Urdu news

Thursday, 10 November 2022

ہانگ کانگ کا پاکستانی شہری کے لیے اعلی سول ایوارڈ

ہانگ کانگ میں رہنے والے پاکستانی شہری نے اعزاز حاصل کرلیا۔

ہانگ کانگ حکومت نے سماجی خدمات کے اعتراف میں قمرالزماں منہاس کو اعلی سول ایوارڈ سے نوازا۔

راولپنڈی کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے قمرالزماں منہاس کو ہانگ کانگ کا میڈل آف آنردیا گیا۔ ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے چین کے قومی دن کے حوالے سے منعقدہ اعزازات تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب میں قمرالزماں منہاس کوایوارڈ دیا۔

قمرالزماں منہاس کو گزشتہ تیس سالوں سے ہانگ کانگ پاکستانی کمیونٹی کیلئےسماجی خدمات کے اعتراف میں یہ ایوارڈ دیا گیا۔

وہ پاکستان کمیونٹی ہانگ کانگ کے چارمرتبہ صدر اوراسلامک ٹرسٹیز آف ہانگ کانگ کے صدر رہ چکے ہیں۔ انہیں اقلیتوں کےلئے قائم حکومتی مساواتی کمیشن کے رکن رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

وہ دوسرے پاکستانی ہیں جن کو ہانگ کانگ الیکشن کمیشن کے رکن رہنے کا بھی اعزاز ہے۔

The post ہانگ کانگ کا پاکستانی شہری کے لیے اعلی سول ایوارڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/h3pcdVe

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...