کوٹری: اسٹیشن کے قریب ریلوے مین لائن زوردار دھماکے سے اڑا دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوٹری اسٹیشن کے قریب ریلوے مین لائن زوردار دھماکے سے اڑا دی گئی، واقعہ کوٹری اسٹیشن کے قریب خورشید کالونی پر پیش آیا جب کہ ریلوے ٹرینوں کی آمد رفت بند کر دی گئی۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث ریلوے پٹری کا ایک فٹ کا ٹکڑا ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے ٹرینوں کو کوٹری، حیدرآباد اور بھولاری سمیت دیگر اسٹیشنوں پر روک دیا گیا۔
دوسری جانب ریلوے حکام نے بی ڈی ایس عملہ طلب کرلیا، ریلوے پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز واقعے کی جگہ پہنچ گئے اور ابتدائی تفتیش کے بعد واقعہ دہشت گردی قرار دے دیا تاہم رینجرز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔
The post کوٹری کے قریب ریلوے مین لائن زوردار دھماکے سے اڑا دی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/eY7Pr19
No comments:
Post a Comment