھی ظاہر کر رہے تھے اوراب ویسا ہی ہو رہا ہے۔پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کا بڑا سبب بھی افغانستان کا غیر مستحکم ہونا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ طالبان کی حکومت کا بھی پورے افغانستان پر کنٹرول نہیں ہے۔ ریاستی رٹ نہ ہونے کی وجہ سے وار لارڈز اپنی اپنی مرضی کا قانون نافذ کر رہے ہیں۔

جو لوگ افغانستان کا انٹیلی جنس نیٹ ورک آپریٹ کر رہے ہیں ‘ ان کی اطلاعات حاصل کرنے کی بنیاد ملکی سلامتی اور اسٹریٹیجیکل معاملات پر نہیں ہے بلکہ ان کا فوکس صرف ایسے لوگوں تک پہنچنا ہوتا ہے جو طالبان کے نظریاتی مخالف ہیں۔ طالبان کی فکر سے ہم آہنگ گروہ من مانی کر رہے ہیں۔ اس لیے افغانستان کے حالات میں جلد بہتری کی امید نظر نہیں آ رہی۔ پہلے افغانستان میں امریکا اور نیٹو کی شکل میں ایک طاقت موجود تھی۔

جس کی وجہ سے نظام حکومت اور معیشت چل رہی تھی ‘ ترقیاتی کام بھی ہو رہے تھے ‘ افغان عوام کو روز گار اور کاروبار کے مواقع بھی مل رہے تھے ‘ افغانستان کی کرنسی بھی مستحکم ہو رہی تھی لیکن اب یہ سب کچھ ختم ہو گیا ہے۔اب افغانستان میں کوئی ایسی سنگل پاور موجود نہیں ہے جو وار لارڈز کا خاتمہ کر سکے اور افغانستان کی معیشت کو رواں کر سکے۔ روس یو کرین کی جنگ میں الجھا ہوا ہے۔ روسی حکمرانوں کی ساری توجہ یو کرین کے بحران پر ہے ‘ وہ اب اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ طالبان کو مالی یا عالمی معاملات میں کوئی سہارا دے سکے۔ عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی پالیسی دفاعی نوعیت کی ہے۔

اس لیے وہ کسی بھی عالمی تنازع میں بطور فریق شامل نہیں ہوتا۔ کسی ملک کی مالی مدد کے حوالے سے بھی چینی حکام اپنی شرائط میں نرمی کے قائل نہیں ہیں۔ چینی سرمایہ کار کسی ملک میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے اس کے تحفظ کی ضمانت مانگتے ہیں۔

اس لیے یہ خیال کرنا کہ چین کسی ایسے ملک کا بوجھ اٹھا لے گا ‘جو دنیا کی طاقتور اقوام سے متصادم ہو۔ اس لیے افغانستان کے حکمرانوں کو خود احتسابی کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان ہی وہ واحد ملک ہے جو افغانستان اور اس کے عوام کے لیے محبت اور خلوص رکھتا ہے۔ افغانوں کو بھی اس کا عملی ثبوت مہیا کرنا چاہیے نہ کہ ایسی پالیسی اپنائے جو پاکستان کے مفادات اور سلامتی کے خلاف ہو۔

The post دہشت گردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/QmKNA1B

شہباز شریف نے وزیراعظم کو ملک کیلئے سیکیورٹی رسک قرار دےدیا

 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کو ملک کے لیے سیکیورٹی رسک قرار دے دیا۔ 

پارلیمانی اراکین کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ موصوف نے تقریر کے شوق میں پاکستان کے لیے آج نئی مشکلات پیدا کرنے کی حماقت کی ہے، عمران خان کو احساس نہیں کہ پاکستان کے سفارتی تعلقات سے پاکستان اور اس کے عوام کے معاشی تعلقات وابستہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے دوستوں کو ناراض کیا، بدتہذیبی کا نام آزاد خارجہ پالیسی نہیں ہوتا، سلیکٹڈ ہی کیوں نہ ہو لیکن وزیراعظم پاکستان کے طور پر خارجہ پالیسی پر فاش غلطی کرنے کی گنجائش نہیں ہوتی۔

صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ عمران خان نیازی کو یہ کہتے ہوئے شرم آنی چاہیے کہ شہبازشریف امریکا کے خلاف نہیں بولے گا کیونکہ اس کے وہاں پیسے ہیں، نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ اور برطانیہ کی عدالتوں کے فیصلوں کے بعد عمران نیازی کو یہ بات کرتے ہوئے کوئی خوف خدا ہونا چاہیے، نیشنل کرائم ایجنسی 2 سال تک چھان بین کرتی رہی اور کوئی اکاﺅنٹ نہیں چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی نے 15 سال کے ریکارڈ کی چھان بین کی اور مجھے کلین چٹ دی، برطانوی عدالت نے کہا کہ شہبازشریف کے خلاف تمام الزامات جھوٹ ہیں، ترقی پزیر ممالک کو تعلیم اور علاج کے لیے امداد دینے والے برطانوی ادارے ڈیفیڈ کے کروڑوں پاﺅنڈ کا گھٹیا الزام لگایا گیا ڈیفیڈ نے اس کی تردید کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو بدنام کرنے کی گھناﺅنی سازش کی تھی لیکن نیب نیازی گٹھ جوڑ اور ایف آئی اے کو منہ کی کھانی، میرے خلاف ایک دھیلے کی بھی کرپشن نکل آتی تو میں قوم کو منہ دکھانے کے قابل نہ ہوتا، کسی جنگل میں چلا جاتا۔

عمران نیازی آئین سے لڑنے اور قانون سے ٹکرانے کی بات کررہا ہے، 22 کروڑ عوام کی تائید وحمایت سے اتوارکے دن پارلیمان میں 172 سے کہیں زیادہ نمبر سے تمہیں گھر بھجوائیں گے، آج کے خطاب تک عوام اور پارلیمنٹ کو خط نہیں دکھایا گیا، صرف مندرجات بتائے جارہے ہیں۔

 

The post شہباز شریف نے وزیراعظم کو ملک کیلئے سیکیورٹی رسک قرار دےدیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/QKtAXSo

Wednesday, 30 March 2022

ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں 6 افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 29 ہزار 625 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 244 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز کورونا وائرس نے مزید 6 افراد کی جان لے لی، جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.82 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ 439 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

The post ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں 6 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/MedXD9r

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد؛ خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ

 پشاور: وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم حتمی فیصلہ عمران خان کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں خیبرپختونخوا میں بھی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کابینہ کے قریبی ساتھیوں سے مشاورت شروع کر دی ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، تاہم حتمی فیصلہ عمران خان کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان کے بعد حکومت نے حکمت عملی تیار کرلی ہے اور حکومت نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی پر نظر رکھنا شروع کر دی ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے ارکان اسمبلی سے ملاقات کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے حکومتی ترجمان معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل نہیں کی جائے گی، صوبائی حکومت اپنا کام کرتی رہے گی اور صوبے کی ترقی کے لیے ترقیاتی منصوبے جاری رہیں گے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے تیاری کی ہے تو ہم بھی مقابلے کے لیے تیار ہیں، خیبرپختونخوا حکومت کو دو تہائی اکثریت حاصل ہے، تحریک عدم اعتماد حکومت کو ہٹانے کا واحد راستہ ہے لیکن اپوزیشن کے پاس اکثریت نہیں تو وہ کیسے کامیاب بنائیں گے۔

The post وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد؛ خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Y7B1xgE

مائنس بزدارکی بات کرنے والوں کی گاڑی پرجھنڈا میرے دستخط سے لگا، عثمان بزدار

 لاہور: پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جو لوگ مائنس بزدار کی باتیں کرتے تھے ان کی گاڑی پرجھنڈا میری دستخط سے لگا تھا میں چاہتا توانہیں نکال سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے برطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویو میں کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں حالات پل پل تبدیل ہورہے ہیں۔سیاسی بحران پرمیں نے وزیراعظم کو کہا کہ جو وہ فیصلہ کریں گے میں قبول کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ مجھ پراعتماد کیا ہے مشکل صورتحال میں خود استعفی نہ دیتا تواپنا حق ادا نہیں کرتا۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ مجھے کسی سے کوئی گلہ نہیں ہے خاموشی سے پردے کے پیچھے بیٹھ کرکام کرتا رہوں گا۔ساڑھے تین سال مسلسل کام کیا اورکوئی چھٹی نہیں کی اپنی کارکردگی کے حوالے سے میرا ٹارگٹ لوگوں کی خدمت تھا۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کے ذریعے اپنی باتیں اس طرح نہیں پہنچا سکے جیسے پہنچانا چاہئیے تھیں۔

The post مائنس بزدارکی بات کرنے والوں کی گاڑی پرجھنڈا میرے دستخط سے لگا، عثمان بزدار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/BXbmGRT

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ جاری

 پشاور: خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ جاری ہے۔

خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع میں  بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ جاری ہے۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق شکایات کے اندراج اور نمٹانے کے لئے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں مرکزی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔ کنٹرول روم مسلسل نتائج کے آنے تک قائم رہے گا۔

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کے موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر،سیکریٹری الیکشن کمیشن اوراسپشل سیکریٹری پولنگ کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ پولنگ پر امن طور پر جاری ہے۔ابھی تک کنٹرول روم میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

چیف الیکشن کمشنرکا کہنا ہے کہ عوام بلا خوف و خطر ووٹ ڈالنے آئیں۔کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اورخلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

 

The post خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/cuMP5aK

کوٹری کے قریب ریلوے مین لائن زوردار دھماکے سے اڑا دی گئی

کوٹری: اسٹیشن کے قریب ریلوے مین لائن زوردار دھماکے سے اڑا دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوٹری اسٹیشن کے قریب ریلوے مین لائن زوردار دھماکے سے اڑا دی گئی، واقعہ کوٹری اسٹیشن کے قریب خورشید کالونی پر پیش آیا جب کہ ریلوے ٹرینوں کی آمد رفت بند کر دی گئی۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث ریلوے پٹری کا ایک فٹ کا ٹکڑا ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے ٹرینوں کو کوٹری، حیدرآباد اور بھولاری سمیت دیگر اسٹیشنوں پر روک دیا گیا۔

دوسری جانب ریلوے حکام نے بی ڈی ایس عملہ طلب کرلیا، ریلوے پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز واقعے کی جگہ پہنچ گئے اور ابتدائی تفتیش کے بعد واقعہ دہشت گردی قرار دے دیا تاہم رینجرز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔

The post کوٹری کے قریب ریلوے مین لائن زوردار دھماکے سے اڑا دی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/eY7Pr19

لاہور میں خوفناک ٹریفک حادثہ؛ 3 نوجوان جاں بحق

لاہور: مغل پورہ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقہ مغل پورہ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے، جاں بحق نوجوانوں کی عمریں 18 سے 20 سال ہیں، جاں بحق نوجوان میں سے 2 مزنگ اور 1 انار کلی کا رہائشی ہے جب کہ ان میں سے ایک کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق تینوں موٹر سائیکل سوار نوجوان مغل پورہ پل کی طرف جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی سریوں سے بھرے ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم ہوا اور اس کے نیچے آنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، پولیس نے لعشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیں۔

پولیس ایس ایچ او مغل پورہ سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تاہم حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو قبضہ میں لے کر تھانہ منتقل کر دیا۔

The post لاہور میں خوفناک ٹریفک حادثہ؛ 3 نوجوان جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Rf2DCd

ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملوث رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم پاکستان پہنچ گئے

 کراچی: پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملوث جام عبدالکریم پاکستان پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملوث رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم پاکستان پہنچ گئے، صوبائی وزیر امتیاز شیخ رہنما پیپلز پارٹی سہیل سیال اور شبیر بجارانی نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کو امیگریشن کے بعد ایف آئی اے حکام نے ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے حوالے کیا، وہ جام عبدالکریم کو پولیس سیکیوریٹی میں ایئر پورٹ سے اپنے ہمراہ لے گئے، ذرائع کے مطابق جام عبدالکریم وزیر اعظم کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد میں اپنا ووٹ بھی استعمال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ناظم جوکھیو کی بیوہ نے شوہر کے قتل میں ملوث پی پی ارکان اسمبلی کو معاف کردیا

واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی ناظم جوکھیو کی بیوہ نے اپنے شوہر کے قتل میں ملوث تمام افراد کو معاف کرنے کا ویڈیو بیان جاری کیا تھا۔

 

The post ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملوث رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم پاکستان پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/f6vWKsM

Tuesday, 29 March 2022

رینجرز کا اسٹریٹ کرائم کی زیادہ وارداتوں والے علاقوں کا تعین

 کراچی: رینجرز نے شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے حکمت عملی مرتب کرلی۔

شہر بھر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے ہاٹ اسپاٹس کا تعین کرلیا گیا ہے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں گڈاپ ٹاؤن، کورنگی، اورنگی ٹاؤن، جمشید ٹاؤن، سائٹ، نیو کراچی، گلشن اقبال، شاہ فیصل کالونی، ملیراورلانڈھی شامل ہیں، رینجرز نے اسٹریٹ کرائم کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں اپنا رسپانس بڑھاکر گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، ان علاقوں میں وقت فوقتاً اسنیپ چیکنگ بھی جاری رکھی جائے گی۔

شہر میں سال 2020 اور سال 2021 کے ابتدائی 3 ماہ کے مقابلے میں رواں سال کے ابتدائی 3 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں زیادہ اضافہ ہوا ہے رینجرزذرائع کے مطابق شہرکے پوش اور پسماندہ علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہورہی ہیں زیادہ تر اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں شام اور رات کے وقت یا پھر صبح سویرے 2 گھنٹوں میں کی جاتی ہیں جبکہ موٹر سائیکل اور گاڑی کی چوری اور چھیننے کی وارداتیں شام میں ہورہی ہیں شہر میں اسٹریٹ کرائم کی زیادہ تر وارداتوں میں منشیات کے عادی ملزمان ملوث ہیں۔

اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث بڑی تعداد میں ملزمان ایسے ہیں جو کہ باربارگرفتارکیے جاتے ہیں رینجرز اورپولیس ملکر منشیات کے عادی افراد کوراہ راست پر لانے کے لیے اصلاحی مرکز کے قیام کے لیے حکمت عملی مرتب کررہی ہے۔

The post رینجرز کا اسٹریٹ کرائم کی زیادہ وارداتوں والے علاقوں کا تعین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/milQBHY

وزیراعظم کا اہم پیغام خالد مقبول صدیقی کو پہنچا دیا، عمران اسماعیل

 اسلام آباد: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے وزیراعظم کا اہم پیغام خالد مقبول صدیقی کو پہنچا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی وفد نے خالد مقبول صدیقی سے پارلیمانی لاجز میں ملاقات کی، حکومتی وفد میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور گورنر سندھ عمران اسماعیل شامل تھے۔

ملاقات ختم ہونے کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم کا پیغام لے کر خالد مقبول صدیقی کے پاس آئے تھے، انشاء اللہ صبح تک فیصلہ ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ اس سے قبل ایم کیو ایم کو ایک وزارت آفر کی تھی لہٰذا اس سے آگے بھی ایم کیو ایم جو چاہے گی دیں گے، ہمارے دل اور دروازے کھلے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ تحریک عدم اعتماد: ایم کیوایم اپوزیشن کا حصہ بن گئی، باضابطہ اعلان آج ہوگا

واضح رہے کہ حکومتی وفد کے ساتھ ملاقات سے قبل ایم کیوایم نے پی ڈی ایم سے طویل مشاورت اور معاہدہ تیار ہونے کے بعد اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ کرلیا جس کا باضابطہ اعلان آج 2 بجے رابطہ کمیٹی کے اجلاس اور 4 بجے پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

The post وزیراعظم کا اہم پیغام خالد مقبول صدیقی کو پہنچا دیا، عمران اسماعیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/dOm72Zw

وزیراعظم نے جس مراسلے کا ذکر کیا اُس کا کسی اسلامی ملک سے کوئی تعلق نہیں ہے، طاہر اشرفی

 اسلام آباد: وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے جس مراسلے کا ذکر کیا اُس میں کسی اسلامی ملک کا ذکر نہیں ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ طاہر اشرفی نے وزیراعظم کی جانب سے دو روز قبل لہرائے جانے والے خط سے متعلق سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں چلنے والی افواہوں پر ردعمل دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزيراعظم نے جس مراسلے کا ذکر کیا اس كا كسى اسلامى ملک سے كوئی تعلق نہیں ہے، بہت محنت كے ساتھ اسلامى ممالک سے تعلقات میں بہتری آئی ہے لہذا اس قسم کی افواہ سازی نہ کی جائے اور ایسی باتوں سے گریز کیا جائے۔

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مراسلے كى تحرير قابل غور اور لمحہ فكريہ ہے جس پر سب كو غور كرنا ہوگا۔

قبل ازیں وفاقی وزیر اسد عمر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم وہ مراسلہ یا خط سپریم کورٹ کو دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے ترجمانوں کے اجلاس میں بھی خط کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جس روز خط موصول ہوا اُس کے اگلے ہی دن تحریک عدم اعتماد جمع ہوگئی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے پریڈ گراؤنڈ جلسے کے دوران ایک کاغذ لہرا کر دعویٰ کیا تھا کہ ہمیں لکھ کر بیرون ملک سے دھمکی دی گئی ہے۔

The post وزیراعظم نے جس مراسلے کا ذکر کیا اُس کا کسی اسلامی ملک سے کوئی تعلق نہیں ہے، طاہر اشرفی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/eSxVhYX

ماں کو شک کی بنیاد پر چھریوں کے وار سے قتل کرنے والا بیٹا گرفتار

 لاہور: پنجاب کے علاقے باٹا پور میں 45 سالہ خاتون کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔

آپریشن ونگ کے ترجمان نے بتایا کہ مقتولہ فرزانہ بی بی کا قاتل اس کا بیٹا 18 سالہ حسن نکلا، جس نے والدہ کو کردار پر شک کیوجہ سے قتل کیا۔

ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا نے بتایا کہ ملزم حسن کو اپنی والدہ کے کردار پر شک تھا، جس کی بنیاد پر اُس نے چھریوں کے وار سے والدہ کو قتل کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اُس نے قتل کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے کی کوشش کی تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔

ایس پی کینٹ کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے خاتون کے قاتل کی گرفتاری پر ایس پی کینٹ اور متعلقہ ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی بروقت سرکوبی سے امن و امان کا قیام ممکن ہو سکتا ہے۔

The post ماں کو شک کی بنیاد پر چھریوں کے وار سے قتل کرنے والا بیٹا گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/NK5he87

وفاقی حکومت نے بلوچستان عوامی پارٹی کے دو اراکین کی واپسی کا لائحہ عمل تیار کرلیا

 کوئٹہ: تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بلوچستان عوامی پارٹی کے چار ارکان قومی اسمبلی کی طرف سے اپوزیشن کی حمایت کے بعد وفاقی حکومت نے بھی اپنا لائحہ عمل تیار کرتے ہوئے دو کی واپسی کے لیے کوششیں تیز کردیں۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وفاقی حکومت نے چار میں سے دو اراکین کو واپس لانے کے لئے رابطے تیز کردیئے اور امکان ظاہر کیا کہ پانچ میں سے تین ارکان کی حمایت حکومت کو مل سکتی ہے جبکہ حکومتی اراکین کو دو کا پختہ یقین ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی گزشتہ رات بی اے پی کے رکن قومی اسمبلی اسرار خان ترین سے سمیت دیگر سے  ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے حکومت کا ساتھ دینے کا اشارہ دیا۔

دوسری جانب بی اے پی کی خاتون رکن اسمبلی روبینہ عرفان بھی حکومتی وزرا کے رابطوں میں آگئی ہیں۔

واضح رہے کہ اسرارترین اور روبینہ عرفان نے گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنما خالد مگسی کے ہمراہ اپوزیشن قیادت کے ساتھ پریس کانفرنس کی اور حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

The post وفاقی حکومت نے بلوچستان عوامی پارٹی کے دو اراکین کی واپسی کا لائحہ عمل تیار کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/FhTY8aw

اورنگی ٹاؤن میں راہ چلتی خاتون سے بدسلوکی کرنے والے شخص کی ضمانت منظور

 کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں راہ چلتی خاتون سے بدسلوکی کرنے والے شخص کی ضمانت منظور ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاون میں راہ چلتی خاتون سے بدسلوکی کے کیس کی سٹی کورٹ میں سماعت ہوئی جہاں پولیس نے گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا جبکہ متاثرہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ جج کے روبرو پیش ہوئیں۔

متاثرہ خاتون نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر ملزم کو معاف کردیا۔ تفتیشی افسر نے جج کو بتایا کہ ملزم کے خلاف خواتین کی بے حرمتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، ملزم کی بدسلوکی کی سی سی ٹی وی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ملزم کے وکیل نے کہا کہ فہیم کے خلاف مقدمے کی دفعات قابلِ ضمانت ہیں، عدالت نے ملزم کے وکلا کی درخواست پر ملزم کی ضمانت منظور ی اور تیس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 13 اپریل تک ملتوی کردی۔

The post اورنگی ٹاؤن میں راہ چلتی خاتون سے بدسلوکی کرنے والے شخص کی ضمانت منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/6nCi15X

ایم کیو ایم تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ملکی مفاد میں فیصلہ کرے گی، فروغ نسیم

 اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ محب وطن جماعت ہے جو ملکی مفاد میں فیصلہ کرے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی کمیٹی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ایم کیو ایم سے ایک بار پھر حمایت مانگنے پہنچی اور بدلے میں کچھ یقین دہانیاں کرائیں۔ وفاقی وزرا کو ایم کیو ایم کی جانب سے حمایت کے معاملے پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا اور متحدہ قائدین نے ایک بار پھر مشاورت کر کے جواب دینے کا کہا۔

ملاقات کے بعد وفاقی وزیر برائے قانون فروغ نسیم نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ محب وطن جماعت ہے، جو بھی فیصلہ کرے گی ملکی مفاد میں کرے گی ، ایم کیو ایم کل بھی متحد تھی اور آج بھی مکمل طور پر متفق ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ سے مسلسل حکومت و اپوزیشن رابطے میں ہیں، ہم تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ایم کیو ایم کا فیصلہ ہوگا۔

فروغ نسیم نے بتایا کہ ایم کیو ایم کا آج رات اہم مشاورتی اجلاس ہوگا، جس میں تمام امور زیر بحث آئیں گے اور پھر کل تک حتمی فیصلہ سنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھا ہے اور فیصلے بھی اسی کے مطابق کریں گے۔

قبل ازیں ملاقات میں حکومتی وفد نے ایم کیو ایم کے حوالے سے آج ہونے والی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی رائے سے آگاہ کیا اور وزیراعظم کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ اس کے ساتھ ہی حکومتی وفد کل دوبارہ ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کرے گا۔

The post ایم کیو ایم تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ملکی مفاد میں فیصلہ کرے گی، فروغ نسیم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/X2UiQpA

میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے ہنگامی حالت میں پھنسے ماہی گیروں کو بچا لیا

 کوئٹہ: پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی(پی ایم ایس اے) نے گوادر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران ہنگامی حالت میں پھنسے ماہی گیروں کو بچا لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ 28 مارچ 2022 کو پی ایم ایس اے بیس نے گوادر کے قریب ایک کشتی کو ہنگامی حالات میں بچایا، گوادر کے رہائشی رحیم بخش نے بتایا کہ ان کی کشتی النوید رجسٹریشن نمبر 1676Bچار اہلکاروں کے ساتھ لاپتہ ہے جس میں ان کا بیٹا نوید بطور ناخدا شامل ہے۔

پی ایم ایس اے نے فوری طور پر اپنی بوٹ روانہ کی جو سر بندر کے قریب بتائے گے مقام کی طرف بڑھی، شام 5 بجے کے قریب پی ایم ایس اے کی بوٹ نے کشتی کو ہنگامی صورتحال میں پایا۔  پی ایم ایس اے نے عملے کو پانی، خوراک اور ادویات فراہم کیں اور کشتی میں پھنسے ہوئے عملے کو بحفاظت گوادر فشریز جیٹی تک پہنچا دیا۔

خیال رہے کہ مذکورہ کشتی 26 مارچ کو گوادر سے سر بندر کے قریب ماہی گیری کے لیے روانہ ہوئی تھی، تاہم تیز ہوا کے باعث کشتی کا انجن ناکارہ ہو گیا تھا۔ گوادر ماہی گیر اتحاد نے ریسکیو کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ایم ایس اے ماہی گیروں کی کال پر ہمیشہ جوابدہ ہے، پی ایم ایس اے سمندر میں زندگی کی حفاظت اور تمام آفات میں ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

The post میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے ہنگامی حالت میں پھنسے ماہی گیروں کو بچا لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/LdheGKq

ایم کیو ایم تحریک عدم اعتماد پر خود تقسیم ہوگئی

 کراچی: ایم کیو ایم تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مسلسل رابطوں اور اجلاس کے بعد فیصلہ کرنے کے بجائے خود تقسیم ہوگئی۔

مسلم لیگ ق کے فیصلے کے بعد ایم کیو ایم اپنے فوری فیصلے میں کنفیوژن کا شکار نظر آرہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے علاوہ بعض منتخب نمائندے اپوزیشن کا ساتھ دینے کے حق میں ہیں۔

ایم کیوایم ممبران کی اکثریت اپوزیشن کا ساتھ دینے کی رائے دے رہی ہے جبکہ ایم کیو ایم کی اعلی قیادت کا جھکاؤ حکومت کی جانب ہے۔

تیزی سے بدلتی صورتحال میں ایم کیو ایم کی قیادت بھی تقسیم ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے فیصلہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر رہنما اور وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم بدھ تک اپنے فیصلے کو سامنے لانے کی پوزیشن میں ہوگی، انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی وزارت یا عہدے کی نہ تو پیش کش ہوئی ہے اور نہ ہی ہم نے کسی سے کچھ مانگا ہے،حالات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب حکومتی وفد نے پیر کی شب اسلام آباد کے پارلیمنٹ لاجز میں سید امین الحق کی رہائشگاہ پر ایم کیو ایم کی اعلی قیادت سے ملاقات کی،حکومتی وفد میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، علی زیدی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل شامل تھے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان، وسیم اختر، امین الحق،فروغ نسیم، خواجہ اظہار الحسن، کشور زہرہ، کنور نوید جمیل، صادق افتخار شریک ہوئے۔

ملاقات میں حکومتی وفد نے اپنے اہم اتحادی کو منانے کی بھرپور کوششیں کرتے ہوئے انہیں سندھ میں گورنر شپ ، وفاق میں پورٹ اینڈ شپنگ کی وزارت کے علاوہ ایک مشیر کی بھی پیش کش کی۔ ایم کیو ایم نے حکومتی وفد سے کہا کہ رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد ہم کوئی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

The post ایم کیو ایم تحریک عدم اعتماد پر خود تقسیم ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Ro0QGtW

