کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی ممین نے کراچی پولیس آفس پر حملے کے حوالے سے آج (بروز اتوار) اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
اجلاس میں سندھ بھر میں سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لیا جائے گا، صوبے میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں؛ کراچی پولیس آفس پر حملے کا مقدمہ درج، تحقیقات کیلیے پانچ رکنی کمیٹی قائم
اجلاس میں سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ اور فارن سیکیورٹی سیل کے افسران شریک ہونگے۔ اس کے علاوہ ٹریننگ، فنانس، ایس ایس یو اور ریپڈ رسپانس فورس کے حکام بھی اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں زونل ڈی آئی جیز، رینج ڈی آئی جیز اور سندھ بھر کے ایس ایس پیز بھی طلب کیے گئے ہیں۔
اہم ترین اجلاس میں صوبے میں سیکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع بتائے جا رہے ہیں۔
The post کراچی پولیس آفس پر حملے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس آج طلب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2b3xHPw
No comments:
Post a Comment