راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی ڈیل اور ہماری اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی چاہتا ہے۔
10نومبرکو بھرپور حکمت عملی کےساتھ عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی پہنچےگا۔راولپنڈی کاعظیم الشان تاریخی استقبال فیصلہ کن ہوگا۔نہ گندم،نہ گیس،نہLPGہے، 30 فیصدمہنگائی بڑھ گئی ہے۔ڈیفالٹ زدہ حکومت کاگند اٹھانا آسان کام نہیں۔اگر فیصلہ لوگوں نےاپنےہاتھ میں لےلیا توفیصلہ کچھ بھی ہوسکتاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 2, 2022
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ 10 نومبرکو بھرپور حکمت عملی کےساتھ عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی پہنچےگا۔راولپنڈی کاعظیم الشان تاریخی استقبال فیصلہ کن ہوگا۔
حکومتی معاشی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نہ گندم،نہ گیس،نہ ایل پی جی ہے، 30 فیصدمہنگائی بڑھ گئی ہے۔ڈیفالٹ زدہ حکومت کاگند اُٹھانا آسان کام نہیں۔اگر فیصلہ لوگوں نے اپنے ہاتھ میں لے لیا تو فیصلہ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریڈزون کی توسیع ہنگامہ آرائی کا ماسٹر پلان ہے، شیخ رشید
شیخ رشید کا کہا تھا کہ نواز شریف اپنی ڈیل اور ہماری اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی چاہتا ہے۔اپنے لیےریلیف چاہتا ہے اورہمارے لیےتکلیف چاہتا ہے۔رانا ثنااللہ ذہنی مریض اوراجرتی قاتل ہے، جو اداروں کو بے وقار کرنےکی ناکام ناپاک کوشش کرےگا اور رسوا ہوکرگھر جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ سیاست نہیں، اب ریاست ہے۔نومبر بھاری اورفیصلہ کن ہوگا۔
The post نواز شریف اپنی ڈیل اور ہماری اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی چاہتا ہے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/OIKFVUj
No comments:
Post a Comment