Urdu news

Tuesday, 22 March 2022

پاکستان میں 2 سال بعد کورونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی

اسلام آباد: ملک بھر میں تقریباً دو سال بعد آج پہلا روز ہے جب کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 34 ہزار476 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 443 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.28 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ 455 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ الحمدللہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ سے ملک میں کوئی موت نہیں ہوئی! یہ تقریباً 2 سال میں پہلی بار ہوا ہے۔

The post پاکستان میں 2 سال بعد کورونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/YvikGuq

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...