Urdu news

Wednesday, 15 February 2023

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین میں دھماکا، 2افراد جاں بحق

 لاہور: کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین میں دھماکے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 4 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ٹرین میں دھماکا میاں چنوں کی حدود میں ہوا جبکہ ٹرین ڈرائیور نے چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن کے قریب بریک لگائی۔ ٹرین میں 850 مسافر سفر کر رہے تھے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکہ بوگی نمبر چار میں ہوا جس میں تبلیغی جماعت کے لوگ بھی موجود تھے جو رائیونڈ جا رہے تھے، زخمیوں کو ٹی ایچ کیو چیچہ وطنی منتقل کر دیا دیا گیا جن میں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

مسافر کا کہنا ہے کہ بوگی نمبر 4 میں کوئی سلنڈر موجود نہیں تھا، دھماکا واش روم میں ہوا تو لوگ کی چیخ و پکار شروع ہوگئی۔ ٹرین کی چین کھینچتے رہے لیکن ٹرین ڈرائیور نے ٹرین نہیں روکی۔

دھماکا سلنڈر کا تھا یا نہیں اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

The post کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین میں دھماکا، 2افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/NdwkR4h

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...