Urdu news

Thursday, 10 November 2022

عمران خان کی سیکورٹی پر سالانہ 26 کروڑ 30 لاکھ خرچ ہورہے ہیں، رپورٹ

 اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکورٹی پر ماہانہ 2 کروڑ 19 لاکھ جبکہ سالانہ 26 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد اخراجات کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ اہلکاروں پر ماہانہ ایک کروڑ 70 لاکھ 43 ہزار 800 روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔

عمران خان کی سیکورٹی پر صرف وفاق کی جانب سے سالانہ 20 کروڑ47 لاکھ75 ہزار 600 روپے خرچ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کے علاوہ دیگر سیکورٹی اہلکاروں پر ماہانہ 44 لاکھ 40 ہزار جبکہ سالانہ 5 کروڑ 32 لاکھ 80 ہزار روپے کی لاگت آرہی ہے۔

The post عمران خان کی سیکورٹی پر سالانہ 26 کروڑ 30 لاکھ خرچ ہورہے ہیں، رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ct93odi

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...