Urdu news

Thursday, 17 March 2022

ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے بارش کا امکان

 اسلام آباد: آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں آج سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ 5روز تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

لاہور، شیخوپورہ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، اوکاڑہ، ساہیوال، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور میں بھی بارش کا امکان ہے۔

ہفتے کو بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ شمالی بلوچستان جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی سندھ میں آندھی اور گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

اتوار کو بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

منگل کو گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بدھ کو بھی بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

The post ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے بارش کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/54MuXHY

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...