عمران خان بے آبرو ہوکر حکومت سے نکلے گا، فضل الرحمان

 اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان بے آبرو ہوکر حکومت سے جائے گا۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز حکمرانوں کے خلاف جدوجہد جائز ہے اور اس ناجائز حکومت کے خاتمے کا وقت آچکا ہے، ناجائز ظالم حکمرانوں سے نجات کیلئے ہم سڑکوں پر ہیں، نااہل کے خلاف قومی اسمبلی میں عدم اعتماد پیش ہوئی ہے، عمران خان بے آبرو ہوکر یہاں سے چلا جائے گا، ہمارے پاس وہ زبان نہیں جو بازاری زبان اس کے پاس ہے، تم اس وقت ہمارے شکنجے میں ہو اور تمہارے گریبان تک ہمارے ہاتھ پہنچ چکے ہیں، ان حالات میں اپوزیشن مضبوط و متحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کو آزاد کرانا ہماری زندگی کا مقصد ہے، ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ برابری کی بنیاد پر کام کرنے کیلئے تیار ہیں مگر غلامی نہیں کرسکتے، ہمارا الیکشن کمیشن بے چارہ ہے جو قوم کو درست نتیجہ بھی نہیں دے سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف اداروں کو مضبوط بنانا ہے، ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن خودمختار ہو، ہم فارن فنڈنگ سے پی ٹی آئی کو فرار ہونے نہیں دیں گے، ان نااہلوں کی وجہ سے نتیجہ یہ نکلا کہ دنیا میں ہمارا کوئی دوست نہیں بلکہ جو دوست تھے وہ بھی ناراض ہوگئے، جنہیں یہ آقا سمجھتے تھے انہوں نے بھی فنڈز دینے سے انکار کیا، ہم دنیا میں کسی سے دشمنی نہیں چاہتے لیکن اصول کی بنیاد پر برابری اور دوستی چاہتے ہیں۔

The post عمران خان بے آبرو ہوکر حکومت سے نکلے گا، فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/tFLb7JS

ق لیگ نے اپنا فیصلہ کیا انہیں پتا لگ جائے گا سیاست کیا ہوتی ہے،شاہد خاقان عباسی

 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن)  کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ق لیگ نےاپنا فیصلہ کیا انہیں پتا لگ جائے گا سیاست کیا ہوتی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے (ن) لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ق لیگ نے اپنا فیصلہ کرلیا انہیں پتا لگ جائے گا کہ سیاست کیا ہوتی ہے۔ یکم سے 4اپریل تک ووٹنگ ہوگی اورحکومت سے نجات ملے گی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سرپرائزعمران کونہیں بزدارکوملا۔ جووزیراعلی بہترین تھا اسے ہٹا دیا گیا جبکہ اپنی جماعت کے 11 ارکان بھی قربان کردئیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی کے پاس کچھ کہنے کونہیں تھا توصرف کاغذ لہرادیا۔وزیراعظم کودھمکی آمیز خط پارلیمنٹ میں لانا چاہئیے۔ جب سےتحریک عدم اعتماد کاپراسیس شروع ہوا ہےکہیں سے کوئی کال نہیں آئی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کے پاس چند باقی ہیں ہم کوئی نیا کرپشن کا کیس بنانا چاہتے ہیں تو بنا لیں۔ حکومت کی کرپشن کے کیسز سینکڑوں ارب کے اندر ہیں۔ان کوحساب دینا ہوگا۔ کھلا چیلنج ہے مسلم لیگ (ن ) کے خلاف جو کیس بنائے وہ عوام کے سامنے رکھیں۔

The post ق لیگ نے اپنا فیصلہ کیا انہیں پتا لگ جائے گا سیاست کیا ہوتی ہے،شاہد خاقان عباسی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/omPJzgT

Monday, 28 March 2022

پی ڈی ایم کا پڑاؤ اور جلسہ ختم، میٹرو بس سروس تاحال بحال نہ ہوسکی

 اسلام آباد: جمعیت علماء السلام کے پڑاو اور مسلم لیگ ن کے مہنگائی لانگ مارچ اور جلسہ ختم ہونے کے باوجود بھی جڑاوں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے مابین چلنے والی میڑو بس سروس تیسرے روز بھی بند ہے۔

پشاور روڈ پر پڑاو اور جلسہ ختم ہونے کے بعد اسلام آباد انتظامیہ تاخیر ہونے کے باعث میڑو بس اتھارٹی کو صورتحال معمول پر آنے سے متعلق آگاہ نہ کر سکی، کلیرینس نہ ملنے کے باعث دونوں شہروں کے مابین میڑوس سروس آج بھی بند ہے۔

میڑو ڈیپو پشاور موڑ سیکیورٹی نقطہ نگاہ سے بند ہونے کے باعث تمام بسیں بھی تاحال راولپنڈی ایلوویٹیڈ ٹریک پر پارک ہیں۔

انتظامیہ میڑو بس سروس کے مطابق اسلام آباد انتطامیہ کی جانب سے ابھی تک کلیرینس نہیں ملی، جیسے ہی کلیرینس ملے گی میٹرو بس سروس بحال کر دی جائے گی۔

میڑو بسیں روٹین میں شیڈول کے مطابق صبع 6 بجے سے شب 10 بجے تک آپریشنل رہتی ہیں۔

روزانہ ایک لاکھ 10 ہزار سے ایک لاکھ 25 ہزار مسافر میڑو سروس کے ذریعے جڑواں شہروں کے مابین سفر کرتے ہیں، میڑوس سروس مسلسل تیسرے روز معطل ہونے سے شہریوں کو شدید سفری مشکلات کا سامنا ہے۔

سروس کی مسلسل تیسرے روز بندش کے باعث میڑو بس اتھارٹی کو آپریشنل اخراجات کی مد میں بھاری مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب، حکومت اور متحدہ اپوزیشن کے جلسے ختم ہو چکے مگر ریڈ زون سے کنٹینرز نہ ہٹائے جا سکے، ریڈ زون کے تمام داخلی و خارجی راستے اب بھی کنٹینرز سے بلاک ہیں۔

ریڈو زون سیل ہونے سے شہریوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسکول، کالجز و دفاتر جانے والے لوگ سڑکوں پر دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، شہری راستے کے تلاش میں جگہ جگہ گھوم پھر کر خوار ہو رہے ہیں۔

The post پی ڈی ایم کا پڑاؤ اور جلسہ ختم، میٹرو بس سروس تاحال بحال نہ ہوسکی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/8AztgI4

پی ڈی ایم نے اسلام آباد میں پڑاؤ اور جلسہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا

 اسلام آباد: پی ڈی ایم کے قائدین مولانا فضل الرحمٰن اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے رات تین بجے کے قریب پڑاؤ اور جلسہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پی ڈی ایم کے جلسے کے دوران مریم نواز نے خود روسٹرم پر آکر شہباز شریف کو خطاب کی دعوت دی اور کہا آج پاکستان کو شہباز شریف کی ضرورت ہے۔

جلسے سے خطاب میں مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے عمران خان کے ابسلوٹلی ناٹ کے بیان کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کے پونے چار سالہ کے کرتوتوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے دن رات جھوٹ بولا، یوٹرن لیا، کیا ریاست مدینہ میں ایسا کوئی سوچ سکتا ہے؟ اس لیے عمران نیازی کے پونے چار سالہ کے کرتوتوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ریاست مدینہ کی بات کرکے کارٹلز کو کرپشن کا موقع دیا اور عوام کو کنگال کر دیا، قوم کے اربوں کھربوں روپے کے وسائل برباد ہوگئے، کیا منہگائی اور غربت بین الااقوامی سازش کا نتیجہ ہے؟

شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی خودداری سیکھنی ہے تو نواز شریف سے سیکھو، جس نے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 دھماکے کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے امریکی صدر سے کہا کہ پیسے نہیں اپنی قوم کی خودداری چاہیے لیکن تم خوددار نہیں بلکہ خود غرض ہو، قوم کے اوپر قرض ہو تم۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان میں محرومیاں راتوں رات ختم نہیں ہوں گی، وقت لگے گا، ہم کمربستہ ہوجائیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

The post پی ڈی ایم نے اسلام آباد میں پڑاؤ اور جلسہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Wdmw7Oy

عمران خان کے پاؤں جلنے لگے تو عثمان بزدار پر پاؤں رکھ دیے، مریم نواز

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جن کے سروں میں خدائی سما جائے ان کا یہی حشر ہوتا ہے جو وزیر اعظم عمران خان کا ہوا ہے، ان کی صبح گالیوں اور بدتمیزی سے شروع اور رات بدتمیزی پر ختم ہو ان کا یہی حشر ہوتا ہے۔ 

مسلم لیگ (ن) کے مہنگائی مکاؤ مارچ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ روز اپنے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے سرکاری وسائل استعمال کیے اور 12 ٹرینیں چلائی اوراس کے 10 ہزار بندے نہیں لا سکے، آج عمران خان کو الوداع کہنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قوم کا اعتماد کھو چکا کیونکہ 16 میں سے 15 ضمنی الیکشن ہار نے والے ویسے ہی اعتماد سے محروم ہوتے ہیں اور عمران خان پارلیمنٹ، اور اپنی جماعت کا اعتماد بھی کھو چکا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے اپنے لوگ بھاگ گئے 172 ارکان پورے نہیں ہو رہے، جب بندریہ کے پاوں جلنے لگے تو بچوں پر پاوں رکھ لیتی ہے، عمران خان کے پاؤں جلنے لگے تو عثمان بزدار پر پاوں رکھ دیے، اقتدار کی کشتی ڈھولتی دیکھتے کر عثمان بزدار کو دھکا دے دیا۔

The post عمران خان کے پاؤں جلنے لگے تو عثمان بزدار پر پاؤں رکھ دیے، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/qhviyWt

Sunday, 27 March 2022

لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیگی رہنما کا بیٹا زخمی

 لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طارق بٹ کے بیٹے پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور چیئرمین طارق بٹ کے صاحبزادے اسامہ بٹ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔

عینی شاہد نے بتایا کہ ملزمان فائرنگ کے بعد چیئرمین طارق بٹ کے بیٹے کو خون میں لت پت چھوڑ کر موقع سے باآسانی فرار ہوئے، جس کے بعد ایک راہ گیر نے ریسکیو حکام کو واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد رضاکاروں نے زخمی کو مقامی اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اسامہ بٹ کو تین گولیاں لگیں، جس کے باعث اُن کا خون زیادہ بہہ گیا۔

اطلاع ملنے پر مانگا منڈی پولیس بھی موقع پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔ پولیس حکام کو ملنے والی ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی کہ اسامہ کی کسی سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔

The post لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیگی رہنما کا بیٹا زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Rh6CJyB

عمران خان کا سرپرائز یہ تھا کہ آج بھی بھٹو زندہ ہے، بلاول بھٹو

 اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کا سرپرائز یہ تھا کہ آج بھی بھٹو زندہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر مزاحیہ انداز سے ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کا سرپرائز یہ تھا کہ آج بھی بھٹو زندہ ہے۔

دریں اثنا چوہدری پرویز الہی کی زرداری ہاؤس آمد ہوئی جہاں انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔ مسلم لیگ ق کے وفد میں طارق بشیر چیمہ اور چوہدری سالک حسین شریک تھے۔

مزید پڑھیں: لندن پلان سے اقتدار میں آنے والے کو ہر چیز میں سازش نظر آرہی ہے، شہباز شریف

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ملک کی موجودہ صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی ملاقات اور پیشرفت سے بھی سابق صدر کو آگاہ کیا۔

The post عمران خان کا سرپرائز یہ تھا کہ آج بھی بھٹو زندہ ہے، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/cGBJiDr

اب جلسہ یہاں نہیں ٹھہرے گا بلکہ پھیلے گا، فضل الرحمان

 اسلام آباد: جمیعت علما اسلام کے سربراہ اور اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اب جلسہ یہاں نہیں ٹھہرے گا بلکہ پھیلے گا، یہاں اپوزیشن جماعتیں اکھٹی ہوں گی۔

اسلام آباد میں جے یو آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان ہم تمھیں این آر او نہیں دیں گے بلکہ اُس جگہ لاکر کھڑا کردیں گے جہاں تم سوچ نہیں سکتے، آج ہم اپنی فتح اور تمھاری شکست کا اعلان کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا تھا تم یہودیوں کے ایجنٹ ہو، ہم نے ثابت کردیا کہ تم کس کی جنگ لڑنا چاہتے تھے مگر ہم نے مذہب کارڈ کھیلے بغیر اپنی پُرامن جدوجہد سے مدارس اور اسلام کا دفاع کیا یہ ہمارا ایمان ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ آج اسی مقام پر تمام اپوزیشن اکٹھی ہوگی، جلسہ اب یہاں نہیں ٹھہرے گا بلکہ اب پھیلے گا یہ ہماری مجبوری ہے، ہم قانون کا احترام کرتے ہیں مگر عوام اور کے سامنے اتنے ہی بے بس ہیں جتنا اسلام آباد کا آئی جی اور ڈی آئی جی ہیں۔

جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تم آج ہماری گرفت میں ہو، عمران خان تم نے ہمیں آئی ایم ایف کا غلام بنادیا، تم نے میرے ملک کو غلام بنایا، تم نے کشمیر کا سودا کیا اور کشمیر مودی کے حوالے کیا، تم نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کرنیکا فارمولاکس کے اشارے پر پیش کیا۔؟

پی ڈی ایم کے صدر نے کہا کہ کیا عمران خان نے نہیں کہا تھا کہ اللہ کرے مودی کامیاب ہوتاکہ کشمیر کا مسئلہ حل ہوجائے، ہم ملک کو بیچنے اور آزادی کا سودا کرنے کے تمھارے ہر ایجنڈے کو جانتے ہیں۔

The post اب جلسہ یہاں نہیں ٹھہرے گا بلکہ پھیلے گا، فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/YUdI1wj

بلوچستان حکومت کا ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف قانونی کارروائی پر غور

