Urdu news

Tuesday, 14 February 2023

عمرہ زائرین کو سعودیہ کے کسی بھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اترنے کی اجازت

 اسلام آباد: عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے والے زائرین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، سعودی حکومت نے عمرہ ویزا کے حامل زائرین کو مملکت کے تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سفر کی اجازت دے دی۔

ایکسپریس کے مطابق جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا، تمام عمرہ زائرین مملکت کے کسی بھی ائرپورٹ پر آمد اور روانگی ممکن ہوسکے گی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سعودی ایوی ایشن کے مطابق ملکی و بین الاقوامی پروازیں عمرہ زائرین کے لیے کوئی بھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ استعمال کرسکتی ہیں، پروازوں کو نئے نوٹی فکیشن پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا، خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائن کے خلاف سخت کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔

قبل ازیں عمرہ ویزا والے مسافر صرف جدہ اور مدینہ ائیرپورٹ سے سفر کرتے تھے تاہم اب دمام، القسیم، ریاض سمیت تمام ائیرپورٹ سے آمد اور روانگی کی سہولت دستیاب ہوگی۔

The post عمرہ زائرین کو سعودیہ کے کسی بھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اترنے کی اجازت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/PxVW7cE

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...