Urdu news

Tuesday, 21 February 2023

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ شاہد خاقان عباسی پیش نہیں ہوئے۔

کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی۔ جج ناصر جاوید رانا نے عدم پیشی پر ملزم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ان کی شریک ملزمہ عظمی عادل کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ عدالت نے عظمیٰ کی بھی  عدم حاضری اور استثنی کی درخواست دائر نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

The post سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/KcmIdl5

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...