بلوچستان حکومت نے ہڑتال پر بیٹھنے والے ڈاکٹرز کے خلاف قانونی کارروائی پر غور شروع کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ینگ ڈاکٹروں کے مخصوص گروپ کی ہڑتال سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں صوبے کے اسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز کو ہر صورت بحال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ہڑتال کرنیوالے ڈاکٹروں کے خلاف قانونی کارروائی پر بھی غور کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں دھرنے پر بیٹھنے والے ڈاکٹرز گرفتار

دوسری جانب وزیر صحت نے سیکریٹری صحت کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر ڈاکٹروں کی تعیناتی کے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

The post بلوچستان حکومت کا ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف قانونی کارروائی پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/UclZFdW

موٹرسائیکل سوار اوباش نوجوان کی لڑکی سے دست درازی

 کراچی: شہرقائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار اوباش نوجوان نے لڑکی کے ساتھ دست درازی کی جس پر پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں خاتون کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی وائرل ہوگئی، واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سنسان گلی سے موٹر سائیکل سوار گزر رہا ہے کہ اس دوران اس نے وہاں سے گزرنے والی ایک لڑکی کے ساتھ چلتی موٹر سائیکل پر ہی نازیبا حرکت کی جس پر لڑکی چند لمحے کے لیے حواس باختہ ہوگئی۔

واقعے کے بعد موٹر سائیکل سوار ملزم فرار ہوگیا لیکن سی سی ٹی وی کیمروں میں اس کی فوٹیج محفوظ ہوگئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کا حتمی طور پر تعین نہیں ہوسکا ہے، اورنگی ٹائون کے مختلف تھانوں میں ملزم کی تصویر اور فوٹیج فراہم کردی گئی ہے اور پولیس ملزم کو تلاش کررہی ہے۔

 

The post موٹرسائیکل سوار اوباش نوجوان کی لڑکی سے دست درازی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/XuoxZBU

Saturday, 26 March 2022

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات، اے این پی کی خاتون امیدوار پر مبینہ حملہ

 پشاور: خیبرپختونخوا کی تحصیل دروش چترال میں اے این پی کی خاتون امیدوار خدیجہ پر مبینہ حملہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحصیل دروش کی امیدوار خدیجہ بی بی کو انتخابی مہم کے دوران مخالف جماعتوں کے مشترکہ امیدوار کی جانب سے ہراساں کیا گیا۔

عوامی نیشنل پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کی خاتون امیدوار پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی میدان میں عوامی نیشنل پارٹی کی مقبولیت سے خوفزدہ مخالفین بوکھلا گئے ہیں۔

اے این پی کے رہنما ایمل خان ولی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کسی بھی پرتشدد عمل کی حمایت نہیں کرتی لیکن اپنے ہر کارکن کی حفاظت جانتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ فوری طور پر خدیجہ بی بی کا تحفظ یقینی بنائے، انہیں کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار انتظامیہ ہوگی۔

The post خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات، اے این پی کی خاتون امیدوار پر مبینہ حملہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/6MPv7Oq

جے یو آئی والے اسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے سے گریز کریں، فواد چوہدری کی وارننگ

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کسی سیاسی جماعت کو تھیٹر لگانے کی اجازت نہیں ہوگی، جے یو آئی والے سڑکیں بند کرنے سے گریز کریں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فواد چوہدری نے عدالتی فیصلے کے تناظر میں ایک بیان جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ‏اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کی درخواست پر انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ ہر صورت سڑکوں کو کھلا رکھا جائے اور معمول زندگی کو متاثر نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دھرنے، مظاہرے، جلسے، جلوس یا ریلی کے نام پر کسی سیاسی جماعت کو تھیٹر لگانے کی اجازت نہیں ہوگی، اگر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی تو قانون حرکت میں آئے گا۔

انہوں نے بالخصوص جمیعت علما اسلام (ف) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’جے یو آئی کے ارکان خصوصی نوٹ کرلیں اور سڑکیں بند کرنے سے احتیاط کریں‘۔

واضح رہے کہ 27 مارچ کو حکمراں جماعت بھی اسلام آباد میں اپنا تاریخی جلسہ کرنے جارہی ہے، اس حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس جلسے میں 10 لاکھ افراد شرکت کریں گے جبکہ جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کے قافلے بھی اسلام آباد میں مظاہروں اور جلسوں کے لیے شہر اقتدار پہنچ گئے ہیں۔

The post جے یو آئی والے اسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے سے گریز کریں، فواد چوہدری کی وارننگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/uoFMQHY

حکومت گرتی ہوئی دیوار ہے ایک دھکا دینے کی ضرورت ہے، فضل الرحمان

 اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کے دن تھوڑے رہ گے ہیں، قوم جلد یوم نجات منائے گی، ایک گرتی ہوئی دیوار ہے ایک دھکا دینے کی ضرورت ہے اور 28 مارچ کو متحدہ اپوزیشن کا جلسہ ہوگا۔

موٹر وے پر ہکلہ کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت ایک ٹمٹماتا چراغ ہے اور مانند چراغ سحری ہے ایک پھونک مارنے کی ضرورت ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت ختم ہو جائے گی اس وقت پورا ملک اسلام آباد کی جانب رواں ہے اور سب کی ایک ہی آواز ہے ’حکومت جائے اور آئین کے تحت نئی اور شفاف سیاست کاا آغاز ہو‘۔

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ ملک اس وقت تباہی کے دہانے پر ہے، مہنگائی عام آدمی کی زندگی تباہ کرچکی ہے جبکہ ملک معاشی اور اخلاقی لحاظ سے ڈوب رہا ہے اور معیشت تباہ ہوچکی ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھاکہ اگر ملک کو بچانا ہے تو قوم کے لیے کچھ کرنا ہے جبکہ موجودہ حکومت کے دن تھوڑے رہ گے ہیں، جلد قوم یوم نجات منائے گی اور 27 مارچ کو پورا ملک یہاں پہنچ رہا ہے لوگ اسلام آباد کی جانب آمد رہے ہیں۔

خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی زیر قیادت مارچ کا قافلہ کشمیر ہائی وے سے اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوگیا ہے، پی ڈی ایم کے سربراہ ہکلہ ٹول پلازا سے قافلے کے ہمراہ آئے اور ان کے ہمراہ بڑی تعداد میں گاڑیاں شامل ہیں۔

The post حکومت گرتی ہوئی دیوار ہے ایک دھکا دینے کی ضرورت ہے، فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/UwgTYf8

اے این ایف نے کوئٹہ کے قریب سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی

 کوئٹہ: اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے صوبہ بلوچستان میں اہم کارروائی کی اور اس دوران 98 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمد کرکے قبضے میں لے لی۔

ایکسریس نیوز کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف کوئٹہ کے کارروائی کے دوران کار سے 98 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمد کی گئی، یہ کارروائی کوئٹہ کے قریب جبل نور کے مقام پر کی گئی۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع موصول ہونے پر مغربی بائی پاس کے قریب ناکہ بندی کی، اس دوران اے این ایف ٹیم کو دیکھ کر ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

اے این ایف نے منشیات اور گاڑی قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

The post اے این ایف نے کوئٹہ کے قریب سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/MUeYKF3

بھارتی بزرگ شہری 74 برس بعد بھائی سے ملاقات کیلیے پاکستان پہنچ گئے

پاکستانی ہائی کمیشن کے ویزا اقدام کے باعث کرتاپور صاحب میں 74 برس بعد ملاقات کرنے والے پاکستانی شہری محمد صدیق کے بھائی سکا خان پاکستان پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی بزرگ شہری سکاخان عرف حبیب واہگہ بارڈر کے راستے 74 برس بعد پاکستان پہنچے، جہاں اُن کے بھائی محمد صدیق اورخاندان کے دیگرافراد نے اُن کا والہانہ استقبال کیا۔

سکا خان کی اپنے بڑے بھائی محمد صدیق سے چند ہفتے قبل کرتارپورصاحب میں ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد نئی دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن نے 28 جنوری کو سکاخان کو پاکستان آنے کے لئے ویزا جاری کیا تاکہ وہ اپنے خاندان سے ملاقات کرسکیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے 1947 میں خاندان سے بچھڑ جانیوالے سکہ خان کو ویزا جاری کردیا

بھارت کی طرف سے اٹاری بارڈر بند ہونے کی وجہ سے سکاخان پاکستان نہیں آسکے تھے، وہ بھارت کے ضلع بھٹنڈہ کے گاؤں پھلے وال  کے رہائشی ہیں جبکہ ان کے بڑے بھائی محمدصدیق اورخاندان فیصل آباد کے علاقہ بوگڑاں میں رہائش پذیرہے۔

The post بھارتی بزرگ شہری 74 برس بعد بھائی سے ملاقات کیلیے پاکستان پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/RhktacN

Friday, 25 March 2022

کراچی میں گوشت کی فروخت صرف 30 فیصد رہ گئی، میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن

 کراچی: میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کراچی میں گوشت کی فروخت صرف 30 فیصد رہ گئی۔

میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ لمپی اسکن ڈیزیز سے سب سے زیادہ متاثر کراچی میں گوشت کے کاروبار سے وابستہ افراد ہوئے ہیں  شہر میں گوشت کی فروخت صرف 30 فیصد رہ گئی، بیماری سے قبل3تا5 ہزار جانور یومیہ ذبح ہوتے تھے اب یہ تعداد کم ہوکر یومیہ ایک ہزارسے بھی کم ہوگئی ہے۔

انھوں نے ڈی جی لائیو سٹاک کے اس اعتراف کو خوش آئند قرار دیا جس میں انھوں نے جنوبی افریقہ سے نجی طور پر  منگوائی گئی ویکسین کی وجہ سے لمپی اسکن ڈیزیز  (ایل ایس ڈی) کا پھیلاؤ بڑھااس لیے ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کرائی جائے کیونکہ بیماری سے سب سے زیادہ متاثر میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے اراکین ہوئے ہیں۔

انھوں نے ڈی جی لائیواسٹاک سے مطالبہ کیا کہ درآمد ہونے والی موثر ویکسین فوری طور پر مویشیوں کو لگانے کی منصوبہ بندی کی جائے  اور اس کیلیے اگر دوسرے اداروں سے تربیت یافتہ افراد لینے پڑیں تو لیے جائیں۔

میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور محکمہ لائیوسٹاک سندھ کے اشتراک سے لمپی اسکن ڈیزیز کی ویکسین بنانے کا خیر مقدم کیا ہے اور ویکسین کی تیاری کے لیے بھرپور تعاون کی پیشکش کی ہے کہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی عبدالمجید چیئرمین ناصر قریشی اور جنرل سیکریٹری سکندر اقبال قریشی کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی نے ملک کو درپیش ایک اہم مسئلہ پر سائنٹیفک سیمینار منعقد کرکے نہ صرف اس کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے بلکہ مسئلے کے مؤثر حل کے لیے تجاویز بھی پیش کی گئیں اور ویکسین بنانے کی امید بھی دلائی گئی۔

The post کراچی میں گوشت کی فروخت صرف 30 فیصد رہ گئی، میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/1c7I4ix

تحریک عدم اعتماد؛ مسلم لیگ ن کی اتحادیوں سے تعلقات خراب ہونے کی تردید

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی اور اتحادیوں کے تعلقات خراب ہونے کی تردید کرتے ہوئے انہیں من گھڑت قرار دے دیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی اور اتحادیوں سے متعلق ذرائع سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں کے بارے میں ذرائع سے چلائی جانے والی خبریں من گھڑت ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں میں مشاورت جاری ہے، نوازشریف اور اتحادیوں کے حوالے سے چلائی جانے والی خبر بالکل جھوٹ ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام اس حکومت پر عدم اعتماد کرچکے ہیں، اتحادی عوام کی خواہشات پر چلیں گے اور جلد اس نالائق نااہل اور عوام دشمن حکومت سے نجات حاصل کریں گے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے اپیل کی کہ قیاس آرائیوں پر مبنی ذرائع سے چلنے والی خبروں کی تصدیق کرلیا کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ذرائع سے خبر سامنے آئی تھی کہ نوازشریف نے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کی مخالفت کردی اور عہدہ دینے پر اپوزیشن سے اتحاد ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ تھا کہ نوازشریف کے انکار کے بعد اپوزیشن اتحاد ختم ہوجائے گا کیونکہ پی پی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر ق لیگ کو وزارتِ اعلیٰ دینے کی یقین دہانی کراچکے تھے۔

The post تحریک عدم اعتماد؛ مسلم لیگ ن کی اتحادیوں سے تعلقات خراب ہونے کی تردید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/UmyDEjM

الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کو طلبی کا نوٹس

 اسلام آباد: خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں قانون کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو ایک اور نوٹس جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو نوٹس ڈی ایم او مانسہرہ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جاری کیا، جس میں عمران خان کو 28 مارچ کو دن 11 بجے خود یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: 3 چوہے مل کر میرا شکار کرنے آرہے ہیں ان کو شکست دوں گا، وزیراعظم

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم کو تیسرا نوٹس جاری کیا گیا، اس سے قبل عمران خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا جاچکا ہے۔

The post الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کو طلبی کا نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/xezsYJw

بلوچستان کی کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ

وزیراعلیٰ بلوچستان نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی ظہور بلیدی کی کابینہ سے چھٹی کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بی اے پی کے ظہور بلیدی کو کابینہ سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جبکہ اُن سے محکمہ پی اینڈ ڈی کا قلمدان پہلے ہی واپس لیا جاچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق ظہور بلیدی کی جگہ طور اتما خیل کو وزارت دی جائے گی جبکہ سردار صالح بھوتانی کو وزیر خزانہ ، ضیاء اللہ لانگو کو مشیر بلدیات بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

The post بلوچستان کی کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MksadB

بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لوٹنے والے چار انسانی اسمگلر گرفتار

 لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں کارروائی کرکے بیرون ملک بجھوانے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سے چار انسانی اسمگلر گرفتار ہوئے جن سے لاکھوں روپے اور  پاسپورٹ بر آمد کرلیے گئے۔ بیرون  ملک بھجوانے کا جھانسہ دینے والے انسانی اسمگلر عدیل جاوید کو گرفتار کیا گیا، ملزم نے 24 لاکھ روپے  ہتھیائے تھے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ انسانی اسمگلر محمد عمران  کو جعلی ویزوں کا دھندہ کرنے  پر گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضہ سے 8 پاسپورٹ  بر آمد ہوئے۔ اسی طرح مزید دو انسانی اسمگلروں محمد سلیم اور ارشد مرزا بھی پکڑا گیا۔

ملزموں کے قبضہ سے جعلی ویزے لگے پاسپورٹ بر آمد کرلیے گئے۔ ایف آئی اے  نے چاروں  ملزموں کے خلاف انسانی اسمگلنگ کے الزامات تحت مقدمات درج کر لیے۔

 

The post بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لوٹنے والے چار انسانی اسمگلر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ojhCyOc

پیپلزپارٹی سے کوئی معاہدہ کیا اور نہ ہی حکومت میں جانے کا ارادہ ہے، ایم کیو ایم

 کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے کوئی معاہدہ ہوا اور نہ ہی کوئی وزارت مانگی جبکہ حکومت میں بھی جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اسلام آباد سے کراچی واپس پہنچنے کے بعد عارضی مرکز بہادر آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ  خطرے کا نشان سرخ( لال) ہے، اس میں احتیاط  کی ضرورت ہے اگر سب نے ذمے داری پوری نہ کی تو جمہوریت کو نقصان پہنچ سکتا ہے، ملک ایسے اقتصادی اور سیاسی حالات میں پہنچ چکا ہے جہاں جمہوریت کو خطرہ ہے، ایم کیو ایم صرف جمہوریت کو بچانا چاہتی  ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم نے ابھی پی پی سے کوئی معاہدہ نہیں کیا اور نہ ہی وزارت مانگی اور نہ ہی حکومت میں جانے کا ارادہ ہے، اگر ہم دباؤ میں  ہوکر فیصلے کررہے ہوتے تو ہمارے دفاتر بند نا ہوتے اور کارکنان بھی لاپتہ نہ ہوتے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی اعلی ترین عدالت کے بلدیاتی قانون کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھے ہیں، سندھ میں امن و امان قائم ہونے کا زیادہ فائدہ پیپلز پارٹی کو ہوگا، اتحاد سے زیادہ اہم اختلاف رائے کے حق کو تسلیم کر کے جینے کا سلیقہ سیکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے قانون سازی مانگی ہے جس کے مطابق بنیادی جمہوریت کا نفاذ  ہے، کسی کے پاس ملک میں یہ حق نہ ہو کہ بنیادی جمہوریت کے انتخابات کو ملتوی یا روک سکے، پی پی سے متروکہ املاک کے معاملات پر بھی بات چیت کی جائے گی، ہم مطالبات کو سنوارنے اور منوانے نکلے تھے یاداشت پیش کرنا معاہدہ نہیں ان کی طرف سے اگر یہ کہا جائے کہ مطالبات جائز ہیں تو اب حق تلفی کو دور کرنے اور ان پر عمل کرنے کےلیےمکینزم بنانا ہوگا۔

ایم کیو ایم کنونیئر کا کہنا تھا کہ ’ہم اپوزیشن کے کردار کو مزید وسیع کرنا چاہتے ہیں اگر وہ بات نہیں مانیں گے تو پھر ہم بھی یہاں وہ بھی یہاں روڈ بھی ہے اور عوام بھی، اگر وہ مان رہے ہیں تو کہے رہے ہیں کہ عمل کریں اب  ان کو ایک موقع تو دینا ہی ہے، ہم عوام کے مسائل اور ان کے مفاد کو مقدم رکھ رہے ہیں اور اُن کے مینڈیٹ کو تسلیم کرانے نکلے ہیں آج کسی بھی وجہ سے جماعتیں ہماری بات سنے کو تیار ہیں تو یہ ہماری کامیابی ہے‘۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارے مطالبات جائز ہیں اور اسکو پورا کرنے کےلیے حکمت عملی بنائیں گے، ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ پھر بیٹھیں گے، پندرہ سالوں میں شہری علاقوں کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک سب کے سامنے ہے ہم ان زیادتیوں ، ظلم کے خلاف ایوان ، سڑکوں اور عدالتوں پرآواز بلند کرتی رہے اور اپنے مطالبات کو لے کر وزیراعلی ہاؤس بھی گئے اب اگر یہ مطالبات سنے جارہے ہیں تو ہم نے پیپلز پارٹی کو اپنے مطالبات کی یاداشت پیش کردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ ہونے والی ظلم و زیادتیوں کے ساتھ جدوجہد کر رہی ہے، ایوانوں، عدالتوں اور سڑکوں پر احتجاج بلند کرتے رہے ہیں اور کر رہے ہیں،وزیر اعلی ہاؤس پر گئے کہ ہمارے مطالبات سنے جائیں، اب جب کہ ہمارے مطالبات جائز سمجھے گئے ہیں ہماری حق تلفیوں کو تسلیم کیا گیا ہے تو اس پر ایک نظام وضع کرنے کی ضرورت ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے گفتگو کے آخر میں کہا کہ ’میں ان لوگوں سے بھی مخاطب ہوں جو ہر اچھے برے وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے، ہم آپ کا مقدمہ اور مسائل لے کر حکمرانوں کو پاس بیٹھے ہیں، یہ وہی مطالبے ہیں جو ہم گزشتہ کئی برسوں سے دہرا رہے ہیں، پی پی  نے نہ حکومت کی پیشکش کی ہے نہ ہی ہمارا ارادہ ہےجمہوریت کے  لئے جتنی ضرورت حکومت کی ہی اتنی ہی اپوزیشن کی ہے، اگر وہ مطالبات پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو ہم ہر گھڑی تیار ہیں، ہم سمجھتے ہیں ایسے کسی قدم کے لئے پہلے بھروسا قائم کرنا بہت ضروری ہے، گزشتہ 15 سالوں سے ہمیں دیوار سے لگایا گیا ہے، بھروسا قائم کروانے کے لیے ہمیں دیوار سے نکالنے کی ضرورت ہے۔

The post پیپلزپارٹی سے کوئی معاہدہ کیا اور نہ ہی حکومت میں جانے کا ارادہ ہے، ایم کیو ایم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/VIyUHl0

او آئی سی اجلاس پر بھارت کا بیان ناقابل قبول ہے، پاکستان

 اسلام آباد: پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم کے 48ویں اجلاس پر بھارتی اعتراضات اور بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے او آئی سی وزرائے خارجہ تنظیم کے 48ویں اجلاس کے اعلامیہ پر بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مکمل طور پر ناقابل قبول اور غیر ذمہ دارانہ ہے، او آئی سی امت مسلمہ کی اجتماعی آواز ہے اور اقوام متحدہ کے بعد دوسری بڑی بین الاقوامی تنظیم ہے، جس کے ارکان 57 ممالک جبکہ 6 مصر ممالک ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی  قراردادوں کے برخلاف کشمیر پر غیرقانونی قبضہ جمائے بیٹھا ہے، بھارت نے کئی دہائیوں سے طاقت کے وحشیانہ اور اندھا دھند استعمال کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت نےغیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں کیں، بی جے پی اور آر ایس ایس سے متاثر ’ہندوتوا‘ نظریے نے اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں کے لیے جگہ کو زمین کو محدود کردیا، ریاستی سرپرستی میں ظلم و ستم آج کے ہندوستان میں ایک معمول بن گیا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ ’او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور ایک بار پھر بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدام کو مسترد کردیا ہے‘۔

The post او آئی سی اجلاس پر بھارت کا بیان ناقابل قبول ہے، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/9yTxL6d

میڈیا کی آزادی میں ہم واپس پیچھے جا رہے ہیں، جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ میڈیا کی آزادی میں ہمارے ہاں بہتری نہیں آئی، ہم واپس پیچھے جا رہے ہیں۔

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پیکا ترمیمی آرڈی نینس کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے کہا کہ یہاں تین سوالات ہیں، پہلا سوال آرڈی نینس بظاہر آئین کے آرٹیکل 89 کے خلاف جاری ہوا، پیکا سیکشن 20کا غلط استعمال ہو رہا ہے، تہمت لگانے کے لیے قانون پہلے سے موجود ہے، اس جرم کی سزا پانچ سال ہے جس کا اطلاق سوشل میڈیا پر تہمت لگانے والے پر بھی ہوگا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ایف آئی اے نے جو رپورٹس پیش کیں وہ تو انٹرنیٹ پر صحافیوں کی نگرانی کر رہے ہیں؟ کسی بھی جمہوری ملک میں سیلف سینسر شپ کیسے ہو سکتی ہے؟ آرڈی نینس لانے میں کیا عجلت تھی؟ کیوں نا آرڈی نینس کو کالعدم قرار دیا جائے؟۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ملک میں جمہوریت اور آئین ہے، پبلک آفس ہولڈر سوشل میڈیا سے پریشان کیوں ہیں؟ ترمیمی آرڈی نینس پر عملدرآمد رکا ہوا ہے، یہی تو پوچھ رہے ہیں کہ آرڈی نینس لانے میں جلدی کیا تھی؟ صرف اسی ایک نکتے کی بنیاد پر آرڈی نینس کالعدم قرار دیے جانے کے قابل ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل دیے کہ ترمیمی آرڈی نینس کے تحت سیکشن 20سے نیچرل کا لفظ نکالا گیا، اس میں اداروں کو شامل کیا گیا، جیسا کہ ججز خود شکایت درج نہیں کرا سکتے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ عدلیہ کے بارے میں پریشان نہ ہو، جان لیں عدلیہ کو تنقید سے کوئی پریشانی نہیں، پاکستان شہری حقوق کے عالمی معاہدوں کا دستخط کنندہ ہے، آپ ان کے خلاف جا رہے ہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل دیے کہ فریڈم آف پریس میں ہمارے ہاں پچھلے دس پندرہ سال میں بہتری آئی، پیکا ترمیمی آرڈیننس پریس سے متعلق نہیں سوشل میڈیا سےمتعلق ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بہتری نہیں آئی ہم واپس پیچھے جا رہے ہیں، سوشل میڈیا کا غلط استعمال تو سیاسی جماعتیں کر رہی ہیں، پہلے مطمئن کریں صدر کے پاس ایسا آرڈیننس لانے کا اختیار تھا؟ ہتک عزت کے قوانین تو پہلے سے بھی موجود تھے ، آپ نے ایف آئی اے کو اختیار دے دیا کہ اس پر گرفتار کر لیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کہا کہ آپ کو آخری موقع دے رہے ہیں، پیر کو دلائل دیں، بتائیں کہ ہتک عزت کو فوجداری کیوں بنایا جائے؟۔

عدالت نے پیکا ترمیمی آرڈی نینس کے خلاف درخواستوں پر سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی۔

The post میڈیا کی آزادی میں ہم واپس پیچھے جا رہے ہیں، جسٹس اطہر من اللہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/hlTWnJg

قومی اسمبلی اجلاس اگر کل تک ملتوی کیا جائے تو اعتراض نہیں، شاہد خاقان

 اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس اگر کل تک ملتوی کیا جائے تو اعتراض نہیں۔

شاہد خاقان اجلاس میں شرکت کے لیے قومی اسمبلی پہنچے۔ اس موقع پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ اگر آج تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاتی تو اگلا لائحہ عمل کیا ہوگا؟۔

شاہد خاقان نے جواب دیا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ آج اسپیکر صاحب ہاؤس کو ملتوی کر دیں گے، کیونکہ ایوان کی روایت ہے کہ اگر کوئی رکن فوت ہو جائے تو اجلاس اگلے دن کے لیے ملتوی کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کل تک اجلاس ملتوی کیا جاتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، لیکن اگر اجلاس لمبے عرصے کےلیے ملتوی کیا جاتا ہے تو مسئلہ ہوگا۔

The post قومی اسمبلی اجلاس اگر کل تک ملتوی کیا جائے تو اعتراض نہیں، شاہد خاقان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/sHR0QDC

Thursday, 24 March 2022

کراچی میں شاہراہوں اور سڑکوں پر فوڈ اسٹریٹ سے کوڑے دان غائب

 کراچی: شہر قائد میں اہم شاہراہوں، سڑکوں، فوڈ اسٹریٹس اور شاپنگ مال میں حکومت اور شاپنگ مالز کی انتظامیہ کی غفلت کے باعث کوڑے دان(ڈس بن) غائب ہوتے جارہے ہیں اور اب ان کی جگہ بڑے کنٹینر رکھ دیے گئے ہیں لیکن ان کی تعداد کم ہونے اور شہریوں کی فوری رسائی نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر ہی کچرا گرانے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔

سندھ حکومت نے شہرکراچی کے بلدیاتی اداروں سے سالڈ ویسٹ کا کام لینے کے لیے 2016 میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ قائم کیا، صوبائی ادارے نے آغاز میں بلدیہ عظمیٰ کراچی، ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن (ڈی ایم سی) ایسٹ اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپویشن ساوتھ میں صفائی کی ذمے داری سنبھالی اور بتدریج دیگر میونسپل کارپوریشنزمیں بھی سالڈ ویسٹ کا کام سینٹرلائز کردیا گیا، اس وقت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی 32 اہم شاہراؤں، ڈی ایم سی ایسٹ، ڈی ایم سی ویسٹ، ڈی ایم سی ساؤتھ، ڈی ایم سی کورنگی، ڈی ایم سی ملیر، ڈی ایم سی کیماڑی میں مکمل طور پر صفائی  کے کام انجام دے رہا ہے، بلدیہ وسطی میں صرف سوئپنگ کے کام انجام دے رہا ہے۔

