اسلام آباد: حکومت نے منحرف اراکین سے متعلق صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کر دیا۔
ہارس ٹریڈنگ کیخلاف اور آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدر مملکت عارف علوی کی طرف سے اٹارنی جنرل نے ریفرنس دائر کیا جس پر سپریم کورٹ سے رائے لی جائے گی۔
صدارتی ریفرنس میں سپریم کورٹ سے 4 سوالوں کے جواب پوچھے گئے ہیں۔ حکومت نے سوال اٹھایا کہ آرٹیکل 63 اے کے تحت کیا ارکان اسمبلی کو پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے سے روکا جاسکتا ہے؟۔
ریفرنس میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ کیا منحرف ارکان کا ووٹ گنتی میں شمار ہوگا یا نہیں ہوگا؟۔ حکومت نے پوچھا کہ پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے والا رکن صادق اور امین رہے گا اور یہ کہ آرٹیکل 63 اے میں نااہلی کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا، تو کیا ایسے ارکان تاحیات نااہل ہوں گے؟۔
ریفرنس میں مزید کہا گیا کہ فلور کراسنگ یا ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کیا ہو سکتے ہیں؟
The post منحرف اراکین سے متعلق صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/7VS5udZ
No comments:
Post a Comment