Urdu news

Wednesday, 16 March 2022

اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے پرحکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے پرحکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔

ہائیکورٹ میں اوور سیز پاکستانیوں کو بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کا حق نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11اپریل کو جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی معاونت کے لئے پیش ہونے کا حکم دیا۔

درخواست میں وفاقی حکومت ،الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا کہ آئین کے تحت حق رائے دہی ہرشہری کا بنیادی حق ہے ، شہریوں کوان کے بنیادی حق سے محروم کرنا آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت اوورسیز پاکستانیوں کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنےکی اجازت دے۔

The post اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے پرحکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/7TR5ewI

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...