ایکسپریس سروے کے مطابق ڈس بین کی کمی کی وجہ سے سب سے خراب صورتحال فوڈ اسٹریٹس اور دیگر کاروباری علاقوںکی ہے،حسین آباد، برنس روڈ، طارق روڈ، بہادرآباد، عالمگیر روڈ، پیر الہی بخش کالونی،ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، صدر ایریاز، لی مارکیٹ، عائشہ منزل، شاہراہ پاکستان اور دیگر علاقوں میں روزانہ جگہ جگہ کچرے کے چھوٹے کے ڈھیر قائم ہوجاتے ہیں اگرچہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ دوسرے دن صبح وہاں صفائی کردیتا ہے لیکن ڈس بین کی کمی کی وجہ صفائی کا کلچر قائم نہیں ہوپارہا ہے،عملے کو بھی زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے،اگروہاں ڈس بین رکھ دیے جائیں تو عوام میں صفائی کا کلچر بھی پیدا ہوگا، سڑکیں اور کاروباری مراکز بھی صاف ستھرے رہیں گے اور صفائی کے عملے کو بھی اتنی محنت نہیں کرنی پڑیگی۔

بلدیاتی اداروں میں مزدوروں کی سی بی اے سجن یونین کے چیئرمین ذوالفقار شاہ نے ایکسپریس ٹریبیون سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے صفائی کا پورا کام مختلف چینی کمپنیوں کو ٹھیکے پر دیا ہوا ہے، بورڈ کے اپنے پاس کوئی وسائل نہیں، یہ صرف افسران کی تنخواہیں ادا کرتا ہے جو صفائی کے امور کی نگرانی کرتے ہیں، چینی کمپنیاں صفائی کے نچلے عملے کی تنخواہیں ادا کرتی ہیں،مشینری، ڈس بین، بڑے کنٹینرز بھی ان ہی کے ہیں۔

صفائی کے تمام امور سوئپنگ سے لے کر کچرا اٹھانے اور ٹھکانے کے کام بھی یہ کمپنیاں انجام دیتی ہیں، ان کمپنیوں نے آغاز میں اہم شاہراہوں، سڑکوں اور گلی محلوں میں لوہے کے ڈس بین رکھے تھے، بعدازاں ان کی جگہ کئی ہزار پلاسٹک کے ڈس بین رکھے گئے، جگہ جگہ ڈس بین رکھے جانے سے شہریوں میں بتدریج صفائی کا کلچر پیدا ہورہا تھا اور وہ ان ڈس بین میں کچرا ڈال رہے تھے،بڑی تعداد میں ڈس بین رکھے جانے سے شہریوں کی وہاں تک رسائی آسان تھی بالخصوص شہر کی اہم شاہراہوں اور فوڈ اسٹریٹ پر شہری، دکاندار اور ہوٹل کے مالکان اپنا کچرا وہاں ڈال دیا کرتے تھے، لیکن کچھ عرصے قبل ان پلاسٹک کے ڈس بین کو ہٹا کر مختلف مقامات میں بڑے کنٹینر رکھ دیے گئے، انھوں نے کہا کہ اس وقت شہر میں صرف 25فیصدپلاسٹک کے ڈس بین مختلف علاقوں میں رکھے ہوئے ہیں جبکہ بقیہ 75فیصد ہٹا دیے گئے ہیں، انھوں نے کہا کہ پلاسٹک ڈس بین نہ ہونے سے اہم شاہراہوں، سڑکوں اور بالخصوص فوڈ اسٹریٹس پر شہری اور دکاندار اوپن ایریاز میں کچرا پھینک دیتے ہیں۔

ذوالفقار شاہ نے کہا کہ شاپنگ مال میں ڈس بین رکھنے کی ذمے داری اس شاپنگ مال انتظامیہ کی ہے البتہ حکومت کو چاہیے کہ شاپنگ مالز انتظامیہ کو پابند کرے کہ وہ اپنے مالز میں ڈس بین رکھیں، حکومت کو چاہیے کہ صفائی کے معاملے میں آگاہی مہم چلائے، واک کا اہتمام کرے جس سے یقینا عوام میں احساس ذمے داری جاگے گا،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر آپریشن طارق علی نظامانی نے ایکسپریس ٹریبیون سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ نے رہائشی علاقوں میں بڑے کنٹینرز نصب کرنے کے بعد چھوٹے ڈس بین کی تعداد کچھ کم کردی ہے لیکن کمرشل علاقوں میں ڈس بین کم نہیں کیے گئے،ٹریفک پولیس کی درخواست پر اہم شاہراہوں کی سروس روڈز پر جہاں ٹریفک کے بہاؤ میں یہ ڈس بین خلل ڈال رہے تھے ۔

وہاں کچھ مقامات سے ہٹادیے گئے ہیں، انھوں نے یہ بات مسترد کی کہ فوڈ اسٹریٹ اور کمرشل علاقوں سے ڈس بین کی تعداد کو کم کیا گیا، ان علاقوں میں چھوٹے ڈس بین بدستور رکھے ہوئے ہیں، طار ق نظامانی نے کہا کہ بیشتر رہائشی علاقوں میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے عملے نے گھر گھر جاکر کچرا جمع کرنا شروع کردیا ، صفائی کا عملہ کچرا بڑے کنٹینر میں ڈمپ کرتا ہے جہاں سے گاڑیاں اٹھاکر لے جاتی ہیں اور لینڈ فل سائیٹ پر ڈمپ کرتی ہیں۔

The post کراچی میں شاہراہوں اور سڑکوں پر فوڈ اسٹریٹ سے کوڑے دان غائب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/bYaZVLO

اطہرمتین قتل کیس؛ ملزم کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیاگیا

 کراچی:  انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے نجی ٹی وی کے سینئر پروڈیوسراطہرمتین کے قتل کیس میں ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے تفتیشی افسر کو 14 روز میں چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے روبرو سینئر پروڈیوسر اطہر متین کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے پر ملزم اشرف بنگلزئی کو پیش کیاگیا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ تفتیش مکمل ہوگئی مزید ریمانڈکی ضرور نہیں، ملزم نے تفتیش میں اہم انکشافات کیے ہیں، عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا، عدالت نے تفتیشی افسر کو 14 روز میں چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

The post اطہرمتین قتل کیس؛ ملزم کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیاگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/fDxzqsr

قومی اسمبلی اجلاس؛ متحدہ اپوزیشن رہنماؤں کی رات گئے اہم ملاقات

 اسلام آباد: قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس کے اعلان کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کی اہم ملاقات ہوئی جس میں ایوان کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس صبح 10 بجے پارلیمینٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں ایوان کی کارروائی پر حکمت عملی طے کی جائے گی، حزب اختلاف نے بھرپور پاور شو کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے اپوزیشن قائدین نے حکمت عملی تیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر کی جانب سے فاتحہ خوانی کے ساتھ اجلاس ملتوی کرنے پر حزب اختلاف کی جانب سے شدید احتجاج کیا جائے گا، تمام اپوزیشن ارکان کو اجلاس میں شریک ہونے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، جب کہ اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس دس بجے ہوگا۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج سے شروع ہوگا، تحریک عدم اعتماد بھی شامل

اجلاس کے حوالے سے رات گئے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی، جس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، سعد رفیق، خواجہ آصف ودیگر شریک ہوئے۔

آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ شیری رحمان اور رخسانہ بنگش موجود تھیں۔ ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے تحریک عدم اعتماد اور اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا، جس کے بعد مشترکہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس صبح طلب کر لیا گیا ہے، جس میں تمام ارکان کو فیصلوں پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

The post قومی اسمبلی اجلاس؛ متحدہ اپوزیشن رہنماؤں کی رات گئے اہم ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ZsaSxcN

کراچی میں پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار

 کراچی: فریئر پولیس نے پولیس اہلکار بن کر سر راہ چیکنگ کے بہانے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے نقدی، غیر ملکی کرنسی، واکی ٹاکی اور جعلی نمبر پلیٹس سمیت دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر چند ہفتے قبل پولیس کیپ پہنے کار سوار کی جانب سے چیکنگ کے بہانے شہریوں سے نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہونے سے متعلق ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ فریئر پولیس نے خفیہ اطلاع پر گینگ کے ماسٹر مائنڈ ملزم زاہد ولد علی احمد کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے 2 لاکھ 75 ہزار روپے نقد، 400 امریکی ڈالر، واکی ٹاکی ، پولیس وردی ، پولیس کیپ ، جعلی نمبر پلیٹس اور ایک بیگ برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ ان کا گروہ 4 افراد پر مشتمل ہے اور غیر ملکی باشندوں کے ساتھ چیکنک کے نام پر لوٹ مار کی وارداتیں کرتا ہے جبکہ گزشتہ ماہ 19 فروری کو بھی سی ویو کے قریب گاڑی میں سوار ایک غیر ملکی کو بھی چیکنگ کے بہانے لوٹا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جبکہ ملزم نے کچھ عرصہ قبل تین تلوار حلال احمر ہسپتال کے قریب چینی باشندے کو بھی لوٹا تھا۔

 

The post کراچی میں پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/jflnRFY

Wednesday, 23 March 2022

مسلم لیگ ن کے بعد جے یو آئی نے بھی مارچ کا شیڈول تبدیل کردیا

 اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے بعد جمیعت علماء اسلام  نے بھی مہنگائی مارچ کا شیڈول تبدیل کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی کے ملک بھرسے روانہ ہونے والے قافلے 25کی بجائے اب 26 مارچ کواسلام آباد میں داخل ہوں گے۔

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ڈی آئی خان سے قافلہ 26 مارچ کو روانہ ہوگا جو شام پانچ بجے ہکلہ انٹرچینج پہنچے گا۔ پارٹی ترجمان کےمطابق صوبہ سندھ ، بلوچستان، پنجاب اور کے پی کے قافلے قیادت کی ہدایت کے مطابق روانہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ (ن) نے مہنگائی مکاؤ مارچ کا شیڈول تبدیل کردیا

ترجمان کے مطابق تمام قافلے 26 مارچ کی شام اسلام آباد میں داخل ہوکر سری نگر ہائی وے جی نائن پر جمع ہوں گے۔  دریں اثناء جے یو آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل جان کے مطابق جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے قافلے 25 مارچ کی بجائے اب 26 مارچ کو اسلام آباد کے لیے روانہ ہونگے۔

The post مسلم لیگ ن کے بعد جے یو آئی نے بھی مارچ کا شیڈول تبدیل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Dek1aWf

صدرنے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کواعزازات سے نوازا

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صحت، تعلیم، ادب، فنون لطیفہ اور انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات سے نوازا ہے۔

سرکاری خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق ایوان صدر میں منعقد تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو نشان امتیاز، ہلال امتیاز، ستارہ پاکستان، ستارہ شجاعت، ستارہ امتیاز، صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی، ستارہ قائداعظم، تمغہ شجاعت اور تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

نشان امتیاز حاصل کرنے والوں میں محمد نعیم، نذر محمد راشد(ن م راشد مرحوم) اور مجید امجد (عبدالمجید مرحوم) شامل ہیں۔ ہلال امتیازحاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر انعام الرحمان، ڈاکٹر قمر محبوب، طاہر اکرام، روحیل حیات اور کشور ناہید شامل ہیں۔ تقریب میں ملائیشیاءسے تعلق رکھنے والے محمد عازمی عبدالحامد اور اومان سے تعلق رکھنے والے شیخ احمد بن حماد الخلیلی کو ستارہ پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا ۔

ستارہ شجاعت کا اعزاز حاصل کرنے والوں میں محمد بخش برڈو، ریشماں برڈو اور بریگیڈیئر شفیع اللہ خان شامل ہیں۔ ڈاکٹر سید حسین امام عابدی، راشد رانا، سید عقیل بلگرامی، محمود الحق علوی (مرحوم) اور سلمان اقبال کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔ صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے والوں میں سید تجمل حسین، پروفیسر ڈاکٹر یاسر ایاز، شکیلہ ناز اور عرفان اللہ جان شامل ہیں۔ چوہدری خالد محمود (ناروے) کو ستارہ قائداعظم کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

تمغہ شجاعت حاصل کرنے والوں میں محمد اکبر خان، آنجہانی اقبال مسیح، عبدالغفار شیخ شہید، ضیا ءحسین شہید،تبسم شبیر اعوان، عرفان احمد خان درانی، اسد اللہ قریشی، محمد علی، احمد علی، صادق حسین، نور الدین، ملک دارا خان شہید، محمد رحیم شاہ، محمد سعید شاہ، محمد ولید صابر خان، وقار احمد، عبدالقہار خان، جمیل احمد کلہوڑو اور عدنان ملک شامل ہیں۔ تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد، مومنہ درید قریشی اور اسد محمود شامل ہیں۔

تقریب میں خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی، وفاقی وزرا، وزرامملکت، وزیراعظم کے مشیروں اور معاونین خصوصی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

 

The post صدرنے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کواعزازات سے نوازا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/iEc2x53

وزیر خارجہ اور او آئی سی سیکریٹری جنرل کی کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ پریس کانفرنس

 اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے اختتامی اجلاس کے بعد سیکرٹری جنرل او آئی سی حصین براہیم طحہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 48ویں اجلاس میں وزارتی سطح پر 46 اور 800 کے قریب وفود نے شرکت کی، جس پر ہم سیکرٹری جنرل او آئی سی اور او آئی سی سیکرٹریٹ کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ او آئی سی اجلاس میں پہلی بار کسی بھی چینی وزیر خارجہ کی شرکت ہوئی جو تمام ممالک کے لیے باعث افتخار اور تسلی کا سبب بھی بنی۔ شاہ محمد قریشی نے کہا کہ اجلاس میں مسلم دنیا کو اسلامی ممالک سے تعلقات بڑھائے کا پیغام دیا اور بی آر آئی کا حصہ بننے والے ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں اس فورم کی اہمیت کو اجاگر کیا، اس فورم کو مزید فعال بنانے کے لیے اتحاد کی ضرورت ہے، بطور چیئرمین وزرائے خارجہ کونسل میں اس فورم کو دوبارہ مرکزیت میں لانے اور اتحاد مضبوط بنانے کی کوشش کروں گا اور مختلف چیلنجز میں پل بن کر انہیں حل کرنے کی کوشش کروں گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جموں و کشمیر پر متعدد قراردادوں اور اوآئی سی کی واضح حمایت کے باوجود یہ مسئلہ ابھی بھی حل طلب ہے، اسی طرح فلسطین میں بھی قبضہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں و مظالم جاری ہیں، ہم دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر قراردادوں سے آگے عملدرآمد کی جانب جائیں گے، ہم مل کر عملدرآمد کے حوالے سے ایکشن پلان بنائیں گے، دسمبر کے او آئی سی میں ہمارا مقصد واضح تھا کہ افغانستان میں انسانی صورتحال پر عالمی توجہ دلائی جائے اور ہم اس میں کامیاب رہے، نہ صرف افغانستان پر پابندیاں نرم کی گئیں بلکہ فنڈز بھی قائم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پر نہ صرف اجلاس میں بات چیت ہوئی بلکہ اس کو اجاگر کیا گیا، کشمیر کانٹیکٹ گروپ کے اجلاس میں ہم نے کشمیر پر بہت اچھا تبادلہ خیال کیا، ہم نے اس پر قراردادوں سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ایک ایکشن پلان بنا کر ہم نے اتفاق کیا کہ مختلف رکن ممالک جموں و کشمیر پر ملاقاتیں کرتے رہیں گے اور جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورت حال کی نگرانی کی جائے گی جبکہ نیویارک اور جنیوا میں موجود ہمارے سفارت کار اس کو مسئلے کو مزید اجاگر کریں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین پر پاکستان کا موقف انتہائی واضح اور مسلسل ہے، ہم نے گزشتہ رمضان میں اپنے فلسطین پر اس کا مظاہرہ کیا، ترکی، ملائشیا اور دیگر وزرائے خارجہ سے وقت طے کر کے ہم نے نیویارک میں ایک ساتھ مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا اور جنرل اسمبلی میں اس معاملے کو اٹھایا، اس طرح ہم نے فلسطینیوں کے سامنے پاکستانی موقف کا عملی مظاہرہ کیا۔

او آئی سی سیکرٹری جنرل حصین ابراہیم طحہ کا خطاب

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ابراہیم طحہ کا کہنا تھا کہ میں کانفرنس کے انعقاد پر انتظامیہ اور پاکستان کے عوام کو سراہتا ہوں، یہ کانفرنس یوم پاکستان کے موقع پر منعقد ہوئی جس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، کانفرنس کے ایجنڈے میں امن و سلامتی و اسلامو فوبیا کے معاملات کو شامل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں افغانستان پر بات چیت بھی ہوئی، گزشتہ کانفرنس میں ہم نے افغانستان پر خصوصی نمائندے کی تقرری کی بات کی تھی، ہم نے افغانستان پر خصوصی نمائندے کا تقرر اور اینڈاومنٹ فنڈ قائم کر دیا ہے جبکہ نائیجیریا کے لیے 1 ملین ڈالرز سے زائد رقم بھی موصول ہوگئی۔

او آئی سی سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ فلسطین ہمیشہ سے ہمارے ایجنڈا میں سر فہرست رہا ہے، ہم نے جموں وکشمیر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، ہم نے وزیر خارجہ پر واضح کیا کہ یہ ایک حقیقی مسئلہ ہے جس پر ہماری حمایت اُن کے ساتھ ہے،ہم نے واضح کیا کہ حق استصواب رائے کشمیریوں جا حق ہے۔

انہوں نے بتایا کہ او آئی سی کا ہیڈ کوارٹر اکثر اور بالخصوص افریقی ممالک سے ہزاروں میل دور ہے، جس کی وجہ سے سب کو مسائل کا سامنا رہتا ہے، اس صورت حال میں آج دوپہر کو افریقا میں خصوصی نمائندے کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا جو دورہ کر کے او آئی سی کو رپورٹ پیش کرے گا۔

او آئی سی سیکریٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے افریقی ممالک کو ان مسائل میں اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے، یورپ میں تنازع نے دنیا میں بے چینی پیدا کی ہے کیونکہ دنیا کے اس حصے میں بھی لاکھوں مسلمان رہتے ہیں۔

 

The post وزیر خارجہ اور او آئی سی سیکریٹری جنرل کی کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ پریس کانفرنس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/XjM2FTU

گورنر ہاؤس سندھ میں 18 شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کی تقریب کا انعقاد

 کراچی: یوم پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والے18 افراد میں سول ایوارڈز تقسیم کرنے کی پروقار تقریب سندھ گورنر ہائوس میں منعقد ہوئی۔

تقریب کی نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے انجام دئیے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شاہد عبداللہ کو ستارہ امتیاز سے نوازا، اسی طرح مرحومہ دردانہ بٹ کو بھی سول ایوارڈ دیا گیا جو ملیحہ انور خان نے وصول کیا۔

علاوہ ازیں اسماعیل تارا، منظور علی مرزا، سید ساجد حسن، شکور، امداد علی وگھیو، مدد علی سندھی، ایاز گل (ایاز علی دال)، پروین سعید اور سونی فیصل کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر سید غلام مشرف، ڈاکٹر فیض اللہ عباسی، روبینہ قریشی، زاہدہ سعید، پروفیسر شہلا باقی، محمد حنیف طیب اور ڈاکٹر محمد ہارون میمن کو نمایاں کارکردگی پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سول ایوارڈز حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اعزاز حاصل کرنے والوں نے اپنی صلاحیتوں کے باعث ملک کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ، ہمارا وطن ہی ہماری پہچان ہے۔ وطن کی تعمیر وترقی کے لئے ضروری ہے کہ ملک کے مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دی جائے ۔

The post گورنر ہاؤس سندھ میں 18 شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کی تقریب کا انعقاد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/VZwH3zi

چین کو 4.2 ارب ڈالر قرضے کی ادائیگی پھر موخر

 اسلام آباد: چین نے پاکستان کے ذمے اپنا 4.2 ارب ڈالر قرضہ جس کی ادائیگی اسی ہفتے کی جانا تھی پھر مؤخرکردی۔

وزیرخزانہ شوکت ترین نے ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو میں قرضہ مؤخر ہونے کی تصدیق کردی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے چین سے یہ قرضے مؤخرکرنے کی درخواست کی تھی۔

اس خبر کے فائل کرنے تک چینی سفارتخانہ کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا تھا۔چین آئی ایم ایف کو2019ء میں کرائی گئی یقین دہانیوں کے تحت پاکستان کے ذمے اپنے قرضے مؤخرکرتا آرہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے چند ماہ قبل اپنے دورہ چین کے دوران بھی ان قرضوں کو مؤخرکرنے کی درخواست کی تھی۔پاکستان نے 21 ارب ڈالر قرضوں کی لائف لائن مانگی ہے۔ ان میں 10.7 ارب ڈالر کمرشل اور سیف ڈیپازٹس کے قرضے شامل ہیں۔

پاکستان کے پاس گزشتہ ہفتے تک 15.8 ارب ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر تھے۔پاکستان کے ذمہ بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے روپے پردباؤپڑ رہا ہے اور منگل کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گرکر181.75 روپے ہوگئی ہے۔

پاکستان نے کرنسی تبادلے کی سہولت کا حجم 4.5 ارب ڈالر سے بڑھا کر 10 ارب ڈالر کرنے کی بھی درخواست کی تھی جو 5.5 ارب ڈالر کا اضافی قرضہ ہے تاہم چین نے ابھی تک اپنے فیصلے سے پاکستان کو آگاہ نہیں کیا۔کرنسی تبادلے کا معاہدہ چینی تجارتی مالیاتی سہولت ہے ۔

The post چین کو 4.2 ارب ڈالر قرضے کی ادائیگی پھر موخر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/QjwksL1

Tuesday, 22 March 2022

قائداعظم کا نظریہ پاکستان، بطور اسلامک اسٹیٹ

قائداعظم محمد علی جناح ؒ صدر آل انڈیا مسلم لیگ نے طویل جدوجہد کے ذریعے مسلمانوں کی جدا ریاست قائم کر کے ہندوستان بلکہ دنیا ئے عالم کے مسلمانوں کی رہنمائی کرنے کا حق ادا کر دیا۔

کچھ علماء اور نیشنلسٹ مسلمان، مسلمانوں کی جدا ریاست پاکستان کے حق میں نہ تھے۔ ان کا خیال تھا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ بیرسٹر‘ یورپین لباس میں ملبوس ہے۔ طرز زندگی اسی طرز پر ہے۔ وہ ہندوستان کی تقسیم کے حق میں نہ تھے اور آل انڈیا مسلم لیگ کے دو قومی نظریہ کو فوقیت دینے میں ناکام رہے ہیں۔

ہندوستانی علماء دیو بند مفتی کفایت اللہ صاحب‘ حسین احمد مدنی‘ مولانا ابوالکلام آزاد اور بے شمار ایسے عالم پاکستان کے حق میں نہ تھے۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ کا نظریہ صاف تھا کہ ہندو اور مسلمان دو جدا مذاہب ہیں ۔ دونوں کے اطوار ‘ طریقہ زندگی ‘ تمدنی افکار جدا ہیں۔ مسلمان اور ہندو جدا قومیں ہیں ۔ لہٰذا یہ تب ہی ہو سکتا ہے کہ جدا قوم کو جدا وطن حاصل ہو اور تقسیم ہند ضروری امر ہے۔ لہٰذا 14 اگست 1947ء کو جدا وطن حاصل ہوا۔

قائداعظم محمد علی جناحؒ نے عید الفطر کے موقع پر 1948ء میں کراچی میں واضح کر دیا تھا کہ اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے اور ہماری ہر طرح رہنمائی کرتا ہے۔ اس طرح نبی کریم ؐ کے یوم ولادت عید میلادالنبی ؐ  کے موقع پر25 جنوری 1984ء کو قائداعظم محمد علی جناح ؒ نے لوگوں کے خیالات کو غلط قرار دیا کہ پاکستان کا آئین شریعت کے خلاف ہو گا۔ آپ نے سندھ ہائی کورٹ بار ا یسوسی ایشن کے ممبران کو میلاد النبی ؐ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا… ’’مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کچھ لوگ زور دیتے ہیں کہ مستقبل میں پاکستان کا آئین شریعت کی بنا پر ہو ۔

وجہ یہ ہے کچھ لوگ شرپسند ہیں خیال کرتے ہیں کہ ہم شریعت کو آئین سے ہٹا دیں گے۔ یہ کیوں خیال پیدا کیا گیا کہ ہم آئین پاکستان میں شریعت کو نہیں اپنائیں گے۔ یہ بد خیالی کیوں پیدا کی گئی‘‘آپ نے زور دے کر کہا ’’اسلامی ا صولوں کا مقابلہ کسی آئین سے نہیں ہے۔

آج بھی وہ اسی طرح ہماری زندگی کے لئے ضروری ہیں جس طرح 1400 سال پہلے تھے‘‘۔قائداعظم محمد علی جناحؒ کے بارے میں خواجہ غلام محمد نے اپنے تاثرات یوں قلمبند کئی کہ: میری قائداعظم محمد علی جناحؒ صدر آل انڈیا مسلم لیگ سے 1936ء میں سری نگر میں پہلی بار ملاقات ہوئی۔ دوسری بار1946ء میں ہوئی۔ اس کے بعد تیسری ملاقات 1947ء میں بمبئی میں ہوئی اور 17جولائی 1947ء کو کراچی میں جب وہ گورنر جزل آف پاکستان تھے۔

وادی کشمیر یعنی سری نگر میں مئی اور جون میں موسم جو بن پر ہوتا ہے۔پھول بہتات سے کھلتے ہیں۔ جس طرح میں نے اپنے اشعار میں کہا…

گل ہائے گا‘ گل سرخ لالہ و گل
تخیل کے ہیں کامران کارنامے

سب ہی رنگ ہیں طرح طرح کے افسانے
خالق عظیم کی ہے یہ حسین گلکاری

(ایم اے صوفی)

موسم کی رنگینیاں آنکھوں کو خیرہ کرتی ہیں۔ چاند کی چاندنی بلوری کٹورے میں اپنا عکس یوں چھوڑتی ہیں کہ پہاڑوں کی چوٹیاں ‘درختوں کے پتے حسین و جمیل نظارہ پیش کرتے ہیں۔ پھل درختوں کے ساتھ ‘ ہوا کے جھونکوں کے ساتھ جھولے لیتے ہیں۔ سیب ‘خوبانی‘ ناشپاتی‘ انگور‘ طرح طرح کے میوے بہتات سے آتے ہیں۔

چنانچہ ہندوستان اور باہر سے سیاح آتے ہیں۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ کو بھی ا چھا موسم پسند اور خوشنما ماحول پسندیدہ رہا۔ چنانچہ 1939ء میں موسم گزارنے کی خاطر سری نگر تشریف لے گئے۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ کو پانی کا نظارہ بھی خیرہ کرتا تھا۔چنانچہ وہ سری نگر میں ’’کشتی گھر‘‘ جانا پسند کرتے تھے۔ آپ کے ہمراہ آپ کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح بھی تھیں۔

