Urdu news

Wednesday, 22 February 2023

لکی مروت میں سی ٹی ڈی پولیس کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

لکی مروت: سی ٹی ڈی پولیس نے آپریشن میں 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں سی ٹی ڈی پولیس نے آپریشن کیا، سی ٹی ڈی پولیس کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے کئی اطراف سے حملہ کر دیا اور پولیس جوابی فائرنگ سے 6 دہشتگرد مارے گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 میں سے 4 دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے، دو کی باقی ہے۔ دہشتگرد پولیس چوکی عباسہ خٹک پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، پولیس کو دہشتگردوں کے منصوبہ بندی کی اطلاع ملی جس پر کارروائی کی گئی تاہم سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ نومبر 2022 میں تھانہ ڈاڈیوالہ کی علاقے میں دہشتگردوں نے 6 پولیس اہلکاروں کو شہید کیا گیا تھا۔

The post لکی مروت میں سی ٹی ڈی پولیس کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/x4pezZg

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...