Urdu news

Sunday, 19 February 2023

نادرا کی درخواست پر گوگل پلے اسٹور سے 14 ایپس ہٹا دی گئیں

اسلام آباد: گوگل نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی درخواست پر اپنے پلے اسٹور سے 14 ایپلیکیشنز ہٹا دیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نادرا نے پاکستانی شہریوں کی معلومات کی خلاف ورزی کا معاملہ الفابیٹ کی زیر ملکیت امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ اٹھایا تھا۔

دستاویز کے مطابق نادرا نے’گوگل پلے اسٹورز پر موجود ایپلیکیشنز کی جانب سے شہریوں کی ذاتی معلومات اور ان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر‘ گوگل کو خط لکھا۔خط میں کہا کہ پاکستانی شہریوں کا ذاتی ڈیٹا آپ کے پلیٹ فارم اور گوگل پلے سٹور پر دستیاب مختلف ایپلی کیشنز کے ذریعے غیر قانونی طور پر فروخت یا شیئر کیا جا رہا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ یہ ایپلیکیشنز نادرا کے نام اور پروڈکٹس کو غیر قانونی اور دھوکا دہی سے استعمال کر کے صارفین کو یہ تاثر دے کر فریب دے رہی ہیں کہ ایپیلیکشنز کسی نہ کسی طریقے سے نادرا سے باضابطہ طور پر منسلک، مجاز یا آپریٹ ہو رہی ہیں۔

چیئرمین نادرا طارق ملک نے بتایا کہ نادرا کے خط کے جواب میں گوگل نے ایپ سٹور سے 14 ایپلیکیشنز کو ہٹا دیا ہے۔

دوسری جانب نادرا کے اعلامیہ کے مطابق اتھارٹی نے صارفین کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کیلیے صارفین کا موبائل نمبر ریکارڈ میں لازمی شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 

The post نادرا کی درخواست پر گوگل پلے اسٹور سے 14 ایپس ہٹا دی گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/7ZjIfT9

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...