Urdu news

Saturday, 11 February 2023

صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

 اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے مزید مہنگی ہونے کا  امکان ہے۔

بجلی کمپنیوں نے نیپرا اتھارٹی میں دائر درخواست میں  رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 17 ارب 19 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول کرنے کی اجازت مانگ لی۔

لیسکو نے صارفین سے 6 ارب 34 کروڑ 70 لاکھ ، گیپکو نے 6 ارب 56 کروڑ 60 لاکھ، فیسکونے 4 ارب 47 کروڑ 90 لاکھ روپے، نیپکو نے 2 ارب 40 کروڑ 70 لاکھ  اور آئیسکو نے ایک ارب 32 کروڑ 20 لاکھ وصول کرنے کی استدعا کی ہے۔

نیپرا اتھارٹی 22 فروری کو بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت کرے گی۔

 

The post صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/uGEN8q3

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...