Urdu news

Thursday, 17 March 2022

کراچی میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 4بچوں سمیت 5افراد جاں بحق

 اسلام آباد: کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں شانتی نگرمیں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے4بچے اورخاتون جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع شانتی نگرمیں ایک جھونٹپری میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیگرجھونپٹریوں کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ سے جھلس کے ایک خاتون اور3بچے جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق بچوں میں 9سالہ کامران،11سالہ فرحان،12سالہ صائمہ اور8سالہ طیبہ شامل ہیں۔آگ سےجھلسنے والے ایک بچے کواسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائربریگیڈ نے موقع پرپہنچ کرآگ پرقابو پالیا۔آتشزدگی سے 5جھونپڑیاں مکمل طورپرتباہ ہوگئیں۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

The post کراچی میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 4بچوں سمیت 5افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/b5lz3Do

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...