Urdu news

Saturday, 19 March 2022

بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا کمسن بچے پر پولیس تشدد کا نوٹس

 کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس نعیم اختر افغان نے تھانے میں پولیس اہلکاروں کا کم عمر بچے پر تشدد کا نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان نے کوئٹہ میں واقع پشتون آباد تھانے میں بچے پر تشدد کے حوالے سے سوشل میڈیا وائرل ویڈیو کا نوٹس لیا اور  فوری ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر میسر اور ایس ایس آپریشنز کو عدالت میں طلب کرلیا۔

دوسری جانب قائم مقام ڈی آئی جی پولیس غلام اظفر مہسر اور ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی نے بتایا کہ بچے تشدد کرنے والے اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو پشتون آباد تھانے کی ہے مگر واقعہ نیا نہیں بلکہ 4 جولائی 2021 کا ہے۔ بچے کو لیگل اسکواڈ نے موبائل چوری کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وردی میں ملبوس اہلکاروں کو کمسن بچے پر تشدد کرتا دکھایا گیا تھا، یہ ویڈیو کسی شخص نے بہت خفیہ طریقے سے ریکارڈ کی تھی۔

The post بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا کمسن بچے پر پولیس تشدد کا نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/mo7AdUJ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...