Urdu news

Thursday, 17 March 2022

راولپنڈی میں خاوند نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کرلی

راولپنڈی تھانہ واہ کینٹ کے علاقے آصف آباد میں خاوند نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی پر بیوی کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔ 

پولیس کے مطابق گھریلو ناچاقی پر 47 سالہ ممتاز علی نے اپنی اہلیہ 40 سالہ نورین کو گولی ماری، گولی لگنے سے خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق خاتون کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ٹیکسلا منتقل کردیا۔ دوسری جانب پولیس نے وقوعہ پر پہنچ کر فرانزک کے لیے شواہد جمع کرلیے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ وقوعہ سے ملنے والا پسٹل بھی تحویل میں لے لیا گیا جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔  پولیس کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید صورتحال واضح ہوسکے گی۔

The post راولپنڈی میں خاوند نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/anLgOmN

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...