اپنی تہذیب کا اندازہ کون لگا سکتا ہے۔2 جون 1936ء کو عید میلادالنبی ؐکی تقریب مجاہد منزل میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں قائداعظم محمد علی جناحؒ نے شرکت کی۔ اس کا اہتمام آل جموں اینڈ کشمیر مسلم کانفرنس نے کیا تھا۔ حیدر آباد کے شہزادہ اعظم جان بھی موسم کی رعنائیاں دیکھنے آئے ہوئے تھے۔ وہ بھی میلاد میں شامل ہو گئے۔ اس میں ہندوستان کے چیدہ چیدہ مسلمان آئے ہوئے تھے۔ اس میٹنگ کی صدارت حیدر آباد دکن کے نواب خسرو جنگ نے کی۔ جوہری سنگھ مہاراجہ کشمیر کے ذاتی دوست تھے اور قائداعظم محمد علی جناحؒ نے انگریزی میں تقریر کی۔

حضور نبی کریم ؐ سے محبت کااظہار نہایت عقیدت سے کیا اور لنکن ان میں اپنے داخلہ کی وجہ بتائی۔ کیونکہ اس ادارے کے فریسکو پر قانون سازی کے میدان میں مشاہیر کے نام درج تھےMuhammad first Law giver of the worid حضور نبی کریم ؐ کا اسم مبارک سب سے اوپر تھا۔ لہٰذا میں نے داخلہ یہاں لینا پسند کیا اور بیرسٹری کا امتحان پاس کیا۔

جب قائداعظم محمد علی جناحؒ اپنی تقریر کے ذریعے حضور نبی کریم ؐ کے ساتھ اظہار محبت کر رہے تھے تو سری نگر کے د انشور منشی سراج الدین نے بے ساختہ اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی تقریر نے ایک نیا رنگ بنا دیا۔ لوگ متعجب ہوئے کہ قائداعظم محمد علی جناح ؒ کو نبی کریم ؐسے اس قدر انس اور محبت ہے۔ 3 جون 1936ء کو چوہدری غلام عباس کے ہاں میلاد النبی ؐ کے جلسہ میں قائداعظم محمد علی جناحؒ نے اتحاد بین المسلمین پر زور دیا اور ساتھ تلقین کی کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اقلیت کابھی خیال کریں۔

بس کیا تھا کشمیر میں ہر طرف قائداعظم محمد علی جناحؒ کی تقریر کا تذکرہ تھا اور لوگوں کا تانتا بندھ گیا۔ پارٹیاں منعقد کی گئیں۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ اپنی قابلیت اور حضور نبی کریم ؐ سے عقیدت کی بنا پر مسلمانوں میں ہر دلعزیز ہو گئے۔

قائداعظم محمد علی جناحؒ کی ایک بڑی عادت تھی کہ طلباء کے ساتھ گفتگو کرتے اور ان کے مستقبل کے بارے میں مشورہ دیتے ۔ علی گڑھ سے بھی ان کو بڑی دلچسپی تھی۔ دوسری بار قائداعظم محمد علی جناحؒ 10 مئی 1944ء کو سری نگر آئے۔ کیا شاندار استقبال ہوا۔

قائداعظم محمد علی جناح ؒ ہمیشہ اسلامی ریاست کا ذہن رکھتے تھے۔ تاہم وہ کسی صورت میں پاپائیت کے حامی نہ تھے۔ انہوں نے امریکی ریڈیو پر بیان دیتے ہوئے فرمایا تھا کہ پاکستان کا آئین ابھی تیار ہونا ہے۔ آئین ساز اسمبلی موجود ہے۔ مجھے معلوم نہیں کہ آخر آئین کی شکل و صورت کیسی ہو گی۔ لیکن جیسے بھی ہو گی وہ جمہوری روایات پر مبنی ہو گی۔ جس میں اسلام کے سنہری اصول شامل ہوں گے۔ کیونکہ اسلامی اصول آج بھی اسی طرح زندگی سنوارنے کے لئے ہیں جس طرح چودہ سو سال پہلے تھے اور اسلام کی خاصیت یہی ہے کہ وہ ہمیں جمہوریت سکھاتا ہے۔

کیونکہ اسلام نے ہمیں مساوات‘ انصاف اور عدل سے معاملات کو حال کرنا سکھایا ہے۔ہمیں اسلام کے یہ سنہرے اصول وراثت میں ملے ہیں۔ لہٰذا ان اصولوں کو اپناتے ہوئے ہمارا آئین تیار ہو گا۔ لہٰذا یاد رکھنا چاہئے کہ پاکستان ایک مسلم ریاست ہو گی جو اسلامی اصولوں پر مبنی ہوگی۔ اس میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی۔

9جون 1947ء کو امپیریل ہوٹل دہلی میں آل انڈیا مسلم کونسل کے میٹنگ منعقدہوئی تاکہ تقسیم ہند فارمولے کی منظوری حاصل کی جائے۔ وہاں پر مولانا حسرت موہانی جو قائداعظم محمد علی جناحؒ سے قربت رکھتے تھے‘ نے اختلاف کیا اور دو علماء نے قائداعظم سے دریافت کیا کہ آپ پاکستان بنا رہے ہیں۔ اس کا آئین کیا ہوگا؟ قائداعظم ؒ نے فوراً جواب دیا… ’’قرآن اور سنتؐ‘‘ گویا وہ اسلامی‘ فلاحی جمہوری ریاست کے حامی تھے۔

٭٭٭

قیام پاکستان سے پہلے مارشل لاء تک ریاستی کامیابیوں کا احوال
تحریر : محفوظ النبی خان

22 اور 23 مارچ کو لاہور میں آل انڈیا مسلم لیگ کے تاریخی اجلاس میں منظور کردہ قرارداد ،23 مارچ 1956 ء کو متحدہ پاکستان کے پہلے آئین کی منظوری اور اس کے درمیان ریاست کے مقاصد اور سمت کے تعین کیلئے آئین ساز اسمبلی سے12  مارچ کو منظور کردہ قرارداد مقاصد۔ ان سب میں ماہ مارچ اور جمہوری انداز مشترک اقدار ہیں ۔

23 مارچ 1956 ء کا تاریخی دن محض اس لئے ہماری تاریخ میں یاد گار نہ بن سکا کہ اس روز منظو ر کئے جانے والے آئین کو صرف دوسال بعد ہی تحلیل کر دیا گیا، لیکن در حقیقت 23مارچ 1956 کوآئین سازی کے ذریعے 23 مارچ 1940 کی تجدید کرکے پاکستان کو با قاعدہ جمہوری ریاست میں تبدیل کردیا گیا۔ اسی لیے یہ تاریخ پاکستان کے ارتقاء کے حوالے سے تاریخ دانوں کی توجہ کا محورر ہے گی۔ قرارداد لاہور کے تناظر میں ہر سال ملک کا الیکٹرانک و پر نٹ میڈیا بجا طور پر خصوصی اہتمام کرتا ہے۔

البتہ 23 مارچ 1956 ء کے تاریخی دن جب پاکستان نے اپنی آزادی کی حتمی منزل طے کی تھی ، بھی اس لحاظ یاد گار حیثیت رکھتا ہے کہ آئین کی منظوری کے فریضہ میں بھی وہ شخصیات شریک تھیں جنہوں نے قرار داد لاہور کی تائید کی تھی۔

اسی طرح 12 مارچ 1956 ء کو قرارداد مقاصد کی منظوری کے وقت بھی وہ شخصیات دستور ساز اسمبلی میں موجود تھیں جنہوں نے قرارداد لاہور کی ترتیب اور تائید میں اپنا کردار ادا کیا تھا۔12 مارچ1956 کی قرارداد مقاصد کے حق میں آئین ساز اسمبلی میں جہاں دائیں بازو کی اہم شخصیت علا مہ شبیر احمد عثمانی موجودتھے وہیں بائیں بازو کا ایک بڑا نام میاں افتخار الدین بھی اس کے ہمنوا تھے۔

تاریخ کی ستم ظریفی ہے کہ 7 اکتوبر 1958 ء کو ملک میں آمریت کے نفاذ کے ساتھ ہی گذشتہ 11 سال کی نشیب وفراز سے پر داستان کی فراموشی کا عمل شروع ہوگیا۔ ساتھ ہی ساتھ اس 11سالہ دورمیں مختلف شعبوں میں ہونے والی ترقی کو نظر انداز کرنے کی منظم کوشش کا آغاز کردیا گیا اور مذکورہ دور میں سیاستدانوں کی کردہ اور ناکردہ غلطیوں ، کوتاہیوں کو بھی ان کے کھاتہ میں ڈال کر منتخب اداروں میں ان کی شمولیت پر پابندی عائد کردی گئی ۔

زیر نظر مضمون میں پاکستان کی اس گیارہ سالہ تاریخ کا اجمالی جائزہ لینے کی کوشش کی گئی ہے او راس اعتبار سے ریاستی امور کے مختلف شعبوں میں حاصل کردہ کامیابیوں کے ذکر پر انحصار کیا گیا ہے ۔ سیاسی میدان میں 14 اگست کو پاکستان کی آزاد مملکت کاقیام ، گلگت بلتستا ن کی پاکستان سے وابستگی ، وادی کشمیر کے ایک حصہ کی آزادی وہ اہم کارہائے نمایاں ہیںجنہیں قیام کے پہلے ہی سال عبور کر لیا گیا ۔

اسی دور ان پاکستان نے اقوام متحدہ کی رکنیت ، صلیب احمر بوائے اسکاؤٹ، اولمپک گیمز کی تنظیموں میں شمولیت او ردنیا کے دیگر ممالک سے پاکستان کی نوزائیدہ ریاست کو تسلیم کرانے اور سفارتی تعلقات کے قیام پر سر عت کے ساتھ پیش رفت شروع کی جبکہ دنیا میں نو آباد یاتی تسلط کے خلاف بھی ہم نے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا شروع کردیا ۔

قیام پاکستان کے اولین سالوں میں مسئلہ کشمیر  پر اقوام متحدہ میں اہم سفارتی کامیابیاں حاصل کی گئیں اور سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق جمو ں وکشمیر میں استصواب رائے کے لئے کام کا آغاز ہوا۔ اسی دور میں ہندوستان سے تبادلہ آبادی کے نتیجہ میں پاکستان آنے والے لوگوں کی آباد کاری کو اہمیت دی گئی اور اس مقصد کے لئے دونوں ممالک کے وز راء اعظم کی سطح پر بین الا قوامی معاہدے طے پائے جبکہ اقلیتوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے “لیاقت نہرو پیکٹ” طے پا یا جس پر آج بھی عمل درآمد کی ضرورت ہے۔

مالیاتی شعبہ میںاسٹیٹ بینک آف پاکستان کاقیام،  پبلک سیکٹر میں نیشنل بینک آف پاکستان،بینک آف بہاولپور جبکہ پرائیویٹ کارپوریٹ سیکٹرمیںحبیب بینک ، مسلم کمر شل بینک سمیت دیگر نجی اور کار پو ر یٹو بینکوں کی تشکیل کے ساتھ ساتھ کرنسی نوٹوں ،ڈاک ٹکٹوں اور عدالتی ٹکٹوں وغیر ہ کی چھپائی کیلئے سیکیورٹی پرنٹنگ پریس، سرکاری اسٹیشنری سے متعلق گورنمنٹ پریس جیسے ادارے قائم کئے گئے۔

صنعتکاری کے محاذ پر بذات خود قائداعظم محمد علی جناح نے پرائیویٹ سیکٹر میں ٹیکسٹائل مل کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور اس شعبے میں بہت تیزی کے ساتھ ملک آگے بڑھ رہا تھا۔ صنعتوں کی ترویج کے لئے انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کئے گئے۔ 1947 سے 1951 تک اولین دورمیں سرکاری شعبے میں چار جامعات  سند ھ یونیور سٹی ، پشاور نیور سٹی ، راجشاہی یونیورسٹی اور کراچی یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا۔

جہاز رانی کے شعبہ میں محمد ی اسٹیم شپ کمپنی، ایسٹ اینڈ ویسٹ شپنگ اور پین اسلامک اسٹیم شپ کمپنیوں کا قیام ، کراچی اور چٹا گانگ کی بندر گاہوں کی ترقی وہ کامیا بیاںہیں جو پاکستان نے قائداعظم اور لیاقت علی خان کے دور میں حاصل کیں ۔ شہر ی ہوابازی کے شعبہ میں پرائیویٹ سیکٹر کی اور ینٹ ائیر ویزاور بعد ازاں پبلک سیکٹر میں پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز PIA کا قیام مذکورہ 11 سالہ دور کا کارنامہ ہے ۔ اسی 11 سالہ دور میں کراچی شپ یارڈ جیسا جہاز سازی کا ادارہ قائم کیا گیا اور ا نجینئرنگ  کے شعبے کی ترقی کے لئے PCSIR پاکستان کو نسل آف سائنٹفک اینڈانڈ سٹریل ریسرچ اور PIDC پاکستان انڈسٹریل ڈو یلپمنٹ کارپوریشن کا قیام ، بلوچستان میں سوئی کے مقام میں قدرتی گیس کی دریافت بھی اسی دور کی ترقی ہے ۔

PIDC کے تحت سرکاری شعبہ میں ذیل پاک سیمنٹ فیکٹری ، ہرنائی وولن ملز، کھلنا نیوز پر نٹ ، کرنا فلی پیپرز کا قیا م اور اسی کے ساتھ ساتھ کپاس اور جوٹ جیسی پاکستان کی اہم زرعی پیداوار سے متعلق بڑے پیمانوں پر صنعتوں کا جا ل بھی اسی دور میں بچھایا گیا۔ یہ سب کچھ اور بہت سی کا میابیاں پاکستان نے نامساعد حالات میں محض اپنے وسائل سے حاصل کیں۔ اس طرح گوادر کا حصول اور چین کو تسلیم کیا گیا۔ یوں پاکستان نے ان سالوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔

The post قائداعظم کا نظریہ پاکستان، بطور اسلامک اسٹیٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/mwZkqDx

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...