راولپنڈی میں شہری سے مبینہ بدسلوکی کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈن کو معطل کرکے چارج شیٹ جاری کردی گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ٹریفک پولیس کے وارڈن کو شہری سے بدسلوکی کرتے دیکھا بھی جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ معاملہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری کی جانب سے رکشہ ڈرائیور کو زدو کوب کرنے سے روکنے پر شروع ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد سے پاکستانی نژاد برطانوی شہری کے ایک کان کی قوت سماعت بھی متاثر ہوئی، ویڈیو میں راہ گیروں کو وارڈن کو روکتے و منت سماجت کرتے بھی دیکھا جاسکتا یے۔
معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان نے مبارک نامی وارڈن کو معطل کرکے چارج شیٹ جاری کردی۔
The post شہری سے بدسلوکی کرنے والا ٹریفک وارڈن معطل، چارج شیٹ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QUHG8T
No comments:
Post a Comment