اسلام آباد: پاکستان نے روسی سینیٹر کے جوہری دعوے پر وضاحت طلب کر لی۔
پاکستان اور یوکرین نے حال ہی میں جوہری ہتھیار تیار کرنے کی ٹیکنالوجی پر بات چیت کی۔ اسلام آباد نے روسی سینیٹر کے اس دعوے پر ماسکو سے وضاحت طلب کی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے منگل کو یہاں ایک بیان میں کہا کہ ہم اس طرح کے بے بنیاد بیان پر حیران ہیں جو بغیر کسی دلیل کے ہے یہ بیان پاک روس تعلقات کی روح سے بالکل متصادم ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہم ماسکو سے اس بیان پر وضاحت طلب کر رہے ہیں، اس سے قبل روسی سینیٹر ایگور مورزوف نے الزام لگایا تھا کہ یوکرین اور پاکستان نے حال ہی میں جوہری ہتھیار تیار کرنے کی ٹیکنالوجی پر بات چیت کی ہے۔
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نووستی کے مطابق فیڈریشن کونسل کی دفاعی کمیٹی کے رکن ایگور موروزوف نے دعویٰ کیا کہ یوکرائنی ماہرین نے پاکستان کا دورہ کیا اور جوہری ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال کے لیے ایک وفد سے ملاقات کی۔
The post پاکستان کی روسی سینیٹر کے جوہری دعوے پر وضاحت طلب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/F7EjLyg
No comments:
Post a Comment