گوجرانوالہ میں درندہ صفت شخص نے 9 سالہ ذہنی معذور بچی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ صدرگوجرانوالہ کے علاقہ جنڈیالہ باغوالہ میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ذہنی معذوربچی کوعثمان نامی ملزم نے ہوس کا نشانہ بنایااورفرارہوگیا۔
ایس پی سول لائنز اسدالرحمان کے مطابق پولیس نے فوری مقدمہ درج کیااورٹیم بنائی گئی۔ آئی ٹی ٹیم کی مدد سے ملزم کاپتاچلایاگیااورچندگھنٹوں بعد ملزم کو گرفتارکرلیاگیا۔
ایس پی سول لائنز کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف جرم کرلیاہے۔ بچی کامیڈیکل اورملزم کاڈی این اے کروارہے ہیں، درندہ صفت شخص کوسخت سزا دینے کی کوشش کی جائے گی۔
The post گوجرانوالہ میں درندہ صفت شخص کی 9 سالہ ذہنی معذور بچی سے زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ZGCSvJz
No comments:
Post a Comment