Urdu news

Monday, 28 March 2022

پی ڈی ایم کا پڑاؤ اور جلسہ ختم، میٹرو بس سروس تاحال بحال نہ ہوسکی

 اسلام آباد: جمعیت علماء السلام کے پڑاو اور مسلم لیگ ن کے مہنگائی لانگ مارچ اور جلسہ ختم ہونے کے باوجود بھی جڑاوں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے مابین چلنے والی میڑو بس سروس تیسرے روز بھی بند ہے۔

پشاور روڈ پر پڑاو اور جلسہ ختم ہونے کے بعد اسلام آباد انتظامیہ تاخیر ہونے کے باعث میڑو بس اتھارٹی کو صورتحال معمول پر آنے سے متعلق آگاہ نہ کر سکی، کلیرینس نہ ملنے کے باعث دونوں شہروں کے مابین میڑوس سروس آج بھی بند ہے۔

میڑو ڈیپو پشاور موڑ سیکیورٹی نقطہ نگاہ سے بند ہونے کے باعث تمام بسیں بھی تاحال راولپنڈی ایلوویٹیڈ ٹریک پر پارک ہیں۔

انتظامیہ میڑو بس سروس کے مطابق اسلام آباد انتطامیہ کی جانب سے ابھی تک کلیرینس نہیں ملی، جیسے ہی کلیرینس ملے گی میٹرو بس سروس بحال کر دی جائے گی۔

میڑو بسیں روٹین میں شیڈول کے مطابق صبع 6 بجے سے شب 10 بجے تک آپریشنل رہتی ہیں۔

روزانہ ایک لاکھ 10 ہزار سے ایک لاکھ 25 ہزار مسافر میڑو سروس کے ذریعے جڑواں شہروں کے مابین سفر کرتے ہیں، میڑوس سروس مسلسل تیسرے روز معطل ہونے سے شہریوں کو شدید سفری مشکلات کا سامنا ہے۔

سروس کی مسلسل تیسرے روز بندش کے باعث میڑو بس اتھارٹی کو آپریشنل اخراجات کی مد میں بھاری مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب، حکومت اور متحدہ اپوزیشن کے جلسے ختم ہو چکے مگر ریڈ زون سے کنٹینرز نہ ہٹائے جا سکے، ریڈ زون کے تمام داخلی و خارجی راستے اب بھی کنٹینرز سے بلاک ہیں۔

ریڈو زون سیل ہونے سے شہریوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسکول، کالجز و دفاتر جانے والے لوگ سڑکوں پر دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، شہری راستے کے تلاش میں جگہ جگہ گھوم پھر کر خوار ہو رہے ہیں۔

The post پی ڈی ایم کا پڑاؤ اور جلسہ ختم، میٹرو بس سروس تاحال بحال نہ ہوسکی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/8AztgI4

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...