Urdu news

Tuesday, 8 November 2022

پنجاب حکومت کی غلام محمود ڈوگر کو آئی جی بنانے کی سفارش

 لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں نئے آئی جی کی تعیناتی کے لیے وفاق کو تین نام بھیج دیے جن میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا نام بھی شامل ہے۔

نئے آئی جی پنجاب کی تقرری کے معاملے پر پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد وفاق کو آئی جی کی تعیناتی کیلیے پینل نام بھجوا دیے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے وفاق کو بھیجے جانے والے ناموں میں فیاض احمد دیو ایڈیشنل آئی جی پولیس، عامر ذوالفقار ایڈیشنل آئی جی پولیس، غلام محمود ڈوگر ایڈیشنل آئی جی پولیس کے نام شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان حملہ ایف آئی آر پر وفاق اور پنجاب میں ٹھن گئی، فیصل شاہکار برطرف

صوبائی حکومت کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری میں کہا گیا ہے کہ فیصل شاہکار آئی جی پنجاب کے عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کرچکے ہیں جبکہ صوبائی کابینہ نے بھی اُن پر عدم اعتماد کا اظہار اور سانحہ وزیر آباد میں اُن کی کارکردگی بارے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

The post پنجاب حکومت کی غلام محمود ڈوگر کو آئی جی بنانے کی سفارش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/aq2JwRN

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...